اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک  اور  بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنےکے لیے قواعد  میں ترمیم کی  جائےگی۔

ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق  پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار اداروں اور کارپوریشنز کے افسران بھی شامل ہیں۔

تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی

ایف بی آر کے مطابق نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مستثنیٰ افراد اس تعریف میں شامل نہیں ہوں گے۔ایف بی آر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مجوزہ مسودے پر 7 دن کے اندر آراء و تجاویز طلب کی ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ  ترمیمی قواعد  اب پبلک سرونٹس  پر لاگو ہوں گے، ترامیم کا مقصد  شفافیت  اور انتظامی وضاحت بڑھانا ہے، اثاثہ جات کے گوشواروں کے تبادلےکا نظام مزید مؤثر بنانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایف بی آر

پڑھیں:

بلوچستان، سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ، کوئٹہ و قلات میں پارہ 1 ڈگری تک گر گیا

کوئٹہ:

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • صوبے میں نچلے لیول پر کرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں ہے: مریم نوازشریف 
  • حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • میرپور خاص: مین پوری فیکٹری کے مالک ظفر کی منشیات کھلے عام بکنے لگی
  • حکومت 2026 سے اعلیٰ عہدیداروں کے اثاثے عام کرے: آئی ایم ایف
  • بلوچستان : سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 1 ڈگری تک گر گیا
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار
  • بلوچستان، سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ، کوئٹہ و قلات میں پارہ 1 ڈگری تک گر گیا