سٹی 42 : باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کی میڈیسن مارکیٹ کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے۔ 

پولیس کے مطابق دھماکہ ڈاکٹر مشتاق کے کلینک کے ساتھ بارودی موادنصب کرنے سے ہوا، دھماکے سے کلینک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو کنٹرول میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

افغان سرحد پر کشیدگی؛پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 5 کھرب کا نقصان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 5 کھرب کا نقصان ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس میں صرف ایک دن میں 5 کھرب 33 ارب روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گیا ۔

بازارِ حصص میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران KSE-100 انڈیکس 2.85 فیصد کمی کے ساتھ 158,443 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دورانیے میں انڈیکس نے ایک موقع پر 5,400 پوائنٹس سے زائد کی مندی بھی دیکھی، جب کہ مجموعی طور پر 78 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں یہ مندی اس صورت حال کا نتیجہ ہے، جس کے مطابق افغان سرحد پر دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور صورت حال انتہائی کشیدہ رہی۔ اس واقعے نے ملکی معاشی صورت حال پر منفی اثر ڈالا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے اور قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حوالے سے بات چیت تاحال غیر یقینی ہونے سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ محض 6 روز میں مارکیٹ 9,500 پوائنٹس کھو چکی ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بینکنگ، آئل، گیس اور سیمنٹ کے بڑے حصص میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جن میں بینک الحبیب 5.19 فیصد ، اینگرو 3.32 فی صد اور لکی سیمنٹ کے شیئرز شامل ہیں۔ اگرچہ 1.36 ارب حصص کا کاروبار ہوا، مگر منفی رجحان چھایا رہا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکہ میں خاتون جانبحق، بچوں سمیت 8 زخمی
  • سیلاب سے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان، مچھلی کی پیداوار و مارکیٹ بحران کا شکار
  • تحریک لبیک نے اب تک پولیس کا کتنا نقصان کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
  • لکی مروت؛ دو کوچز میں خوفناک تصادم، خواتین سمیت 11 افراد زخمی
  • لکی مروت؛ دو کوچز کی ٹکر، خواتین سمیت 11 افراد زخمی  
  • جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
  • باجوڑ: رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر پھر دستی بم حملہ
  • باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ
  • افغان سرحد پر کشیدگی؛پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 5 کھرب کا نقصان