اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس کے ہرزل قبرستان میں منعقد کردہ ایک یادگاری تقریب سے خطاب میں غزہ جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غزہ اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے باوجود جنگ کا باب بند نہیں ہوا اور اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یہ جدوجہد صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ تہذیب اور بربریت کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ ہے اور ہم اس محاذ میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔

 

انہوں نے عندیہ دیا کہ اسرائیل کسی بھی صورت اپنی سکیورٹی ضروریات اور شہریوں کے دفاع پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کا سب سے اہم ہدف غزہ میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں اور باقیات کی واپسی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی حکومت کی ترجمان نے بھی کہا تھا کہ حماس نے جو وعدے ثالثوں کے ذریعے کیے ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا۔ ہم کسی بھی تاخیر یا ہچکچاہٹ کو قبول نہیں کریں گے۔

اسرائیلی ترجمان نے زور دے کر کہا تھا کہ اسرائیل کسی بھی قیمت پر اپنے شہریوں کی واپسی یقینی بنائے گا۔

جس پر حماس کا موقف تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی دستیاب لاشیں حوالے کردی ہیں جب کہ باقی ماندہ لاشیں ٹنوں ملبے تلے دبی ہیں جنھیں نکالنے کے لیے خصوصی آلات اور وقت درکار ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیل نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کردی؛ لکڑیاں جمع کرتے معصوم بچوں پر میزائل چلادیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دونوں بھائی 11 سالہ جمعہ اور 8 سالہ فادی شہید ہوگئے جو اپنے زخمی باپ کی مدد کرنے گھر سے نکلے تھے۔

عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق جنوبی غزہ کے یہ دونوں بچے اپنے باپ کے شدید زخمی ہونے پر گھر کے استعمال کی لکڑیاں جمع کرنے باہر نکلے تھے اور پھر زندہ لوٹ کر نہ آسکے۔

معصوم بچوں کے خاندان نے بتایا کہ جمعہ اور فادی اپنے زخمی والد کو سردی سے بچانے کے لیے آگ جلانا چاہتے تھے جس کے لیے لکڑیاں درکار تھیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے بنی سہیلہ میں دو مشکوک افراد کو یلو لائن عبور کرتے دیکھا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں زمین پر مشکوک سرگرمی میں ملوث دکھائی دیے جو وہ فوجی اہلکاروں کے قریب اس انداز میں آرہے تھے جو فوری خطرہ بن سکتے تھے۔

اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ خطرہ محسوس ہونے پر فضا میں موجود نگرانی فضائیہ نے دونوں کو خطرہ دور کرنے کے لیے نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اب بھی غزہ میں موجود اسرائیلی پوزیشنوں کے قریب نہ آئیں۔

فوج نے یلو لائن کے ساتھ ساتھ فزیکل مارکر بھی نصب کرنا شروع کیے ہیں اور اس کے لیے ایک آن لائن نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

تاہم ضعیف، خواتین اور بچے ان یلو لائنز اور مارکر کو پہچان نہیں پاتے۔ اس لیے اسرائیلی فوج کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ہاتھ اُٹھا کر عمارت سے باہر آنے والے 2 فلسطینیوں نوجوانوں کو تلاشی کے باوجود گولیوں سے بھون دیا تھا۔

جس پر عالمی سطح شدید تنقید کی گئی تھی اور اسرائیلی حکومت نے انکوائری بھی بٹھائی ہے لیکن آج پھر ایسا جنگی جرم دہرایا جس سے انسانیت شرما گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے‘ پوپ لیو
  • دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے، پوپ لیو
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست
  • بدعنوانی کیس: نیتن یاہو کی اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست
  • فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں مظاہرہ
  • فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ
  • جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، غزہ میں ہلاکتیں 70 ہزار سے متجاوز
  • اسرائیل نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کردی، لکڑیاں جمع کرتے معصوم بچوں پر میزائل چلا دیا
  • اسرائیل نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کردی؛ لکڑیاں جمع کرتے معصوم بچوں پر میزائل چلادیا
  • اسرائیلی جارحیت علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، جولانی رژیم