اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے صوبے کے حصے کے پانی کی بات کی، کسی دوسرے صوبے کے حصے کے پانی کی بات نہیں کی، پنجاب کے حصے کا پانی پنجاب میں جہاں سے بھی گزاریں، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں، ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اس میں تبدیلیاں کرنی چاہیئں۔

فہد نے ایسی نظر لگائی کہ میری داڑھی کے سفید بال آگئے: احمد علی بٹ

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں لیکن حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے، اختلافات کے باوجود دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کیا جائے گا اور سخت زبان سے گریز کیا جائے گا۔

لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں کی اپنی پالیسی، سوچ اور نکتہ نظر ہے اور کوئی ایک دوسرے کی پالیسی کا پابند نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زبان، الفاظ اور لہجہ بالکل مناسب نہیں، ان کے مکالمے کے جواب میں سندھ سے بھی ایسا جواب آیا تو کیا ہوگا؟
 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے  حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے  حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے۔

اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنمائوں سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری  مسلم لیگ(ن )کے رکن رانا مبشر اقبال ،پیپلز پارٹی کے راہنما سید نوید قمر اور میر اعجاز حسین جاکھرانی شامل تھے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الفاظ کو غیرمناسب قرار دیا۔اسحاق ڈار اور ایاز صادق کا موقف تھا کہ ایسے معاملات کو اختلافات میں اضافے کا باعث نہیں بننا چاہئے۔

عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
  • بینظیرانکم سپورٹ کےساڑھے13 ہزار ایک خاندان کےلیےبہت اہمیت رکھتےہیں، حقارت سےنہ دیکھاجائے،روبینہ خالد
  • سیلاب زدگان کی امداد کا تنازع، پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک پیج پرآجائیں گے؟
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثنااللہ
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے  حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے
  • بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام: 13500 روپے کی آخری قسط کب ملے گی؟
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا اعلان، ہراہل خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللّٰہ