کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق معیشت میں طلب اور بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ کاروبار کے دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 15 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی قدر کاروبار کے مارکیٹ میں میں ڈالر
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4245 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے ہوگئی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 112 روپے ہوگئی۔