شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
شمالی وزیرستان میں ضلع بھر میں دو روز کے لیے سخت کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کرفیو ہفتہ 18 اور اتوار 19 اکتوبر 2025 کو نافذ ہوگا۔ اس فیصلہ کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کے حالات کو مستحکم کرنا اور ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے۔
کرفیو کے دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی فورسز کو موثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔ شہری تعاون سے کرفیو کے دوران حالات قابو میں رہیں گے اور جلد معمول کی زندگی بحال ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے فضائی حملے: خوارج گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف اہم فضائی کارروائیاں کیں جن میں گروپ کی اعلیٰ قیادت سمیت 70 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سینیئر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ساتھ ملحقہ افغان سرحدی علاقوں میں کیے گئے۔
ان کارروائیوں میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھے جنہیں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ’خوارج‘ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ 48 گھنٹوں میں دہشت گرد حملے
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے پاکستان پر متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے جن کا سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ
جمعے کو شمالی وزیرستان میں گل بہادر گروپ کی جانب سے گاڑی میں نصب بم کرکے ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائییہ کارروائیوں کی بنیاد مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات تھیں۔ ان کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں گل بہادر گروپ کی اعلیٰ قیادت بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں