سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-08-24
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی عدالت گیا وہ اس کا حق ہے، میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کیسے آئینی ترمیم سے پیچھے ہٹ گئے؟ 27 صفحات پر مشتمل 26 ویں ترمیم تیار ہوئی، سینیٹ، قومی اسمبلی اور حکومت نے 26 ویں ترمیم کے لیے ہماری تعریف کی، پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم ججوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، معاملات پر پی ٹی آئی ہمیں دعوت دے ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی، کے پی اور بلوچستان میں جے یو آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، میری نظر میں پی پی پی حکومت کا حصہ نہیں، حکومت اس وقت اقلیت میں ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف بات ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان ہو پاکستان کی سر زمین ہو، کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، 20 سالہ جنگ میں کیا ہم نے امریکا کو اڈے نہیں دیے؟ افغان حکومت میں کرزئی سمیت دیگر نے کبھی گلہ کیا؟ غیر مستحکم افغانستان کبھی پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہوسکتا، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اگر غلط فیصلہ کرتی ہے تو ہم نشاندہی کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ صوبے میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے سے صورتحال کو دیکھ کر اسمبلی میں فیصلہ کریں گے، صوبے میں بدامنی کا ادراک اگر خود پی ٹی آئی نے کیا ہے تو اچھی بات ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فضل الرحمن پی ٹی ا ئی ا ئی کے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
قاضی احمد ،27 ویں ترمیم کیخلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد(نمائندہ جسارت)27ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے نازمحل ہوٹل سے نازباغ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر ریلی سے تعلقہ صدر محسن راھو ایم بی ڈاھری شفیق لاکھو پی ٹی آئی کے نوردین قادری وحدت المسلمین کے سجاد کاظمی ودیگرنے کہاکہ پاکستان میں نافذ کئے گئے 26ویں اور 27ویں سمیت تمام غیرآئینی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کرتے ہیں پاکستان کے 40 والی قرارداد کے مطابق اسے اصل روح اور حقیقی شکل میں بحال کیاجائے کیونکہ یہ معاملہ ملک کے وسیع مفاد سے تعلق رکھتا ھے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتیں کینگروکورٹس سے بھی بدتر ہوگئیں ہیں اور پارلیمنٹ سپریمیسی کے ماتحت آگئی ہے۔ سندھ حکومت قلم 144کے زریعے خوف کی فضا قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے جوکہ عدلیہ کے نظام کی آزادی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ انہوں مزید کہا تھاکہ ہم 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو سول مارشل سمجھتے ہیں پاکستان کے اصل آئین کے وقار اور اصل روح کے تحفظ کے لئے ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔