ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی کرکٹر کو بھارتی حریف کو ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
جنوبی افریقی کرکٹر نونکولولیکو ملابا کو ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹر ہرلین دیول کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ملابا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔
یہ واقعہ نو اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب ملابا نے ہرلین کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈ بائے‘ کہنے کے انداز میں ہاتھ ہلایا۔
آئی سی سی نے اعلامیہ میں کہا کہ پروٹیز بولر کی یہ حرکت حریف بیٹر کو مشتعل کرسکتی تھی۔
وہ آرٹیکل 2.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
فائل فوٹوپنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 38 ہزار 736 چالان کرکے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 375 گاڑیوں کے چالان کرکے 160 گاڑیاں بند کی گئیں۔
ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 292 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
یاد رہے کہ پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نیا قانون منظور کر لیا گیا ہے جس کا محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کردیا۔
آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔