آجکل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جو لڑائی چل رہی ہے اسے بھی بند ہونا چاہیے: خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جو لڑائی چل رہی ہے اسے بند ہونا چاہیے۔
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں صدر میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، جن کو سمجھ نہیں آئی ان کو بھی سمجھ جانا چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگر پنجاب کے نمائندوں نے پنجاب کی پَگ کی حفاظت نہ کی تو پھر ہمیں مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شرجیل.
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کروانے کا کریڈٹ شہباز شریف اور کمیٹی کو جاتا ہے، سیاسی معاملات ڈنڈے یا جبر سے نہیں ٹیبل پر حل کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پھیلائی گئی افراتفری کو اتحادی جماعتوں نے افہام و تفہیم سے حل کر لیا ہے۔
سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ فوج کی وردی ہو یا پولیس کی اس کی اتھارٹی کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق سعد رفیق نے
پڑھیں:
سندھ میں 17 سال سے پی پی حکومت‘ مسائل کے انبار لگے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی عمل ہے۔ پیپلز پارٹی مسلسل پنجاب کے آئینی اختیارات میں مداخلت کر کے اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ جو لوگ ہر بات پر ‘‘مرسْو مرسْو’’ کا نعرہ لگاتے تھے، وہ آج صوبائیت کا کارڈ کھیل کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ یا تو اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ ‘‘دو ہفتے پہلے تک میڈیا میں آپ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سندھ میں گزشتہ 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جہاں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، مگر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے بجائے یہ لوگ پنجاب کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ‘‘سندھ حکومت بتائے کہ انہوں نے اپنے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی؟ اس کا جواب قوم کو دینا ہوگا۔ پنجاب اپنے پانی اور وسائل کے استعمال کے لیے کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کا پابند نہیں۔ ‘‘پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلوائیں گی۔ جب مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو پیپلز پارٹی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ پنجاب یاد رکھے گا کہ جب یہاں کے عوام مشکل میں تھے، پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا۔ پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کے اس منفی رویے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔