وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں مؤثر کارروائی پر پاک  افواج  کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ان کامیاب کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں: 200 سے زیادہ طالبان و دہشتگرد ہلاک، 23 پاکستانی جوان شہید، دہشتگردی کے درجنوں ٹھکانے تباہ

وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ  پاکستان نے کئی بار افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشتگرد عناصر کے بارے میں معلومات دی ہیں، جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگراں حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگرد عناصر کے استعمال میں نہ آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی جانب سے پاکستان میں کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کی جانب سے جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ’افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا‘، پاک فوج کے جوان کا پیغام وائرل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 200 سے زیادہ طالبان اور خارجی دہشتگرد ہلاک کردیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کے دوران 21 افغان ٹھکانے عارضی طور پر قبضے میں لے کر دہشتگرد کیمپ تباہ کر دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افواج پاکستان پاک افغان کشیدگی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افواج پاکستان پاک افغان کشیدگی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف نے کہاکہ پاک فوج

پڑھیں:

قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے، سرفراز بگٹی

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کیساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں، جو ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ تاہم یہ واضح رہے کہ قومی سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں، جو ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سرحد پار سے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں ایک سنگین تشویش کا باعث ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان اس حقیقت کا ادراک کرے گا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلی
  • نوازشریف سے ملاقات: دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں: وزیراعظم
  • پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم
  • پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم
  • دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں، ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،وزیراعظم
  • قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے، سرفراز بگٹی
  • ’دفاع وطن کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
  • پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا;وزیراعظم
  • پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیراعظم شہباز شریف