ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبائی حکومتوں میں کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کراچی طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سیلاب کے بعد پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کے درمیان کارکردگی کے نام پر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے پنجاب حکومت کو ترقیاتی حوالے سے مناظرے کا چیلنج کیا تھا جو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قبول کر لیا ہے جبکہ علاقائی سطح کے سیاستدان بھی میدان میں اترے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ نہ کرے۔ جس کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ اتنے بچے ہیں پنجاب حکومت آپ کو وفاق کے خلاف سازش کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے اور آپ اس کا حصہ نہیں بن رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا۔؟

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت وزیر داخلہ صدر مملکت کے درمیان کر لیا

پڑھیں:

’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد

ارشد ندیم :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پاکستان کا فخر ہے.

 اس موقع پر انہوں نے کھلاڑی کے کوچ اور اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ارشد ندیم نے آج  پھر ہر پاکستانی  کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی  فتح  ہے۔

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ارشد  ندیم  نے  پاکستانی  پرچم  کو سربلند  کر کے قوم  کو  خوشیاں  دیں، آج ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے، ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی قومی دن پر سلطنت عمان کی قیادت ‘عوام کو مبارکباد
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی, طورخم بارڈر کی بندش،پاکستانی تاجروں کے کروڑوں ڈوبنے کا انکشاف
  • ’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفارتخانے آمد،سفیر سے ملاقات
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
  • خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
  • وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ اسلام آباد دھماکے کی مذمت
  • صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا 23 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
  • ‎دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا: محسن نقوی