Daily Mumtaz:
2026-06-03@04:38:26 GMT

ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے: سعید غنی

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے: سعید غنی

وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے لیڈرز کیا کہتے ہیں، پنجاب حکومت اگلے روز کچھ اور کہہ دیتی ہے اور معاملات کو خراب کرتی ہے۔ پنجاب حکومت کس کو مشکل میں ڈال رہی ہے؟

سعید غنی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحرانی کیفیت پیدا ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے بڑا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی کے کامیاب ارکان پر فارم 47 کا الزام نہیں، مسلم لیگ ن کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں، سندھ کی اکثریت پیپلز پارٹی سے مطمئن ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں جب سیلاب آیا تو میں گلا کر رہا تھا کہ بڑا سیلاب آیا اور سب چھوٹی چھوٹی چیزوں میں لگے ہوئے تھے، سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں کہ میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، آپ کی صرف حکومت ہے، نہ پنجاب آپ کا ہے، نہ پانی آپ کا ہے، نہ پیسہ آپ کا ہے، آپ کی پنجاب میں حکومت ہے اور آپ اس کی بات کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب نہریں بنانے کی بات ہو رہی تھی تب بھی پنجاب میں پانی کی کمی تھی، ہم نے اس وقت بھی پوچھا تھا کہ پنجاب میں 39 فیصد پانی کی کمی ہے اگر آپ نئی نہریں بنائیں گے تو پنجاب اپنا پانی کہاں سے نکالے گا؟ سندھ میں پانی کی کمی دہائیوں سے ہے۔

وزیر محنت نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب کا دورہ اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی، انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کی، بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اسباب کے ذمے داران میں بڑی بڑی طاقتیں ہیں، ہم ذمے دار نہیں، جو طاقتیں موسمیاتی تبدیلی کے اسباب کی ذمے دار ہیں وہ ہمیں کمپنسیٹ کریں، وہ اگر کہہ رہے ہیں موسمیاتی تبدیلی کے ذمے دار ممالک ہماری مدد کریں، تو اس میں کون سی بری بات ہے۔ ہم نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور ہمیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے معاملات درست چل رہے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایسی صورتِ حال پیدا کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں ناراض ہو جائے، کل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو جب وزیر خارجہ تھے تو وہ سازشیں کر رہے تھے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بات کی وضاحت شہباز شریف کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف تو بلاول بھٹو کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے کہ کتنے کامیاب وزیر خارجہ ہیں، پاکستان تنہائی کا شکار تھا، بلاول بھٹو زرداری نے آئیسولیشن سے نکالا، شہباز شریف اس بات کی وضاحت کریں کہ اگر بلاول بھٹو نے ان کے خلاف سازش کی ہے تو کیا سازش کی ہے؟ وزیراعظم کیا کریں گے، کیا وہ پنجاب کی حکومت کو جھوٹا قرار دیں گے یا بلاول کی تعریف کریں گے!

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی سیلاب متاثرین پنجاب حکومت کہنا تھا کہ بلاول بھٹو شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کا کہنا

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا،شہری رُل گئے۔اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی۔پیر کو کےالیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ترجمان کراچی واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا