وزیر داخلہ کا افغان طالبان اور خوارج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید 23 جوانوں کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ محسن نقوی نے وزیر داخلہ
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ملاقات
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل وژن 2030 کے تحت کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے خصوصاً ای ایف سی ایشین کپ 2027، ایشین ونٹر گیمز 2029، ایشین گیمز 2034 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حصول پر سعودی وزیر کھیل کو مبارکباد دی۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، مشترکہ ٹریننگ پروگرامز، باہمی دوروں اور جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہی۔