میرپورخاص،چیئرمین تعلیمی بورڈ کا زیرتعمیر اسکول پرچھاپا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-05-4
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص کرنل (ر) ڈاکٹر سید علمدار رضا کی ہدایت پر سیکرٹری بورڈ و کنوینر انسپکشن ٹیم محمد نوید شمشیر ودیگر ممبران کمیٹی نے جعلی رجسٹریشن اور ایفیلیشن حاصل کرنے والے میرواہ گورچانی میں ایک زیر تعمیر اسکول پر اچانک چھاپہ مارا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنرل اکیڈمی سیکشن انٹرمیڈیٹ بورڈ میں جمع کروائی گئی فائل، اسکول سے متعلق اہم دستاویزات، رجسٹریشن فارم اور دیگر کاغذات جعلی نکلے۔ذرائع سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس گروہ کے ساتھ کچھ سرکاری افسران و پرائیوٹ اسکول کے افسر ودیگر محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے جلد اعلی حکام کو لکھا جائے گا۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ فاس غزالی فاؤنڈیشن اسکول وجود ہی نہیں رکھتا تھا اور انہوں نے جعلی رجسٹریشن اور ایفیلیشن حاصل کی ہوئی تھی جبکہ چیئرمین بورڈ کے واضح احکامات ہیں کہ جعلی اسکولز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی کو بھی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے۔بورڈ ٹیم اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں جبکہ مزید جعلی اسکولز کے خلاف کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔اس کامیاب کارروائی پر علمی و ادبی شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجر حضرات، وکلا اور صحافیوں نے کامیاب کارروائی پر چیئرمین بورڈ ودیگر افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے گورنر سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ میرپورخاص بورڈ کے افسران کے لیے نقد رقم اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری جامعات کی فیسوں میں اضافہ حکومتی منظوری سے مشروط
وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث سرکاری جامعات مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے تمام سرکاری جامعات میں طلبہ کی فیسوں میں اضافے کو حکومتی منظوری سے مشروط کر دیا۔ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ صوبے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم لانے پر بھی غور جاری ہے، جس کیلئے سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز سے تجاویز اور اعتراضات موصول ہو چکے ہیں، تکنیکی مسائل کے حل کے بعد نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث سرکاری جامعات مالی دباؤ کا شکار ہیں، اس صورتحال میں سندھ حکومت اضافی گرانٹ فراہم کرکے تعلیمی عمل کو متاثر ہونے سے بچا رہی ہے۔
محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پبلک سیکٹر جامعات اخراجات میں اضافے کے باعث فیسیں بڑھاتی ہیں، لیکن اب انہیں پابند کیا جائے گا کہ اگر کسی جامعہ کو فیسوں میں اضافہ کرنا ہو تو پہلے حکومت سے منظوری لی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ پر اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، تعلیمی اخراجات کا زیادہ تر حصہ پہلے ہی حکومت برداشت کر رہی ہے۔