ای چالان ڈیفالٹر گاڑی مالکان کیلئے بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سٹی 42 : ای چالان نادہندہ گاڑی بلیک لسٹ کرنے کیلئے چالان کی تعداد کم کر دی گئی، اب 25 اور 10 ای چالانز نادہندگان کو پکڑا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں 25 ای چالان نادہندہ گاڑی ،موٹرسائیکل بلیک لسٹ کر دی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں 10 ای چالانز نادہندہ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں پکڑی جائیں گی۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو جرمانہ ادا ہونے تک پولیس سٹیشن بند رکھا جائے گا۔ اس سے قبل 50 ای چالان والی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
سی ٹی او اطہر وحید کا کہنا ہے کہ چالان کی تعداد کم کرنے کا مقصد ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔ ای چالان ڈیفالٹرز سے جرمانہ وصولی کیلئے سیف سٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریدکے کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں جس سے ملک میں اصطراب کی فضا پیدا ہورہی ہے، مظہر سعید کاظمی
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے امیر کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور سینکڑوں بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ختم کئیے جائیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت نے موجودہ حالات میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے آج لاہور میں کل جماعتی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس سلسلے میں امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر ورکن سپریم کونسل جماعت اہل سنت صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، رکن سپریم کونسل وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ناظم اعلی جماعت اہل سنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نورانی محمد ایوب مغل، مدرسہ ہدایت القرآن کے مہتمم مفتی محمد عثمان پسروری، پاکستان سنی تحریک کے رہنما مرزا محمد ارشد القادری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جماعت اہل سنت ایک غیرسیاسی مذہبی جماعت ہے، جماعت اہل سنت کے وابستگان اور دینی مدارس کا حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے پھر ناجانے کیوں سواد اعظم اہل سنت کو مشتعل کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے، حکومت اس بات کا نوٹس لے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو بے بنیاد کاروائیوں کے ذریعے ملکی امن کو خراب کرنے کے درپے ہیں جبکہ جماعت اہل سنت کے کارکن ہمیشہ ملکی سلامتی کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرید کے کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں جس سے ملک میں اصطراب کی فضا پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور سینکڑوں بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ختم کئیے جائیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دی جائے، متعدد دینی مدارس کو بلاوجہ سر بمہر کیا گیا ہے جنہیں فلفور کھولا جائے موجودہ خلفشار کو دور کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے ہم تمام اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے افغانستان اور بھارت کے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کی شدید مزمت کی۔ یہ گٹھ جوڑ اسلام کے خلاف سازش ہے اس حوالے سے پاکستانی افواج نے بھارت کی طرح افغانستان کو بھی شکست سے دوچار کیا ہے۔
علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ جماعت اہل سنت کی مساجد کو تحویل میں لے کر محکمہ اوقاف کے حوالے کیا جارہا ہے، یہ صورتحال تشویش ناک ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج ہونے والا کل جماعتی اجلاس مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گا جس پر عمل درآمد کیلئے پیش رفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وطن عزیز داخلی خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔