’جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائیگی، جرم کرنے اور کروانے والوں کو بھگتنا ہوگا‘
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے جرم کیا ہے اور جنھوں نے کرایا ان سب کو بھگتنا پڑے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگ رہا کیے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ چھاپے میں کروڑوں روپے نقدی، سونا اور 70 گھڑیاں برآمد ہوئیں، مطلب یہ سب ان کے ذاتی فائدےکیلئے تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ جو کیش اور سونا برآمد کیا گیا واپس کیا جائے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ غزہ امداد بھیجنے سے متعلق ان کا کوئی مطالبہ نہیں تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
پڑھیں:
مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی، شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔