فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ،رہائشی علاقے میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علاقوں میں جعلی ملاوٹ دودھ و اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا ، رہائشی علاقے میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنا والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔فوڈ سیفی ٹیموں نے باگڑیاں روڈ، امیر چوک، گرین ٹائون علاقوں میں کریک ڈائون کیا ، 13ہزار 700لیٹر جعلی دودھ، 425کلو پائوڈر، 192کلو گھی تلف کر دیا اور 34ٹین گھی، 51ڈرم، 13فریزر، 5 کانٹر، سلنڈر، مکسنگ مشین اور چولہا سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لی گئیں ۔
اس کے ساتھ 4ملک شاپس، کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ،4شاپس بند،2مقدمات درج،5ملزم گرفتار کروائے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تیار دودھ کو رات گئے تہجد اور فجر کے اوقات میں دوکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا، پاوڈر،کیمکلز، ناقص گھی اور جعلی گاڑھا محلول موقع سے برآمد کر لیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہجعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔
لاہور کے علاوہ قصور میں 1800لیٹر ، فیصل آباد 2275لیٹر، ڈیرہ غازی خان میں 1710لیٹر، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور راولپنڈی میں 1ہزار 50لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا، صوبہ بھر میں جعلی دودھ تیار کرنے والوں کیخلاف 10مقدمات درج کروائے گئے۔عاصم جاوید نے کہا کہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد موجود جعلساز عناصر کی شکایت 1223یا فیس بک پیج پر ان باکس کر کے درج کروائیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعلی دودھ
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔