Daily Pakistan:
2025-10-13@15:29:53 GMT

افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس جانا ہوگا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان فورسز نے سرحد پر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال حملہ کیا۔ جواب میں پاکستانی فورسز نے بھرپور کارروائی کی۔

ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ہے اس کے بعد    50سال سے ہماری سرزمین پر بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہو گا۔ ہمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے سے  چھڑانا ہو گا۔ تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ہماری معیشت کی ر یڑھ ہیں ۔ 

لاہور میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، ٹماٹر 500روپے فی کلو ہو گئے

انہوں نے سرحدی نظم و نسق میں بھی تبدیلی کی تجویز دی اور کہا کہ پاک افغان سرحد بھی،  دنیا میں جس طرح سرحدیں ہوتی ہیں اس طرح ہونی چاہیئے ۔ کوئی منہ اٹھا کر مرضی سے عبور نہ کرے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاک فورسز کا مؤثر جوابی وار، درانی کیمپ-2 کا صفایا, پاکستانی پرچم سرحد پر لہرا گیا

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر طالبان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا اور افغان درانی کیمپ- 2 مکمل تباہ کر دیا۔طالبان کے درانی کیمپ-2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ درانی کیمپ-2 پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا. تاہم پاکستان نے طالبان فورسز کے غزنالی ہیڈ کوارٹر نوشکی سیکٹر کونشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • چمن: پاک افغان سرحد پر مہاجرین کا انخلا جاری، تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل
  • ملکی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے سے چھڑانا ہوگا، خواجہ آصف
  • افغانستان کیساتھ جس طرح حالات نے کروٹ لی ہے ، پاکستان میں 50 سال سے بیٹھے افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا: خواجہ آصف
  • پاکستان کی معیشت کو افغان مافیا سے آزاد کرانا ناگزیر ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • 50 سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف
  • یہ نہیں ہونا چاہیے صبح اٹھے، تکے کھانا ہیں تو سرحد پار کر کے پشاور آ گئے: خواجہ آصف
  • اگر افغانی سمجھنے کو تیار نہیں تو سخت جواب دیا جائے: پاکستانی شہری
  • خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئر کردی
  • پاک فورسز کا مؤثر جوابی وار، درانی کیمپ-2 کا صفایا, پاکستانی پرچم سرحد پر لہرا گیا