راولپنڈی: محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی۔
محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
محسن نقوی نے شہید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہادت کی بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے ملک کا پرچم بلند کیا۔ شہید کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔
محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی اور شہید کی والدہ طلال چوہدری
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی… pic.twitter.com/vf8yRRSomZ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 12, 2025
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف محسن نقوی ملاقات وزیر داخلہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز