’تیار رہیں گولیاں کہیں سے بھی آ سکتی ہیں‘، کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے Kap’s Cafe پر 4 ماہ میں تیسری بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد لارنس بشنوئی گینگ کے دو بدنام زمانہ گینگسٹرز، گولڈی ڈھلوں اور کلویرد سدھو عرف نیپالی نے مبینہ طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کی اور وارننگ دی کہ ’گولیاں کہیں سے بھی چل سکتی ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کے کیفے پر 2 بار فائرنگ کیوں کی گئی، وجہ سامنے آگئی
گولڈی ڈھلوں اور کلویرد سدھو (نیپالی) نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ ہم سے جس کا جھگڑا ہے، وہ دور رہیں۔ جو غیرقانونی کام کرتے ہیں اور پیسے نہیں دیتے، وہ تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ میں جو لوگ مذہب کے خلاف بولتے ہیں، انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ تیار رہیں گولیاں کہیں سے بھی چل سکتی ہیں۔
وائرل اسکرین شاٹس کے مطابق، گولڈی ڈھلوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کپل شرما کو فون کیا تھا لیکن ’اس نے کال کا جواب نہیں دیا‘، جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔ پیغام میں ایک اور دھمکی دی گئی کہ ’اگر اب بھی جواب نہ دیا، تو اگلا ایکشن ممبئی میں ہوگا‘۔ اسی تناظر میں حکام نے کپل شرما کے ممبئی والے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
Gangster Goldy Dhillon, associated with Lawrence Bishnoi gang claimed responsibility
"We called him, but he did not answer the call.
— Ishani K (@IshaniKrishnaa) August 7, 2025
واضح رہے کہ 10 جولائی کو ہونے والے پہلے حملے کی ذمہ داری لڈی گینگ نے قبول کی تھی، جو کالعدم خالصتانی تنظیم باببر خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے منسلک ہے۔8 اگست کے دوسرے حملے میں تقریباً 25 گولیاں چلائی گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ کپل شرما کپل شرما کیفے کپل شرما کیفے فارئرنگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ کپل شرما کپل شرما کیفے کپل شرما کیفے فارئرنگ کپل شرما کے
پڑھیں:
زمین کی جانب آتی پُراسرار چمک کیا ہے؟
ہماری ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار چمک زمین کی جانب آ رہی ہے جس کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روشنی کائنات کے بڑے رازوں میں سے ایک کو حل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ملکی وے کے بیچ و بیچ موجود پھیلی ہوئی گیما شعاعوں کی یہ چمک برسوں سے ناقابلِ فہم تھی۔ تاہم، محققین کا ماننا ہے کہ یہ روشنی ممکنہ طور پر ڈارک کے ذرات کے تصادم یا نیوٹرون ستاروں کے گھومنے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
اگر قبل الذکر خیال درست ہے (یعنی یہ چمک ڈارک میٹر سے آرہی ہے) تو یہ ڈارک میٹر کے وجود کا اب تک کا پہلا ثبوت ہوسکتا ہے۔
جان ہوپکنز کے ایک پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف جوزف سلک کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈارک میٹر کائنات میں غلبہ رکھتی ہے اور کہکشاؤں کو ایک ساتھ رکھتی ہے۔ گیما شعاعیں (بالخصوص اضافی روشنی جس کا مشاہدہ کہکشاں کے مرکز میں کیا جا رہا ہے) ڈارک میٹر کے لیے پہلا سراغ ہو سکتی ہیں۔