وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اوروفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں،اجلاس میں 3صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیراور گلگت بلتستان شریک ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بنتے ہی پہلا اقدام، صنم جاوید کے معاملے پر آئی جی کو طلب کرلیا
پشاور:نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔
دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فل الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔