لمحوں میں لاکھوں کا سونا چوری، کیمرہ دیکھتا ہی رہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اُتر پردیش کے شہر بلند شہر میں ایک جوڑے نے چند لمحوں میں 6 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا۔ دکان کے عملے کو اس بات کا اندازہ تک نہیں ہوا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جوڑا دکان میں سونے کے ہار دیکھ رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں عورت نے ایک ہار اپنے گود میں رکھا اور دوسرا ہار اپنی ساڑی کے اندر چھپا دیا۔
عملے نے ہار کی غیر موجودگی کا تب پتہ چلایا جب دکان کی معمول کی انوینٹری کی گئی۔
عورت نے مزید ہار دیکھتے ہوئے چوری شدہ زیور کو اپنی بانہوں کے نیچے چھپایا اور دونوں آخرکار دکان سے چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں چوری کی واردات، معروف کامیڈین کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری
سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے اور دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری اطلاع دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتر پردیش بلند شہر بھارت چوری سی سی ٹی وی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتر پردیش بھارت چوری سی سی ٹی وی
پڑھیں:
امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد ناسا بند، لاکھوں ملازمین فارغ، بحران شدید ہوگیا
امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند اور لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے۔
خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلابازوں یا حساس مشنز کو کسی خطرے سے بچایا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کانگریس لائبریری اور کپٹل ہل بھی عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ ایئر ٹریول، سائنسی تحقیق اور عوامی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بحران جلد حل نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر برطرفیاں ہوسکتی ہیں۔
نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق یہ واضح نہیں کہ شٹ ڈاؤن کب تک جاری رہے گا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں ہزاروں ملازمین اپنی ملازمتیں کھو سکتے ہیں۔
یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب سینیٹ نے عارضی فنڈنگ بل مسترد کردیا۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ فنڈنگ بل پر آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔