کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 638.50 پوائنٹس کی کمی سے 163806.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے رجحان ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق برآمدات میں 3.9فیصد کی کمی، درآمدات میں 14 فیصد کے اضافے، آئی ایم ایف کی 3.

6 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کے ساتھ مہنگائی اور خسارے سے متعلق انتباہ، انسٹیٹیوشنز کی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو بھی اتارچڑھاو کے باوجود مندی کا تسلسل برقرار رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 57.34 فیصد حصص گرگئے، جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید ایک کھرب 7 ارب 55 کروڑ 66 لاکھ 43 ہزار 770 روپے ڈوب گئے۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز اگرچہ مندی سے ہوا، لیکن نچلی قیمتوں پر مخصوص شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے ایک موقع پر 586 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی تھی، تاہم سرمایہ کاری کے شعبوں کی اپنی لیوریج پوزیشن میں کمی کی غرض سے حصص کی آف لوڈنگ نے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کر دیا، جس سے ایک موقع پر 1327 پوائنٹس مندی رونما ہوئی۔ اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 638.50 پوائنٹس کی کمی سے 163806.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 343.31 پوائنٹس کی کمی سے 50123.85 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 417.42 پوائنٹس کی کمی سے 99845.79 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 850.63 پوائنٹس کی کمی سے 238530.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 36 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر ایک ارب 97کروڑ 86 لاکھ 54 ہزار 33 حصص کے سودے ہوئے، جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 483 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا، جن میں 166 کے بھاؤ میں اضافہ 277 کے داموں میں کمی اور 40 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کمی سے پوائنٹس کی سطح کے ایس ای

پڑھیں:

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا

کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق معیشت میں طلب اور بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ کاروبار کے دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 15 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، گزشتہ ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
  • پی ایس ایکس: رواں ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی پرکاروبار کا اختتام ہوا
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا
  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 1241 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ