کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-08-15
راولپنڈی (آن لائن) گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میریج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کا لائسنس رجسٹر منسوخ اور مقدمہ درج کرکے گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ سرکلر کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل کو خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کرکے مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے کا
پڑھیں:
پی ایس ایکس میں پہلی بار ایک ماہ میں 16 ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلی بار ایک ماہ میں 16ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پنجاب سے سب سے ذیادہ 8 ہزار9 افراد ٹریڈنگ کیلئے رجسٹرڈ ہوئے۔
اس کے علاوہ سندھ سے 6029، بلوچستان سے 211 اور کے پی کے سے 1058 افراد رجسٹرڈ ہوئے۔
دوسری جانب اسلام آباد سے 1334، آزاد کشمیر سے107 اور گلگت بلتستان سے 49 افراد نے نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے۔
پی ایس ایکس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج میں اکتوبر کے دوران میں 87 فیصد مرد اور 13 فیصد خواتین نے ٹریڈنگ رجسٹریشن کرائی۔