Nawaiwaqt:
2025-12-02@11:34:02 GMT

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 030 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1241 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں بھی اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 245 ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر اس اضافے نے پاکستانی مارکیٹ پر فوری اثر ڈالا اور مقامی سطح پر سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے مقرر کردی گئی۔ یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد یہ نرخ 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے تک جا پہنچے۔ سونے کے نرخوں میں اس مسلسل اضافے نے شادیوں کے موسم میں زیورات کی خریداری کرنے والی خواتین اور خاندانوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ مارکیٹ کے کئی دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہکوں کی آمد پہلے ہی کم تھی اور اب نئی قیمتیں صورتحال کو مزید متاثر کریں گی۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 54 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 5 ہزار 963 روپے تک پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 112 روپے مقرر کی گئی۔

کاروباری حلقوں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف بڑھتی توجہ، جغرافیائی کشیدگی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی‘ کے ایس ای 100انڈیکس1300پوائنٹس بڑھ گیا
  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں بھی اضافہ
  • دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری،سولر پینلز کی قیمتوں میں حیران کن کمی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز
  • پاکستان دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مصر کے ساتھ 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرے گا، اسحٰق ڈار
  • جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود دھول کی جدہ واپسی ؛ والہانہ استقبال ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری