data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو میں سزا اورجزا ء کے عمل کے تحت فرائض میں غفلت برتنے پر ریاض احمد پٹھان جنرل منیجر (ٹیکنیکل)کو معطل کردیا گیا ہے حیسکو ترجمان کے مطابق سزاا ور جزاء کے عمل کے تحت فرائض میں غفلت برتنے پر جنرل منیجر (ٹیکنیکل) ریاض احمد پٹھان کومعطل کرنے کے احکامات چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری کی منظوری سے منیجر (ایچ ار) ناصر علی خان کے دستخط سے جاری کردیے گئے ہیں، اور انکو چیف ایگزیکٹیوآفیسر کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہیں، واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ داہری نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے افسران/ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔تاکہ سزااور جزاء کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے۔لہذا تمام ملازمین ادارے کے قوائد و ضوابط کے تحت اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انکو E&Dقوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔
سندھ بارکونسل کے انتخابات
عجاز علی چانڈیو نے بھی حصہ لے لیا
خیرپور (جسارت نیوز ) سندھ بارکونسل کے 5 سالہ انتخابات ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدر ایڈوکیٹ اعجاز علی چانڈیو سندھ بار کونسل کے انتخابات میں پروگریسو پینل کی پلیٹ فارم پر حصہ لینے والے ایڈکیٹ یاسر عرفات شر کی جیت کا عزم لیکر خیرپور ضلع کے تمام بار ایسوسی ایشن کے دورے پر نکل پڑے ہیں اور وکلا برادری سے پروگریسو پینل کے امیدوار یاسر عرفات شر کے جیت کے لئے ورک شروع کردی ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ اعجاز علی چانڈیو نے کہا کہ پروگریسو پینل کے امیدوار ایڈوکیٹ یاسر شر نے ہمیشہ عدلیہ کی بحالی کے لئے عملی جدوجہد کی ہے اور وکلا برداری کی بقا کے لئے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فرائض میں غفلت کے تحت

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف