وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی و داخلی سلامتی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت سرحدی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے یہ اجلاس افغان طالبان کی جانب سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں طلب کیا تھا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی، مذاکرات پر اتفاق
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق شریک ہیں۔
تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملک میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر بھی ایک الگ اجلاس طلب کیا ہے، جس میں متاثرہ علاقوں کی بحالی، نقصانات کا تخمینہ اور گندم پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان عسکری و سیاسی قیادت وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان عسکری و سیاسی قیادت وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی وزیراعلی پنجاب مریم نواز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو خط، صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔
80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی کورونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
اسپتال کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ان کی حالت میں معمولی بہتری دیکھی گئی، تاہم مجموعی طور پر ان کی صحت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ گردوں کے انتہائی کمزور کام کرنے کی وجہ سے انہیں 4 دن مسلسل ڈائیلاسز کرنا پڑا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خط میں خالدہ ضیا کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی حکومت و عوام کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں۔
انہوں نے خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش کی ترقی میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ان کی قوت و ہمت کے لیے دعا کی تاکہ وہ اپنی جماعت اور قوم کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف خالدہ ضیا کو گلدستہ بھی بھیج چکے ہیں تاکہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا سکے۔ دوسری جانب، خالدہ ضیا کے خاندان اور بی این پی رہنماؤں کے مطابق ان کا علاج مسلسل جاری ہے، جبکہ بیرونِ ملک علاج سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ان کی میڈیکل ٹیم کی سفارش پر کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش خالدہ ضیا شہباز شریف