Jasarat News:
2025-10-07@23:04:24 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اے نبیؐ، ان سے کہو ’’کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اِس کا انکار کر دیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا)؟ اور اِس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا‘‘۔ جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب کو مان لینا کوئی اچھا کام ہوتا تو یہ لوگ اس معاملے میں ہم سے سبقت نہ لے جا سکتے تھے چونکہ اِنہوں نے اْس سے ہدایت نہ پائی اس لیے اب یہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے۔ (سورۃ الاحقاف:10تا11)

 

سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کون سا کام افضل ہے؟ آپؐ نے فرمایا: وقت پر نماز ادا کرنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا عمل؟ آپؐ نے فرمایا: تمہاری زبان سے کسی کو ایذا نہ پہنچے (نہ برا بھلا کہو) نہ غیبت کرو، نہ کسی پر تہمت لگائو۔ (طبرانی) ٭ ایک آدمی نے رسول اللہؐ سے پوچھا مجھے کیسے پتا چلے کے میں نے اچھا کام کیا ہے یا برا آپ نے فرمایا جب تو اپنے پڑوسیوں سے سنے کہ تو نے اچھا کام کیا ہے تو یقین جان لے کہ فی الواقع تو نے اچھا کام کیا ہے اور جب تو اپنے پڑوسیوں کو یہ کہتے سنے کہ تو نے برا کیا ہے تو تجھے سمجھ لینا چاہیے کہ تو نے یقینا برا کیا ہے۔ (مسنداحمد ابن مسعود)

قرآن و حدیث.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اچھا کام کیا ہے

پڑھیں:

اچھا ہوگا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں،شیخ رشید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی:۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ مندر کی گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکے گی اور نہ ہی گھاس اُگے گی، دنیا خود سب کچھ دیکھے گی، ایسی ڈوز دیں گے کہ وہ تاقیامت یاد رکھے گا۔

جیل آمد سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے پہلے داہگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا، اب جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا ہے آپ یہاں انتظار کریں، میری اڈیالہ میں پیشی ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں نہیں تھا، پاکستان سے باہر تھا، بیرون ملک سے واپس آیا تو میرا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اچھا ہوگا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • اچھا ہوگا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں،شیخ رشید
  • سندھ کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جسے آپ ہر فورم پر سندھو دیش کہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • اچھا ہو گا مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید
  • رسول ﷺ کی سیرت اخلاق، حکمت، صبر، اور شفقت کا عملی نمونہ ہے،ارم بھٹو
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں منیبہ علی کے رن آؤٹ پر تنازع، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
  • بھارت اس بار اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، خواجہ آصف کا دو ٹوک پیغام
  • ووٹ لینا ہو تو کہتے ہیں مائی کراچی،کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی: گورنر سندھ 
  • ‘اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: خواجہ آصف
  • ‘اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: خواجہ آصف