کرم : پولیس چوکی پر حملہ ناکام ‘ 2اہلکار شہید 4، خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد‘ کرم (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیٹ نیوز) کرم خیبر پی کے کے علاقے سینٹرل کْرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈی پی او کْرم کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ نذر آتش کر دی۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ علاقے میں پولیس کی مزید نفری روانہ کی گئی جس نے تین گھنٹے مسلسل دلیری سے مقابلہ کیا۔ صدر‘ وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی ہے، بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔