ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں؛ صدر مملکت کا وزیر داخلہ سندھ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سٹی 42: صدر پاکستان آصف علی زرداری صوبائی وزیر داخلہ سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کرنے لنجار ہاؤس پہنچ گئے ۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔
لنجار ہاؤس میں سوگوران سے تعزیت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات کو انکے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگواروں کے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ پنجاب کشیدگی ختم کروانے کیلئے صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ کراچی طلب
—فائل فوٹوسندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے۔
آصف علی زرداری نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیے پیپلز پارٹی کا حال آدھا تیتر آدھا بٹیر والا ہو گیا ہے: عظمیٰ بخاری ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے: سعید غنیذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو بطور وزیراعلیٰ میں اسے جواب ضرور دوں گی اور صوبے کے عوام کا تحفظ کروں گی، کسی سے معافی نہیں مانگوں گی۔