ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔

 دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ایشیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والے بینکوں میں پاکستانی بینک سرفہرست  

 محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا ہاسٹل مکمل ہونے کے بعد زیر تربیت افسران کو بہتر اور معیاری رہائش میسر آئے گی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
 
 

ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی پر سوالات، تبدیلی کا امکان

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون ،فوری کراچی طلب کرلیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے  فوری کراچی طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
  • ن لیگ اور پی پی کشیدگی، صدر زرداری کی محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت
  • پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں کشیدگی، آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو طلب کرلیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
  • صدر آصف زرداری کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون ،فوری کراچی طلب کرلیا
  • صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون، کراچی طلب
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں3گھنٹے طویل اجلاس
  • ‎‎ ‎اسلام آباد: محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں 3 گھنٹے طویل اجلاس
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں طویل اجلاس