2025-12-02@18:46:11 GMT
تلاش کی گنتی: 5312
«مسئلے کا»:
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی جسمانی برداشت، جنگی مہارت، سخت تربیت اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور عظمت کی بھی تصدیق کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے ٹیم کے عزم، محنت اور لگن کو پاک فوج کی اعلیٰ روایات...
ہر سال خزاں کے آخری مہینوں سے ایک ثقافتی رجحان جسے کفنگ سیزن کہا جاتا ہے ڈیٹنگ کی دنیا میں نمودار ہوجاتا ہے۔ اس دوران اکیلے لوگ سرد، تاریک اور طویل موسم سرما کے لیے رومانوی تعلقات تلاش کرتے ہیں مگر کیا اس کے پیچھے کوئی سائنس بھی ہے؟ یہ بھی پڑھیں: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ اس موضوع اور اس موسم کے دوران لوگوں کے جذبات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کفنگ سیزن کیا ہے؟ کفنگ سیزن میں اکیلے افراد گرمیوں کی آزادی اور بے فکری کو پیچھے چھوڑ کر سردیوں میں کسی رومانوی ساتھی کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ اس کا مقصد...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لیکر آئین کو واپس درست کریں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازعہ نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا،...
پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرولیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم آج رات ارجنٹینا کے شہر سینٹیاگو روانہ ہوگی۔ پرولیگ کا پہلا مرحلہ پاکستان، ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان سینٹیاگو میں 9 سے 14 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹیم آفیشلز میں مینیجر اولمپیئن انجم سعید، ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن محمد عثمان شیخ، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف، ویڈیو اینالسٹ محمد ندیم خان لودھی اور فزیو محمد اسلم ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عماد شکیل بٹ (کپتان)، عبد اللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت،...
صدرِ مملکت آصف زرداری نے بنوں میں ہونے والے مسلح حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں صدر نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی صدر آصف زرداری نے دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دشمنوں، خصوصاً بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کیا جا رہا...
قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا،ترجمان ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مجموعی طور پر صحت بہترین ہے۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کا دل درست اور صحت...
کرکٹ سے وابستہ کسی غیر ملکی شخصیت کی کتاب میں میری ایک دلچسپی یہ ہوتی ہے کہ اس میں پاکستانی کرکٹروں کا تذکرہ کس پیرائے میں کیا گیا ہے۔ اس سے بڑھ کر اپنے محبوب کرکٹر کے بارے میں جاننے کی چیٹک ہوتی ہے۔ اگر کتاب میں ایسے کرکٹر کا ذکر آجائے جن سے ذاتی تعلق ہو تو لطف دو چند ہوجاتا ہے۔ میرے ذوق و شوق کے یہ تینوں سلسلے ماجد خان سے ملتے ہیں۔ اس لیے گزشتہ دنوں کرکٹ کے ممتاز امپائر ڈکی برڈ کی کتاب ’وائٹ کیپ اینڈ بیلز‘ میں پاکستانی کرکٹرز کے تذکرے میں ماجد خان سے متعلق ان کے تأثرات پڑھ کر جی شاد ہوگیا۔ اس ذاتی خوشی کی چمک نے کرکٹ کے ایک اور...
پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول ‘مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم’ میں داخلوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا ہے، جس کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’آٹزم کے شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم اسکول میں 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن، 6 سے 12 سال کے لیے جونیئر سیکشن جبکہ 13 سے 16 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے سینئر...
ویب ڈیسک:حکمران پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس سے رخصت لے لی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے پیر کو ان کی درخواست ایوان میں پیش کی تو اسے ارکان نے یک آواز منظور کرلیا، اس وقت حزب اختلاف کے ارکان بھی موجود تھے۔ نوازشریف قومی اسمبلی کے لاہور سے رکن ہیں وہ گزشتہ ماہ آئین کی 27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے کے لیے آئے تھے اور اس کے بعد کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی یاد رہے جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن شیخ وقاص اکرم جو تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات...
ترک رکن پارلیمان برہان کا یاترک کی ملاقات : باہمی تجارت کو 5ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان برہان کایاترک نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے ترکیہ کے وفدکا پر تپاک و پر خلوص استقبال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ حکومت اور قوم کی بروقت امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاک ترکیہ پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان مستقل روابط بڑھانے کی اہمیت اور ترکیہ کے ساتھ فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، واٹر کنزرویشن اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے جانے والے عزام کرام کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی، حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس اسٹاف درکار ہے، دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہشمند امیدوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل...
محکمہ صحت ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او ڈاکٹرمقصود گل اپنی نگرانی میں صفائی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے مشرقی ساحل ہونشو کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 درجے ریکارڈ کی گئی۔ مرکز زیرزمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ اس کے جغرافیائی خدشات 38.37 ڈگری شمالی عرض البلد اور 142.22 ڈگری مشرقی طول البلد پر ریکارڈ کیے گئے۔زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی دہلی کار بم دھماکہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جس میں عرفان احمد کے کردار کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج صبح ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے نادی گام علاقے میں عرفان احمد مولوی کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کی خصوصی ٹیم علی الصبح شوپیان پہنچی اور عرفان مولوی کے گھر کی تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی دہلی کار بم دھماکہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جس میں عرفان احمد کے کردار کے...
لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ ژالے سرحدی نے جانوروں کے حقوق کی بات کرنے پر خود پر ہونے والی تنقید والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے جانوروں کی بات کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ انسانی حقوق کی بات نہیں کرتیں۔ ژالے سرحدی گزشتہ چند ماہ سے جانوروں اور پرندوں کے حقوق پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں متعدد پوسٹس اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ جانوروں اور پرندوں کے حقوق کی بات کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر اداکارہ نے اب ویڈیو جاری کردی۔ ژالے سرحدی نے تسلیم کیا کہ وہ آج کل جانوروں کے حقوق پر بہت بات کر...
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد کی گئی۔ واقعے کے بعد ایک لڑکے نے دعویٰ کیا کہ بچے کی لاش سرکاری اداروں کے عملے نے نہیں بلکہ اس نے نکالی ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کی لاش اٹھا کر انکل کو دی تھی ۔ پولیس والے نے مجھے کہا کہ تم کون ہو تو میں نے کہا بچے کو میں نے ڈھونڈا ہے تو انہوں نے مجھے تھپڑ مار کر گاڑی سے اتار دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شامل 27 نکات پر غور اور فیصلے ہوں گے۔ اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025ء میں سندھ حکومت اور وزارت ریلویز کے درمیان ایم او یو ہوا تھا۔ ایم او یو کے تحت وزارتِ ریلوے کو تھر سے کوئلے کی نقل و حمل کے لئے ریلوے لائن تعمیر کرنی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت تھر کول سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر...
بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔ 123 ٹیسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مختلف ممالک میں ائیربس اے 320 طیاروں میں سامنے آنے والے سافٹ ویئر مسائل کے باوجود پاکستانی ائیر لائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں زیرِ استعمال یہ طیارے محفوظ ہیں اور ان کی پروازوں میں کوئی رکاوٹ نہیں۔قومی اور نجی ائیر لائنز دونوں نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیڑوں میں شامل اے 320 جہاز سافٹ ویئر اپڈیٹ یا مخصوص پیچ کی عدم موجودگی کے باوجود آپریشنل طور پر مستحکم ہیں۔پاکستان میں مختلف ائیر لائنز کے پاس مجموعی طور پر 47 ائیربس اے 320 طیارے موجود ہیں۔ قومی ائیر لائن کے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے نے اپنے طیاروں میں فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 پیچ انسٹال نہیں کیا، اسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت)تھانہ روہڑی کی حدود نیو یارڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل جہانزیب جتوئی جانبحق ھوگئے ، اتوار کے روز شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر سکھر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پی سکھر اظہر خان، ایس ایس پی سی ٹی ڈی قدوس کلوڑ سمیت اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جب کہ جسد خاکی کو پاکستان اور سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا، جس سے شہید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا ہے کہہم نے وفاداری کا حق ادا کیا، بدلے میں محرومی اور سزا ملی، انہوںنے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں نے دہائیوں سے جس محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور مسلسل انتظامی ناکامی کا سامنا کیا ہے، اس کا واحد، پائیدار اور منصفانہ حل سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر ضلع وسطی سے آنے والے مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ اس مطالبے کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ دراصل اس status quo کے محافظ ہیں جس نے شہری سندھ کو تباہ اور مہاجر قوم...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا راولپنڈی سے لاہور روانگی سے قبل گرین لائن کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کیساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رانچی : بھارتی بلے باز روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پراناعالمی ریکارڈ توڑ دیا۔شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ352 چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔جنوبی افریقا کیخلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈےمیں روہت شرما نے 57 رنز بنائے۔ جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق آل ٹائم لسٹ میں روہت شرما کا پہلا، شاہد آفریدی کا دوسرا، کرس گیل کا تیسرا، جے سوریا کا چوتھا اور ایم ایس دھونی کا پانچواں نمبر ہے۔دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو17رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 350 رنزکے...
مردان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جامعہ اسلامیہ بابوزئی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، قوم نے اسلامی نظام اور دینی آزادی...
کئی کپتان بدلے لیکن بھارت کی قسمت نہ بدلی، بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ رانچی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس ہار گئے۔ یہ بھارتی ٹیم کا مسلسل 19واں ون ڈے میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکی۔ بھارتی ٹیم کے ٹاس ہارنے کا سلسلہ 2023 میں شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس سے قبل مسلسل سب سے زیادہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ نیدرلینڈز کی ٹیم کے نام تھا جو مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس ہاری تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند...
تاجکستان اور امریکا میں ہونے والے دہشتگرد حملوں نے افغانستان کے بارے میں دنیا کی تشویش میں خاطرخواہ اِضافہ کر دیا ہے اور اب عالمی اور علاقائی طاقتوں کے نزدیک افغانستان ایک بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد 2593 میں واضح طور پر طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم کے لیے پناہ گاہ نہ بننے دیں۔ بین الاقوامی انسدادِ دہشتگردی ادارے بھی اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں مختلف عسکریت پسند گروہوں کی موجودگی اور ان کی سرحد پار سرگرمیوں کی صلاحیت خطے اور دنیا دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بھی...
پہلی نظر میں یہ کسی فلم کا سین نظر آیا۔ بلند قامت بلڈنگز میں آگ کے شعلے بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی بلڈنگ بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مکینوں کو مکان چھوڑنے کا موقع ہی نہ ملا اور دوسری جانب فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں کو رسپانس کی مطلوبہ مہلت نہ ملی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ یہ مناظر کسی فلم کے نہ تھے بلک رواں ہفتے ہانگ کانگ میں آٹھ سے زائد ہائی رائز بلڈنگ کمپلیکسز میں لگی آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل تھے۔ ان مناظر کے ساتھ ساتھ بچ جانے والے مکینوں کی دل دوز دہائیاں اور بے بسی رلا دینے والی تھی۔ تازہ ترین اطلاعات کے...
ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کی جانب سے گرین پروڈکٹیویٹی 2.0 پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں این پی او اور وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں وفاقی وزرا، سینئر سرکاری حکام، صنعتی رہنما، بین الاقوامی ماہرین اور 21 اے پی او ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، جبکہ 80 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز 2 میں کون سے 5 نئے کوریڈور شامل ہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا کانفرنس میں پائیدار صنعتی ترقی، توانائی کی منتقلی، سرکلر اکانومی، ڈیجیٹل پروڈکٹیویٹی ٹولز، گرین ہائیڈ روژن، سولر پلیٹس کی مقامی پیداوار، سرکلر پلاسٹکس اور حکومت، اکیڈمیا اور صنعت کے روابط جیسے موضوعات پر...
سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تین طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک موثر نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی نے تحریر کردہ فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ طلاق کیلیے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت 90 روزہ مدت ضروری ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا بھی مکمل اختیار ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ محمد حسن سلطان کی سول پٹیشن نمٹا دی گئی اور سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا...
سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ تین طلاق یا کسی بھی طلاق کا اطلاق تب تک مؤثر نہیں ہوگا جب تک کہ 90 دن کی قانونی مدت پوری نہ ہو جائے۔ عدالت کے فیصلے میں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے لکھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت طلاق کے لیے 90 روزہ انتظار لازمی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہے تو بیوی کو بھی طلاق واپس لینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ یہ فیصلہ محمد حسن سلطان کی سول پٹیشن کے سلسلے میں آیا، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار...
حکومتی ذرائع کے مطابق این آئی اے کو مسجد کے امام جماعت کے خلاف کچھ اہم اشارے ملے ہیں اور اسی بنیاد پر این آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات کرنے والی بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اتراکھنڈ پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے ہلدوانی سے کئی ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا دہلی دھماکہ کے کلیدی ملزم ڈاکٹر محمد عمر سے تعلق سامنے آیا ہے۔ دہلی دھماکے کی جانچ اب ہلدوانی کے بنبھول پورہ تک پہنچ گئی ہے۔ کل دیر رات این آئی اے،...
اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس اہلکار، اے ایس آئی علی اکبر، شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی علی اکبر پیدل سپریم کورٹ کی ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آور نے ان پر خنجر سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
یہاں کھڑے ہو کر یہ احساس ہوتا ہے کہ آزادی کا مطلب کیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور —فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ یہاں کھڑے ہو کر یہ احساس ہوتا ہے کہ آزادی کا مطلب کیا ہے۔نیلم ایل او سی چلہانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کے تحفظ کےلیے قربانیاں دے رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو جدوجہد آزادی کے لیے قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے، بھارت کی 7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس کی زیر حراست تشدد اور ماورائے عدالت قتل پر تاریخی فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ ریاست کی طاقت رکھنے والے ادارے کسی بھی صورت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے اور نہ ہی زیر حراست افراد پر ظلم، بدسلوکی یا تشدد کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک ایسے کیس میں سنایا جس میں چند پولیس اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی زریاب خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور اس تمام عمل کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔عدالت عظمیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مالیاتی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے بھی روپے نے اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی اور امریکی کرنسی کی قدر دباؤ میں رہتی نظر آئی۔مارکیٹ کے حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس استحکام کی بنیاد کئی اہم مثبت عوامل پر رہی جنہوں نے طلب اور رسد کے توازن کو ملکی معیشت کے حق میں ثابت کیا۔ سب سے بڑا محرک ریکوڈک منصوبے کے لیے ایگزم بینک کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر کی فنانسنگ تھی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔اسی طرح سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری کی توثیق نے بھی زرمبادلہ مارکیٹ میں مثبت لہر پیدا کی۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ہفتے...
سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں واضح کیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے مطابق، چاہے طلاق 3 طلاق کی صورت میں دی جائے یا کسی اور شکل میں، اس کا قانونی نفاذ 90 روزہ مدت پوری ہونے سے قبل ممکن نہیں ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: تعلق بنانے اور شوہر سے طلاق لینے پر دباؤ ڈالنے والے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج بینچ نے محمد حسن سلطان کی جانب سے دائر طلاق سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نکاح نامے میں بلا...
لاہور: ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ٹیم نے نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے اسی علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ 14 سالہ حجاب 3 روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے افغان پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے اور اسائلم فیصلے فوری معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکومت نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے تمام ویزا درخواستوں اور اسائلم کیسز پر کارروائی روک دی ہے۔اس اعلان سے وہ لوگ بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں جن کی درخواستیں آخری مراحل میں تھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کو قومی سلامتی اور داخلی تحفظ کے تناظر میں فوری اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان سے سفر کرنے والے یا افغان پاسپورٹ استعمال کرنے والے تمام افراد کے ویزے عارضی طور پر معطل کیے گئے ہیں اور یہ پابندی اس...
حزب اللہ کے نائب سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیروت میں گروپ کے سینیئر فوجی کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی ہلاکت ’واضح جارحیت اور سنگین جرم‘ ہے، اور تنظیم اس کا جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق کو ٹی وی پر اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ ’جوابی کارروائی کے وقت کا تعین خود کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی ہونے یا نہ ہونے، دونوں امکانات موجود ہیں، اس لیے لبنان کو چاہیے کہ وہ ’اپنی فوج اور اپنے عوام‘ پر مشتمل ایک قومی دفاعی حکمتِ عملی تیار کرے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کا اہم فوجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-3 سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک )بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عاید کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔بی جے پی کے رہنماؤں نے یہ متنازع اور غیر آئینی مطالبہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کیا ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یونیورسٹی کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان امیدوار طلبا کامیاب ہوگئے ہیں۔بی جے پی رہنما سنیل شرما نے الزام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ، عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی بار بار کی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کریں، انہوں نے اسرائیل کے بیعت جن کے شہر پر حملے کو شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر کی جانے والی کارروائی قرار دیا۔شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملہ “غدارانہ اور جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا” تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی جارحیت کرنے والے کو مزید جرائم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22 پیسے کی کمی سے 280 روپے 33 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم کاروبار کے دوران درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے کی کمی سے 280 روپے 52 پیسے کی سطح پر...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، بحرین کی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں متوقع جوائنٹ وینچرز کے علاوہ فوڈ ایگ نمائش میں 641ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو مسلسل 46ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل )ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے آسٹریلیا کے ساتھ بھی توانائی ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہونے کی...
اپنے ایک جاری بیان میں قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس کاوش کی حمایت کریں گے جس کے ذریعے شام کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں دوحہ نے موقف اپنایا کہ ہم دمشق کے دیہی علاقے میں آج قابض اسرائیلی فورسز کی دراندازی اور اس کے بعد ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی شامی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے لیا۔کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کروانے پر یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
شہزاد خان ابدالی :حکومت پنجاب کی جانب سےپیٹرول سے چلنے والی بائیکس مرحلہ وار بند کرنے کے فیصلے پر تاجروں کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔ پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلز اور موٹرسائیکل رکشوں کی بندش کے اعلان پرتاجروں کاکہناہے کہ یہ اربوں روپے کی انڈسٹری ہے جس سے لاکھوں لوگ منسلک ہیں۔ تاجران میکلوڈ روڈکاکہناہے کہ حکومت غیر مقبول فیصلے کرنے سے گریز کرے،یہ صارفین پر منحصر ہے کہ وہ الیکٹرک بائیک لیں یا پیٹرول والی ،انہیں پابندنہیں کیاجاسکتا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
جنوبی ایشیا کے تین ممالک تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 تک جاپہنچی ہے۔ تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہوکر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 87 ہوچکی ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی حصے گزشتہ ہفتے سے مسلسل بارشوں کی زد میں ہیں، جن میں ملائیشا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔ سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے صورتحال سنگین کردی ہے۔ حکام کے مطابق...
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان نژاد کا 2 امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر حملہ واضح طور پر دہشتگردی کی واردات ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندارابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والا حملہ، جس میں 2 امریکی نیشنل گارڈ اہلکار جاں بحق ہوئے، واضح طور پر دہشتگردی کی ایک واردات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے امریکی سرزمین پر ایک ’قابلِ نفرت دہشتگرد کارروائی‘ قرار دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر افغان شہری کے ملوث ہونے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔ پاکستان نے جاں بحق فوجیوں کے...
دمشق کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فضائی اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 10 شامی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ دارالحکومت کے قریب واقع قصبے بیت جن میں کیا گیا، جہاں کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ شامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور توپ خانے مسلسل گولہ باری کرتے رہے، جس سے گھروں کو نقصان پہنچا اور خوفزدہ شہری قریبی دیہات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ...
سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اب بھی علاقے پر پرواز کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج کے متحرک ہونے کے باعث شام کی سول ڈیفنس ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کے لیے بیت جن میں داخل نہیں ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں اسرائیل کی تازہ کارروائی میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ علاقائی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ بیٹ جن میں اسرائیلی توپ خانے اور میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ مقامی افراد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعدد اسرائیلی فوجی بھی جھڑپوں میں زخمی ہوئے، اس حملے کے بعد بیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست الاسکا میں 6 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے متعدد علاقے لرز اٹھے اور زلزلے کی شدت کے باعث عوام خوفزدہ ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق اینکریج کے علاقے میں لوگ اپنے روزمرہ معمولات میں مصروف تھے کہ زمین اچانک لرزنے لگی اور چند ہی لمحوں میں پورے علاقے میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دفاتر اور بازاروں سے باہر نکل آئے جبکہ کئی مقامات پر شہریوں نے گاڑیاں روک دیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے سسٹینا کے علاقے میں تقریباً 69 کلومیٹر گہرائی میں پیش آئے جب کہ اس کا مرکز اینکریج سے محض 12 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال...
حماس نے غزہ معاہدے کے حوالے سے اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم نے پہلے مرحلے کی تمام شرائط مکمل طور پر پوری کر دی ہیں، جب کہ اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ رفح میں محصور عسکریت پسندوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ حازم قاسم نے بتایا کہ حماس کے وفد کا قاہرہ کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک دوسرے مرحلے میں آگے بڑھنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ اسلحہ حوالے کرنے کے معاملے پر حماس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف فلسطینی قومی مذاکرات...
پاکستان نے چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال تشویشناک قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ڈرون حملے کو بزدلانہ دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے انتہائی تشویش کا باعث ہیں اور پوری عالمی برادری اس صورتِ حال پر فکر مند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروہوں کو افغان طالبان کی سرپرستی میں پناہ مل رہی ہے، اس لیے افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی، موثر اور قابلِ تصدیق اقدامات ناگزیر ہیں۔ترجمان نے یقین دلایا کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ مل کر خطے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /رام اللہ /بیروت /دبئی /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل شدید رکاوٹوں کا شکار ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ غزہ کے بیشتر اسپتال صرف جزوی طور پر فعال ہیں اور 16,500 سے زاید مریضوں کو فوری منتقلی کی اشد ضرورت ہے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح مشرقی غزہ پر متعدد فضائی حملے کیے،اس دوران قابض اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھا۔ ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے رفح...
قابل (ویب ڈیسک) افغانستان سے تاجکستان میں کیے گئے ڈرون حملے میں تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے۔پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کی تخریبی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔افغان طالبان رجیم کے تمام وعدوں کے باوجود افغانستان سے پڑوسی ممالک پر دہشتگردانہ حملے جاری ہیں۔ تاجک حکام کے مطابق26 نومبر 2025 کی رات افغانستان سے ایک مسلح حملہ ہوا، جس میں ایل ایل سی شوہین ایس ایم کے ملازمین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا،یہ کیمپ ختلون علاقے میں واقع “یول” بارڈر ڈیٹیچمنٹ کی پہلی بارڈر گارڈ پوسٹ “استقلال” کے کنٹرول کے علاقے میں تھا،حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس پر دستی بم اور آتشیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل شدید رکاوٹوں کا شکار ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ غزہ کے بیشتر ہسپتال صرف جزوی طور پر فعال ہیں اور 16,500 سے زائد مریضوں کو فوری منتقلی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کے مختلف حصوں میں جاری جھڑپیں نہ صرف جانی نقصان کا سبب بن رہی ہیں بلکہ انسانی امداد کی ترسیل میں بار بار رکاوٹیں بھی پیدا کر رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ کے اندر...
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں بنالی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 63رنز ناٹ آئوٹ بنا کر نمایاں رہے،عثمان خان 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 27، صاحبزادہ فرحان 9، فخرزمان 1 اور بابر اعظم 0 پر پویلین لوٹے۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے4...
مجلس عزاء کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ مراد جمالی کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ دختر رسول (ص) سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل ڈیرہ مراد جمالی جنوبی بلوچستان کی جانب سے مجلس عزاء اور ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس امام بارگاہ امام صادق علیہ السّلام ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ مجلس عزاء سے علامہ مشتاق حسین عمرانی خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ایام فاطمیہ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بی بی فاطمتہ الزہرا کی شخصیت اور زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع نصیرآباد کے صدر سید بہارعلی شاہ شمسی، مجلس وحدت...
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی خاص مقصد کے لیے کیا جاتا ہے جب کہ غیر متعلقہ اجتماعات اداروں کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، اس لیے ان کی روک تھام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ...
اسلام آباد ریجن کے بلے باز شامل حسین کی قائد اعظم ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی نے انہیں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ وہ بھارت کے بڑااسکور بنانے کے لیے مشہور ٹیسٹ کھلاڑی کے کے نائر سے صرف 14 رنز پیچھے ہیں۔ شامل حسین نے 2025 میں تمام بین الاقوامی فرسٹ کلاس کھلاڑیوں میں بہترین 75.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1626 رنزبنائے ہیں۔ شامل حسین 213 چوکوں اور 29 چھکوں کے ساتھ 2025 میں زیادہ سے زیادہ باوٴنڈریز لگانے میں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ ان کے مقابلے میں نائر کا اسٹرائیک ریٹ 55 ہے جس میں 189 چوکے اور 13 چھکے شامل ہیں۔شامل حسین 50 یا اس سے زیادہ...
جمعرات کے روز انڈونیشیا کے مغربی حصے میں واقع سماٹرا کے ساحل کے قریب ایک جزیرے پر 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے دی ہے۔ ابتدائی طور پر نقصان یا سونامی وارننگ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ طاقتور جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 11:56 بجے سیمیولوے جزیرے میں محسوس کیا گیا۔ A strong 6.5-magnitude earthquake struck off the west coast of Northern Sumatra, Indonesia, at 12.56pm yesterday, according to the Malaysian Meteorological Department (MetMalaysia). It said the quake’s epicentre was located at 2.7° north and 95.9° east, at a...
بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 927/2025 بجرم دفعہ 23-1-A درج کرلیا گیا ، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے ایک ملزم حبیب اللہ ولد یار محمد کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم 11 نومبر 2025 کو اپنے ساتھیوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی فلاحی تنظیم کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والا طیارہ جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تینوں ارکان ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارہ ناری ایئر کے زیرِانتظام تھا اور تقریباً دو ٹن امدادی خوراک جوبا سے سیلاب زدگان تک پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم کے نمائندے کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم حادثہ کی جگہ پہنچ چکی ہے، اور انتہائی افسوس کے ساتھ تصدیق کر رہے ہیں کہ طیارے کے تینوں عملے کے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔طیارہ صبح تقریباً 8 بجے لیر ائیر اسٹرپ سے 20 کلومیٹر دور یونٹی ریاست کے ضلع لیر میں گر...
پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں دتہ خیل بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے دو سہولتکار گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت یارمجان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی جو دہشتگردی، قتل و اقدام قتل کے واقعات میں ملوث اشتہاری مجرمان ہیں۔ واضح رہے دتہ خیل بازار میں واقع پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی...
گرفتار دہشتگردوں کی شناخت یارمجان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی جو دہشتگردی، قتل و اقدام قتل کے واقعات میں ملوث اشتہاری مجرمان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تسلسل میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں دتہ خیل بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے دو سہولتکار گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت یارمجان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے پرخلوص استقبال پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان نے ایران کی حمایت کی، جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے بے حد شکر گزار ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار ہے۔علی لاریجانی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک...
نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کی حوالگی سے متعلق بنگلادیش کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کیلئے بنگلادیشی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے داخلی عدالتی اور قانونی طریقہ کار کے تحت درخواست کا جائزہ جاری ہے۔ بنگلادیش نے پہلی بار گذشتہ برس دسمبر میں بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، گذشتہ ماہ حسینہ واجد کو بنگلادیش کی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کے بعد ایک بار پھر بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔ بنگلادیش کی عدالت نے گذشتہ ماہ حسینہ واجد کو طلبا احتجاج میں ہلاکتوں کا...
امریکی حملے کے خوف نے عالمی ایئرلائنز کو وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور کردیا ہے، کئی ممالک نے وینزویلا کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں، جس سے متعدد مسافر وہاں پھنس گئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایئرلائنز کو وینزویلا کے اوپر پروازوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انتظامیہ کے مطابق وینزویلا اور اس کے اطراف فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے فضائی آپریشن خطرات سے دوچار ہوسکتا ہے۔ پروازوں کی معطلی کے باعث کاراکاس میں غیر ملکی مسافر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے ایئرلائنز کو...
مولانا جاوید حیدر زیدی نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان، انکے کردار اور اسلامی تاریخ میں انکی حیثیت پر مدلل اور تحقیقی گفتگو پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ سرکارِ حسینی کشمیری محلہ لکھنؤ میں ایّامِ فاطمیہ کے سلسلے میں تین روزہ مجالس منعقد ہوئیں، جن میں مرکزی خطابت مولانا جاوید حیدر زیدی نے پیش کی۔ مجالس میں شہر بھر سے مومنین کی قابلِ ذکر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مطابق مولانا جاوید حیدر زیدی نے 2 اور 3 جمادی الثانی کی مجالس سے خطاب کیا۔ ان کے خطابات کا مرکزی موضوع آیتِ مودّت رہا، جس کی روشنی میں انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان، ان کے کردار اور اسلامی تاریخ میں ان کی حیثیت پر...
اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دینے کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ اذلان شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس فیصلے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک اہم بات ہے جو وہ خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ یہ خبر ان ہی کی زبانی سنیں۔ مزید پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ...
اقوامِ متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے مہلک اسرائیلی فضائی حملوں پر فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان تقریباً ایک سال پہلے طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ لبنان پہلے ہی اسرائیل پر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا چکا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ جاری جھڑپوں کو روکنا تھا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 330 سے زائد افراد ہلاک اور 945 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 127 عام شہری...
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدارتی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات میں پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔ پی ایس بی ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلے میں کہا کہ وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے۔ شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تین روز میں آئین اور الیکٹورل کالج...
جنیوا: اقوام متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے مہلک اسرائیلی فضائی حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے. اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ لبنان پہلے ہی اسرائیل پر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا چکا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ ایک سال سے جاری جھڑپوں کو روکنا تھا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 330 سے زیادہ افراد ہلاک اور 945 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان...
ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ نام نہاد رام مندر پر پرچم لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد صدیوں پرانی عبادت گاہ ہے، انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کو منہدم کیا تھا، بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کو عدالت کے ذریعے بری کر دیا۔ برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مسمار کی گئی مسجد کی جگہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کچہری حملے کے ملزمان کو 48 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا، انٹیلی جنس بیورو اور سی سی ڈی نے حملے کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی، افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے حملے کی منصوبہ بندی کی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ راولپنڈی اور اسلام آباد تھے، سیکورٹی کی وجہ سے حملہ آور کسی ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکے، دہشتگردوں کو اسلام آباد کے مضافات میں پہلی جگہ ملی جسے خودکش حملہ آور نے ٹارگٹ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت کا چھوٹا بنچ اپیل سن سکتا ہے یا نہیں؟ وفاقی آئینی عدالت نے اس سوال پر فریقین کے دلائل سن کر اصول طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آئینی عدالت میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے بیرسٹر گوہر کی اپیل پر سماعت کی۔ وکیل سمیر کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ نے ابتدائی فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت نے اپنا لیے ہیں، رولز کے مطابق 5 رکنی بینچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائر بولسونارو کی جیل منتقلی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ بولسونارو کو ہفتے کے روز اس الزام میں حراست میں لیا گیا تھا کہ انہوں نے نگرانی کے لیے لگائے گئے الیکٹرانک اینکل مانیٹر کو سولڈرنگ آئرن کی مدد سے خراب کرنے کی کوشش کی۔ سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی مورائس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جائر بولسونارو نے جان بوجھ کر اور شعوری طور پر الیکٹرانک مانیٹرنگ ڈیوائس کی خلاف ورزی کی۔ عدالت کے 3ججوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) پشاور نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل پشاور میں قائم ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سرکار ایس ایچ او گلبرگ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور ایف سی جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جن میں ائیرفورس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ ایس ایچ او گلبرگ عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج مقدمے میں 7اے ٹی اے، ایکسپلوسیو، قتل ودیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ایف آئی آر متن کے مطابق 3 خودکش بمبار موٹرسائیکل...
یہ نظام اس وقت بھی مقام شناخت کر سکتا ہے جب صارف پہلی بار کسی جگہ موجود ہو، مقام سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے لیے صرف 0.1 سیکنڈ (ایک دسویں سیکنڈ) کافی ہے۔ عملی طور پر اس کا کیا مطلب ہے کہ اگر آپ گھر، دفتر یا ہوٹل میں زوم یا ٹیمز استعمال کریں، تو دوسرے لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چاہے کیمرہ بند ہو اور چاہے صارف پس منظر کے لیے مجازی بیک گراؤنڈ استعمال کر رہا ہو، پھر بھی حملہ آور زوم (Zoom) اور مائیکروسافٹ ٹیمز (Microsoft Teams) جیسے پلیٹ فارمز کے صوتی چینلز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی موجودگی کی جگہ یا مقام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان: جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں ایک امدادی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تینوں ارکان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ بین الاقوامی فلاحی تنظیم سمیریٹنز پرس کے لیے امداد لے کر جا رہا تھا، تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر بیکرم رائے نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حادثہ جان لیوا ثابت ہوا اور عملے کے تینوں ارکان جان کی بازی ہار گئے۔بیکرم رائے کے مطابق طیارہ جوبا سے روانہ ہوا تھا اور اس میں دو ٹن امدادی سامان موجود تھا جو سیلاب زدہ علاقوں میں بے گھر ہونے والے افراد تک پہنچایا جانا تھا، ہماری ٹیم حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کی دسمبر کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہونے والی ہے، وفاقی حکومت کو صوبوں کو وفاقی اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لینا چاہیے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اندرونی مالیاتی کنٹرولز، اندرونی و بیرونی آڈٹ سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انتظامیہ کے تابع ہونے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔ رضا ربانی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے پارلیمانی نگرانی کی صلاحیت اور کردار بھی ناکافی ہیں، وفاقی حکومت نے 2019ء کے پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ پر بھی عمل...
میاں رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کی دسمبر کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہونے والی ہے، وفاقی حکومت کو صوبوں کو وفاقی اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لینا چاہیے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اندرونی مالیاتی کنٹرولز، اندرونی و بیرونی آڈٹ سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انتظامیہ کے تابع ہونے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔ یہ بھی پڑھیے متنازع آئینی ترامیم کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، رضا ربانی رضا ربانی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے پارلیمانی نگرانی کی صلاحیت اور...
پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب رضوانہ نوید کی گریڈ 20 میں ترقی، رضوانہ نوید کو ترقی دے کر ممبر محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی بورڈ پنجاب تعینات کر دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فخرالاسلام ڈوگر کا تبادلہ کرکے ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن شاہد حسن کلیانی کا تبادلہ کرکے ڈی جی اوقاف پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ممبر سی ایم آئی ٹی سرفراز احمد باجوہ کا تبادلہ کرکے ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی اور...
اسلام آباد میں 11 نومبر کے خودکش حملے کی ساری کہانی اب منظر عام پر آ گئی ہے، جب حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ محض ایک واردات نہیں بلکہ سرحد پار بیٹھے منظم دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق حملہ آور کو خودکش جیکٹ پشاور کے قبرستان سے لے کر گڑ کی بوری میں چھپا کر اسلام آباد تک پہنچایا گیا، جبکہ اس پورے آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کر رہی تھی۔ اس انکشاف نے پاکستان میں دہشتگردی کے پس پردہ جال اور بین الاقوامی تعلقات کے خطرناک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر...
فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی مقیم 539 افغان باشندے حراست میں لیے گئے، انہیں افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔حکام کے مطابق زیر حراست افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویز پیش نہیں کرسکے۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان کے بارڈر پر منتقل کیا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی، عدالتی آرڈر کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اتنی سختیاں برداشت کیں، ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا...
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بغیر شواہد پیش کیے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے افغانستان کے صوبوں خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملے کیے گئے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بے بنیاد الزام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لگائے۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ خوست صوبے میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 9 بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں کو ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے مزید بتایا کہ صوبوں کنڑ اور پتیکا میں ہونے والے فضائی حملوں میں بھی 4 افراد مارے گئے۔ یاد رہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کا الزام ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ...
الیکشن عملے کو دھمکانے اور ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو آئندہ سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حلقے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) کی جانب سے بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے اس لیے...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 11نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا کا ویڈیو بیان بھی چلایا۔ وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملے میں ملوث مرکزی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور اسلام آباد کے ہائی سیکیورٹی ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکا، جس کے باعث بڑا جانی نقصان...