لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کو سانحہ 9مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپیلوں کی سماعت کے لیے 20اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔اعجاز احمد چوہدری نے سانحہ 9مئی 2023ء کے واقعات کے مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو چار مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان سزاں کی معطلی اور بریت کے لیے اعجاز چوہدری نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سماعت کے کے لیے

پڑھیں:

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی نے شہید کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح2.48 فیصد رہی

طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہادت کی  بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے ملک کا پرچم بلند کیا۔ شہید کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے

 لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دائر 70 شکایات مسترد کر دیں
  • سانحہ کارساز‘ 18 ویں برسی‘ پی پی آج ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کریگی 
  • بلدیہ کراچی شرقی کے افسران کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور
  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کردیے گئے
  • پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی کی مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
  • چین کی معاشی برتری کا توڑ، امریکا کا مختلف صنعتوں میں قیمتوں کی کم از کم حد مقرر کرنے کا فیصلہ
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
  • ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں