کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرم : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر 5 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا ، جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے 6 کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلپائن میں تیسرا زلزلہ‘ شدت 5.7 ریکارڈ‘سونامی کی وارننگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلپائن میں تیسرا زلزلہ‘ شدت 5.7 ریکارڈ‘سونامی کی وارننگ جاری
منیلا: فلپائن کے کئی علاقوں میں خوفناک زلزلوں کے مزید جھٹکے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی خبررساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائنی محکمہ ارضیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلہ منڈاناو¿ کے علاقے میں داو¿او¿ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا۔ جہاں زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی۔ یاد رہے کہ فلپائن میں چند روز میں آنے والا یہ تیسرا بڑا زلزلہ ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔