جاپان نے دنیا کا پہلا ہائیڈروجن سے چلنے والا ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان نے زراعت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ہائیڈروجن سے چلنے والا ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی زرعی دنیا میں ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹریکٹر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی لائے گا بلکہ کسانوں کی محنت اور وقت کی بچت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والا یہ ٹریکٹر مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور کسی قسم کا دھواں یا کاربن پیدا نہیں کرتا۔
یہ جدید مشین ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلائی جا سکتی ہے، جس سے کسان دور بیٹھ کر اپنے کھیتوں میں ہل چلا سکتے ہیں، بیج بو سکتے ہیں یا دیگر زرعی کام انجام دے سکتے ہیں۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان کا یہ قدم نہ صرف سمارٹ فارمنگ کی جانب ایک بڑا قدم ہے بلکہ آنے والے وقت میں دنیا بھر میں زراعت کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ دے گا۔
ٹیکنالوجی کے اس نئے دور میں جاپان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ جدید سوچ اور ماحول دوست اقدامات ہی مستقبل کی کامیاب زراعت کی ضمانت ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انسٹاگرام نوجوانوں کیلئے کونسی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے والا ہے؟
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نوجوانوں کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد وہ اپنی فیڈ پر وہ فحش مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔
اس اپ ڈیٹ کا مطلب ہے کہ وہ صارفین جو نوجوانوں سے مخصوص اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں گے ان کو انسٹاگرام پر صرف فوٹو اور ویڈیوز جیسا کہ پی جی-13 مووی میں ہوتا ہے۔
میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس اپ ڈیٹ میں اشتعال انگیز زبان کی حامل پوسٹس، خطرناک اسٹنٹ اور نقصان دہ رویوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی کو پوسٹس کو ہٹانے یا ایسی پوسٹ کو تجویز میں نہ آنے دینا شامل ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی انتہائی سخت سیٹنگ بھی پلیٹ فارم میں شامل کرنے جا رہی ہے جس کا اطلاق والدین بچوں کے لیے کر سکیں گے اور والدین کی اجازت کے بغیر سیٹنگ بدلی بھی نہیں جا سکے گی۔
کمپنی کی جانب سے یہ تبدیلیاں بچوں کو پہنچنے والے نقصانات پر ہونے والی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد لائی جا رہی ہیں۔