عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں ہونے والے ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے اعلی میں سے سہیل آفریدی موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کیا اور اپنا ان پٹ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ مگر جب صوبے کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کی بات آتی ہے تو اس میں ازحد ضروری ہے کہ وزیراعلی خود موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے حوالے سے بات ہوئی، اور مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کے شہدا کے لواحقین کی مالی امداد کی جارہی ہے، مگر اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے سوشل میڈیا پر تو آپ کی واہ واہ ہوجاتی ہے، اور آپ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بھی کرلیتے ہیں مگر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، صرف اس صوبے کے عوام ہی متاثر ہوں گے۔

وفاق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اجلاس کے حوالے سے سیاست کھیلنا افسوسناک ہے، مگر جب صوبے کی باری آئے گی اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی باری آئے گی تو یہ وزیراعلی ہمیشہ پیچھے رہ جائیں گے، کیونکہ یہ اجلاس میں بیٹھ کر بات کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج تحریک لیبک پاکستان ( ٹی ایل پی) کی جانب سے ہڑتال کی کال تھی جسے ملک بھر کے عوام نے یکسر مسترد کردیا، مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں، سڑکوں پر لوگوں کا رش ہے، اور لوگ شکر ادا کررہے ہیں کہ الحمد للہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا، اور پاکستان نے غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ہر موقع پر اور ہر جگہ آواز اٹھائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلیکے شدید جھٹکے اسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلیکے شدید جھٹکے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس صدارت کریں گے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے اور مہلت نہ دینے کا فیصلہ افغانستان کے ساتھ معاملات کے حل کیلئے سفارتی چینل کامیاب نہیں ہوا،وزیو اعظم اسرائیلی پابندیاں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات یکسر مسترد کردیا ہڑتال کی کال کے حوالے سے اجلاس میں ٹی ایل پی عوام نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب معاشی نمو پذیری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-08-29

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ پاکستان پاپولیشن سمٹ2025 ء کی تقریب میں اظہار خیال کررہے ہیں
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب معاشی نمو پذیری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • جیل کی ملاقات اداروں کیخلاف سازشوں کیلیے نہیں ہوتی، عطا تارڑ
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن اور ہر چیز بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی کے ہو رہی ہے، وفاقی وزیر
  • سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے، عطا تارڑ
  • سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • بھارتی چینلز پر جاکرپاکستان کیخلاف انٹرویوز دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ