data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

براسیلیا: برازیل میں جعل سازوں کے ایک گروہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی کرامات کی دعائیں  تیار کر کے سادہ لوح مذہبی افراد کو بیچ کر بھاری منافع کما لیا،  پولیس نے دو سال سے جاری اس دھوکہ دہی میں ملوث 35 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان مختلف شہریوں سے فون کالز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کرتے، ان کی ذاتی زندگی اور مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے اور پھر اے آئی کی مدد سے ہر شخص کے لیے مخصوص دعا تیار کرتے تھے، یہ دعائیں بیماریوں کے علاج، قسمت بدلنے یا مشکلات کے خاتمے کے دعوؤں کے ساتھ فروخت کی جاتی تھیں۔

پولیس کے مطابق ہر دعا کی قیمت تقریباً 10 امریکی ڈالر (تین ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی تھی جب کہ کئی متاثرین نے پہلی دعا کے بعد مزید ’’روحانی دعائیں‘‘ بھی خریدیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔

تحقیقات کے مطابق جعل سازوں نے مصنوعی ذہانت سے ایسی دعائیں تیار کیں جو انتہائی مؤثر اور جذباتی انداز میں لکھی جاتی تھیں، جس سے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا آسان ہوگیا۔

 پولیس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے اس فراڈ کو مزید پیچیدہ اور مؤثر بنا دیا کیونکہ تیار کردہ پیغامات لوگوں کے عقیدے اور امیدوں سے براہ راست جڑے ہوتے تھے۔

برازیلی حکام نے ملزمان پر فراڈ، جعل سازی اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص اس گروہ سے متاثر ہوا ہو تو وہ فوری طور پر رپورٹ درج کرائے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی: 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی میں رتہ امرال پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے اپنے گھر بلا کر میرے بیٹے سے زیادتی  کی، رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 50 برس اندھا بن کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا نوسرباز پکڑا کیسے گیا؟
  • 53 سال سے نابینا بن کر فنڈ لینے والا جعل ساز آخر کار گرفتار
  • راولپنڈی: 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی ، غیر قانونی طور پر ایران جانیکی کوشش کرنیوالے 13افراد گرفتار
  • سیکیورٹی حصار توڑ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا بابر اعظم کا مداح گرفتار
  • کراچی افغان بستی میں آپریشن: 300سے زائد غیرقانونی مکانات اوردکانیں مسمار،متعدد افراد گرفتار
  • جعلی نیوز نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ، گرفتاریوں کا فیصلہ
  • یہ سموسہ پاگل ہے یا اس کا بیچنے والا؟
  • لاہور احتجاج: 20 مقدمات درج، مختلف شہروں میں 39 افراد گرفتار