2025-11-22@18:53:29 GMT
تلاش کی گنتی: 3345
«ایرانی تجارتی»:
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما زبیر عمر نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔ یہ بات رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ زبیر عمر نے کہا کہ ہم آج آئی ایم ایف رپورٹ پر گفتگو کریں گے، جب سے رپورٹ جاری ہوئی ایک نیا طوفان سامنے آگیا ہے، یہ حکومت دھاندلی شدہ مینڈیٹ لے کر آئی ہے، میڈیا کی آزادی ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کو ختم کردیا ہے، وزیراعظم کہتے تھے کوئی ایک کیس بتا دیں ہمارے خلاف اور اب گندم چینی کے اسکینڈل سامنے آئے ہیں، پانچ ہزار تین سو ارب کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہے، ہمیں علم نہیں تھا کہ ملک کو...
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر—فائل فوٹو تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے 3 ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کیوں دبائے رکھی؟ 8، 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا، محمد زبیرسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا۔ محمد زبیرنے کہا کہ آئی ایم ایف...
تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤمیں آ جاتی ہے، رپورٹ پر نومبر 2025ء کی تاریخ لکھی ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیاتیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ہے کہ سرمایہ کار سرمایہ کاری سے اس لیے ڈرتا ہے کہ جوڈیشل ادارے کرپٹ ہیں،...
دبئی ایئر شو میں بھارتی ہلکے لڑاکا طیارے LCA تیجاس کے حادثے کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں طیارہ تیزی سے نیچے آتا اور پھر آگ کے گولے میں تبدیل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے عینی شاہدین کے مطابق طیارہ نیگیٹو جی ٹرن کے بعد انتہائی کم بلندی پر رول کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا گیا۔ ماہرین کے مطابق ’منور‘ کی تکمیل کے دوران طیارے کی بلندی کم ہوگئی تھی، اور جب اس کے پَر سیدھے ہوئے تب تک اس کی عمودی رفتار بہت زیادہ تھی، یہی وجہ حادثے کا باعث بنی۔ ٹکر کے فوراً بعد گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن ہے اور کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے اداروں کے درمیان معاونت موجود نہیں ہے، یہ اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤ میں آجاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف نیب تحقیقات شروع انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے عدلیہ کے بارے میں بھی بات کی ہے، عدلیہ کے ججز اور عملے کی دیانت داری پر سوال اٹھایا ہے۔ یہ رپورٹ ہمیں بتاتی ہے کہ گورننس اور کرپشن میں کون...
دہلی اور کابل کا تجارت بڑھانے کیلئے ایئر کارگو سروسز شروع کرنے کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان ایئر کارگو سروسز جلد شروع کی جائیں گی، دونوں ممالک پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں اپنے روابط دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اعلان افغانستان کے طالبان کے وزیرِ تجارت نورالدین عزیزی کے نئی دہلی کے دورے کے دوران کیا گیا، جنہوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تجارت میں اضافہ کرے اور کارگو ہب قائم کرے، کیوں کہ کابل اناج، ادویات اور صنعتی سامان تک رسائی...
آئی ایم ایف رپورٹ ملکی معاشی نظام کو درپیش حقیقی مسائل کواجاگر کرتی ہے ،عاطف اکرام شیح WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز گورننس اور بدعنوانی کے خدشات پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کیلئے بڑے رکاوٹ ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی نجکاری کے ذریعے نقصان کے حامل اداروں کی شفاف فروخت حکومتی نقصانات کو کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے، بیان اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکومتی اور انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے آئی ایم ایف رپورٹ تشویش ناک ہے، رپورٹ نے ملکی معاشی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جنہیں فوری دور کرنیکی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں صدر...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ہوگیا وہ اچھا نہیں ہوا۔ شاہد آفریدی نے کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی ٹیلنٹ ہے، ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، ورلڈکپ میں بھی اچھا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کو شامل کیا جانا کافی اچھی بات ہے، وہ کھلاڑی جن کو موقع نہیں ملتا،...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے، جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ بھارتی فضائیہ نے طیارہ گرنے اور...
دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ ہلاک ہوگیا، حادثے کے سبب بھارتی فضائیہ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے جب کہ عینی شاہدین نے بھی حادثےسے متعلق اپنے مشاہدات بتادیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرشو جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے طیارے اور دیگر آلات پیش کیے گئے۔ شو میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کو حادثہ ایئرشو کے آخری روز پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد ایئر...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں(بھارتی فضائیہ)اماراتی حکا م نے ائیر شو کے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیے دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا اپنے ملک میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ایئرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستان سے تاریخی شکست کے بعد اب تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں...
بی جے پی کیلئے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہیں میں شامل ہیں امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کر دی۔امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے، حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموار کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ قومی اورر یاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں، 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے۔امریکی کمیشن کی رپورٹ...
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حادثے کے سبب بھارتی فضائیہ اور مودی سرکار کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرشو جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے طیارے اور دیگر آلات پیش کیے گئے۔ شو میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کو حادثہ ایئرشو کے آخری روز پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد کمپنی کے حصص گر گئے۔ طیارہ 2016ء سے سروس میں تھا۔ اس سے قبل 2024ء میں...
اپنے لبنانی ہم منصب کیجانب سے مذاکرات کی دعوت کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ تہران کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور اگر مجھے دورہ بیروت کی دعوت دیجائے تو میں بخوشی قبول کر لونگا اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے لبنانی ہم منصب یوسف رجی کی جانب سے دی جانے والی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ میرے عزیز دوست، لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی نے ایم ٹی وی لبنان (MTV) کے ساتھ انٹرویو میں مجھے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ سید عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے اندرونی معاملات میں...
دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ’تیجس‘ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا، طیارے کی مالیت سامنے آنے کے بعد عوام حیران رہ گئی، مظاہرے کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے اچانک زمین بوس ہو گیا اور جل کر خاکستر ہو گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہاکہ تیجس طیارے کی مجموعی کھیپ 83 یونٹس پر مشتمل ہے، جس کی مالیت 45,696 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے، اس کے حساب سے ہر ایک طیارے کی قیمت تقریباً 550 کروڑ روپے ہے جو بھارت کے دیگر موجودہ لڑاکا طیاروں سے نمایاں زیادہ ہے۔ تیجس طیارہ بھارت کا پہلا مکمل طور پر...
آگرہ، : دہلی کار دھماکوں کے بعدبھارتی پولیس نے ملک بھر میں کشمیری مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ تازہ واقعے میں آگرہ کے منٹولا میں رہنے والے کشمیری نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی ہے، انہیں تصدیق کے لیے تھانے بھی بلایا گیا۔ پولیس کی کارروائی سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، کیونکہ لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ معاملہ کیا ہے؟ لوگوں کو اس معاملے کے بارے میں یقین نہیں تھا۔ آگرہ کے اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ بھی سکیورٹی ایجنسیوں کے ریڈار پر ہیں۔ڈی سی پی سٹی سید علی عباس نے بتایا کہ ایل آئی یو کے ان پٹ کی بنیاد پر پورے شہر میں تصدیق کی جا رہی ہے۔ ایل آئی...
بھارتی فضائیہ کے لڑاکے طیارے کے دبئی میں ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے سے دنیا بھر میں مودی سرکار کو سبکی اُٹھانا پڑی ہے۔ انڈین ایئر فورس کے تیجس طیارے کے گرنے سے جہاں بھارتی فوج کی اہلیت اور قابلیت کی قلعی کھل گئی وہیں بھارت کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ طیارہ حادثے سے دنیا بھر میں مودی سرکار اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جس کا خمیازہ بھارتی ایئروناٹک کمپنی کو بھی بھگتنا پڑا ہے۔ بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر10منٹ پر گرا جس کے بعد تیزی سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرنے لگے اور اب تاریخ کی بدترین سطح...
دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے تیجاس کے گر کر تباہ ہونے پر اس کے ساختی نقائص کی واضح نشاندہی ہوتی ہے جس نے بھارت کے دفاعی سازوسامان پر سوالات کھڑے کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک یاد رہے کہ دبئی ایئر شو کے 5ویں اور آخری روز تیجاس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ طیارہ فضا میں توازن کھونے کے بعد زمین سے ٹکرا گیا اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔...
دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے۔جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنیاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈکے شیئرز میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی کمی...
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں اور مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ ادارے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں ایس ای...
اسکرین گرایپ دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے گرکے تباہ ہونے پر پاکستانی دفاعی ماہرین نے تبصرہ کیا ہے۔ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں گرنے والے بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ٹیکنیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے، ایسے حادثوں کے بعد بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاکامریکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی...
ساہیوال: 38 بارہ ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان ساہیوال پولیس کے مطابق 110 سیون آر کے راستے جنگل میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں جانب سے مبینہ مقابلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کے تین ساتھی اپنے ہی دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مقابلے کے دوران اے ایس آئی اسلم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی...
پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں 186 پیجز کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت کبھی یہ رپورٹ جاری نہ کرتی اگر آئی ایم ایف یہ شرط نہ لگاتی کہ ہم اگلی قسط آپ کو جاری نہیں کریں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ رپورٹ جولائی میں حکومت کو دی تھی لیکن حکومت جاری نہیں کر رہی تھی اور جولائی کی رپورٹ حکومت نے جاکر نومبر میں رات کے اندھیرے میں شائع کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو یہ رپورٹ رات کے اندھیرے کے بجائے دن کے اجالے...
دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025:...
دبئی ایئر شو میں پاکستان نے دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط کر دئیے۔ دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ جن میں اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی...
عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹیم نے تلاشی کے حصے کے طور پر دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات کی جانچ کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے آج جموں میں روزنامہ "کشمیر ٹائمز" کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے ان الزامات کے سلسلے میں کشمیر ٹائمز کی ایڈیٹر انورادھا بھسین کو نامزد کرتے ہوئے ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔ قبل ازیں آج صبح ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں کے ریذیڈنسی روڈ پر واقع کشمیر ٹائمز (اخبار) کے دفتر کی تلاشی لی، اس پیشرفت سے واقف اہلکاروں نے بتایا۔ ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام (کے ڈی...
سال 2025 کے دبئی ایئر شو میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا اور دنیا بھر کے شوقین اور فوجی اس کی کارکردگی دیکھ کر متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل اس موقعے پر بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ کے جدید طیارے کے فین نکلے۔ ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں اور طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی پائلٹس اور اہلکار ڈسپلے ایریا میں جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ...
دبئی (ویب ڈیسک) ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر کی شاندار گرج، غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز۔معرکۂ حق میں پاکستان کی شان لڑاکا طیارہ جے ایف-17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025 میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوا اور غیر ملکی دفاعی وفود سمیت عام شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ (IAF) کے پائلٹس اور افسران نے بھی پاکستان ایئرفورس کے پویلین کا دورہ کیا۔ بھارتی پائلٹس کی بڑی تعداد جے ایف-17 تھنڈر کے قریب پہنچی اور طیارے سے متعلق تکنیکی معلومات بھی حاصل کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے افسران اور پائلٹس نے جے ایف-17 تھنڈر کو قریب سے دیکھا، اس کی...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعظم کو اب کال نہیں کروں گا، اگر کسی کے پاس اختیار نہیں ہے تو اس سے بات کرنے کا کیافائدہ۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے روک رہا ہے؟ تین ججز کے احکامات موجود ہیں یہ کہتے ہیں ہم نے آرڈر نہیں دیکھے، عدالتی احکامات اتنے بے توقیر ہو چکے کہ ایک ایس ایچ او کہہ رہا ہے میں نے دیکھا ہی نہیں؟ اداروں کو اس پر فوری ایکشن لے کر اپنے احکامات...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 18اور19نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران4خوارج جہنم واصل ہوئے،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت 2اور ٹانک میں بھارتی سپانسرڈ ایک خارجی مارا گیا،تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،علاقوں میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار مزید :
لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات کی فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صوبے میں خواتین کے خلاف تشدد کے انتہائی تشویشناک رجحانات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق جنوری تا جون 2025ء کے دوران 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی اوسطاً روزانہ 85 خواتین مختلف اقسام کے تشدد کا شکار ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار پنجاب پولیس سے حقِ معلومات(آرٹی آئی )کے تحت حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں خواتین کے خلاف 6 سنگین اقسام کے تشدد سمیت زیادتی، گھریلو تشدد، اغوا، غیرت کے نام...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مثبت معاشی اشاریوں کے باعث خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا مثبت رجحان پورے کاروباری سیشن کے دوران برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 163,817.82 کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 162,870.24 کی سطح پر تھا، جو 643.97 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ Asian markets rallied in early trading Thursday, buoyed by Nvidia's strong earnings amid...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث اسے 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جب کہ طویل فضائی راستوں کے سبب اخراجات میں اضافہ اور پروازوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے نقصان کے ازالے کے لیے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد طلب کر لی ہے۔ کمپنی نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اسے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ اضافی سفر اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ رپورٹس میں کہا گیا...
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد...
پاک ایران سرحد پر واقع سوراب مند تجارتی پوائنٹ تقریباً 10 سال مسلسل بند رہنے کے بعد دوبارہ کھلنے والا ہے جس سے خطے میں معاشی بحالی اور دو طرفہ تجارت کو نئی جہت ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے حالیہ دنوں ایرانی حکام سے ملاقات کی جس میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں اس اہم سرحدی پوائنٹ کو دوبارہ فعال کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ سرحدی انتظامات کے جائزے کے لیے یکم دسمبر کو پلر نمبر 214 کا مشترکہ معائنہ بھی طے پایا ہے۔ سوراب مند بارڈر گیٹ...
نیو دہلی: بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوئوں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں. آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا۔ ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کیلیے بھارتی حکومت سے معاوضے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ ریپبلک نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ’’ایم آئی فائیو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ چین برطانیہ میں ارکانِ پارلیمنٹ، ان کے عملے اور سیاسی حلقوں تک رسائی حاصل کرکے جاسوسی کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ارکانِ پارلیمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ایجنٹ مختلف جعلی شناختوں اور آن لائن نیٹ ورکنگ ویب سائٹس، خصوصاً ’’لنکڈ اِن‘‘ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایم آئی فائیو کے مطابق چینی وزارت برائے ریاستی سیکورٹی (ایم ایس ایس) کے ایجنٹ ریکروٹرز (نوکری دینے والے) بن کر سامنے آتے ہیں، پارلیمنٹ سے منسلک افراد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں مشکوک ملازمتوں کی پیشکش کرتے...
ریاض احمدچودھری بھارتی جریدے دی کوئنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کیخلاف تعصب، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کو باقاعدہ انتخابی ہتھکنڈا بنا رکھا ہے۔بہار سمیت مختلف ریاستوں میں بی جے پی رہنما جان بوجھ کر ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں۔ بی جے پی سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس اور نفرت انگیز تقاریر کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا رہی ہے۔ حال ہی میں پارٹی نے ایک گرافک پوسٹ کی جس میں مسلمانوں کو گھس بیٹھیے کے طور پر دکھایا گیا۔عام انتخابات میں مجموعی طور پر 373 نفرت انگیز تقاریر ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 354 کا ہدف مسلمان تھے۔ رپورٹ...
کراچی: سینئر اداکارہ پروین اکبر نے اولڈ ایج ہوم کے اپنے حالیہ دورے کو انتہائی دردناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں دیکھے گئے مناظر نے انہیں تین دن تک شدید ڈپریشن میں مبتلا رکھا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے پروین اکبر نے کہا کہ کراچی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں ماؤں کی بے بسی اور اولاد کی بے رخی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔ پروین اکبر کے مطابق وہاں کئی خواتین اپنی اولاد کی ایک جھلک کو ترس رہی تھیں۔ ایک پڑھی لکھی خاتون نے بتایا کہ اس کے چار بچے ہیں مگر سب نے مل کر اسے اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ دیا کیونکہ وہ شاید ان کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے باعث سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری نے بھی تبدیلی کی تصدیق کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دوستین ڈومکی نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی یے اور اِن ہاؤس تبدیلی ہو گی،نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی نیا چہرہ سامنے لائیں، ایسا وزیراعلیٰ آئے جو بلو...
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوؤں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے اور بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت سے معاوضے...
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ 22 نومبر سے کسی بھی ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈر کیلئے ایران میں داخل ہونے یا ٹرانزٹ کیلئے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔۳وع اسلام ٹائمز۔ ایران نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا سے استثنیٰ معطل کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فیصلہ 22 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کا فیصلہ بھارتیوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بہت سے ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جہاں بھارتیوں کو لالچ دے کر ایران لے جایا گیا اور وہ وہاں پھنس گئے۔ ان سے روزگار کے جھوٹے وعدے کئے گئے اور دیگر ممالک میں واپسی...
فائل فوٹو حیدرآباد کے علاقے نورانی بستی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد جاں بحق ہوئے۔ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندو مت کو صرف مذہبی معنوں تک محدود نہ سمجھا جائے، یہ ایک جامع اور ہمہ گیر تصور ہے۔ ان کے مطابق اگر مسلمان اور مسیحی اس ملک کی عبادت کرتے ہیں، بھارتی تہذیب و ثقافت کی پیروی کرتے ہیں، تو اپنی روایات اور رسوم چھوڑے بغیر بھی وہ ہندو کہلائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن آسام کے دورے کے موقع پر موہن بھاگوت آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں دانشوروں، اسکالروں، ایڈیٹرز، قلمکاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کررہے تھے۔ #RSS chief doesn't understand the difference...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں صنعتی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا جدید ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے، ای پی اے نے صوبے بھر میں 7889 صنعتی یونٹس کو ای میپ کیا جبکہ ڈرون سرویلنس کے دوران خلاف ورزی پر 2654 یونٹس کو سیل کیا گیا، ایکو واچ سسٹم کے تحت 949 انسپکٹر لیس انسپکشنز کی گئیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 224 ملین روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ادھر بھٹوں کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں سامنے آئیں جہاں 7891 بھٹوں کو جیو ٹیگ کیا...
چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر عمر فاروق بٹ اور ان کی اہلیہ شہزادہ اختر کو حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) اور بھارتی پیراملٹری کے اہلکاروں نے شہر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا۔ چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس...
راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف اور ترکیہ سے آئے مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جبکہ امیگریشن عملے کے رویے کے خلاف دیگر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل ترکیہ سے آنے والی پرواز ٹی کے 750 اسلام آباد پہنچی۔ مسافر سامان وصول کرنے کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز پر پہنچے تو انہیں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران تجمل بھٹی سمیت تین مسافروں نے امیگریشن اسٹاف سے جلدی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔ ایف آئی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں۔باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارج ہلاک کیے گئے، ہلاک خوارج میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا،کارروائی میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ترین ملاقات کرنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے آئی ایس پی...
فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا کے علاقوں باجوڑ اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارجی ہلاک کیے گئے، ہلاک خوارجیوں میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا، بنوں کی کارروائی میں 12 خوارجیوں کو ہلاک کیا، دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارجی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشت گردی جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کرتے ہوئے 23 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج خیبر پختونخوا صوبے میں 2 الگ الگ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی ایس پی آر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد حملہ ناکام خوارج وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جانب سے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایران نے یہ اقدام متعدد ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد کیا ہے جن میں بھارت کے شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا بذریعہ ڈنکی دوسرے ممالک تک آگے لے جانے کے بہانے ایران بلایا گیا۔ایران پہنچنے کے بعد ان میں سے بہت سے افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد ایران نے...
تہرن (ویب ڈیسک) ایران نے بھارتی شہریوں کو دی گئی ویزا فری انٹری کی سہولت واپس لے لی، نئی دلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے ایڈوائزری میں کہاہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں ویزہ فری انٹری کی سہولت 22 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوگی ۔ ان کیلئے ایران جانے سے پہلے ایڈوانس ویزا لینا لازمی ہوگا۔ ایران نے فضائی راستے سے آنے والے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان فروری دوہزار چوبیس میں کیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: ایران نے بھارتی شہریوں کو دی گئی ویزا فری انٹری کی سہولت واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ جس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں ویزہ فری انٹری کی سہولت 22 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوگی ۔یاد رہے کہ ایران نے فضائی راستے سے آنے والے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان فروری دوہزار چوبیس میں کیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
دبئی ایئر شو 2025 کے پہلے دن بھارت کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس میں سے تیل رسنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے نے ایونٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے لیے غیر متوقع مشکلات پیدا کر دیں۔ طیارے کی لیکیج کو فوری قابو میں لانے کے لیے بھارتی ٹیکنیشنز نے عارضی طور پر شاپنگ بیگز کا استعمال کیا، جس نے بھارتی فضائیہ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔ Massive humiliation for the Indian Air Force and aerospace industry as an IAF Tejas jet at the Dubai Air Show 2025 suffers an oil leak from the fuselage right on the tarmac, forcing IAF personnel on hand to put several shopping/gift bags...
ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 نومبر 2025 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کردے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 نومبر سے تمام بھارتی شہریوں کو ایران کا سفر کرنے یا اس کے ایئرپورٹ کو نقل و حمل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کے حوالے سے تازہ ترین ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہائی جیکنگ اور نوکری سے متعلق دھوکہ دہی جیسے نقصانات کی وارننگ دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا ڈس کلیمر کی تنصیب کو معطل کر دیا ہے تاکہ ظالم عناصر کی طرف سے بدسلوکی کو روکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاریخ کی بے مثال و منفرد تین روزہ کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر 2026 کراچی ایکسپو سینٹر میں مئی 2026 میں ہو گی۔ اس تاریخ ساز ایونٹ میں ملک بھر سے 50 اساتذہ اور 2 لاکھ طلباء شرکت کرینگے۔ یہ اعلان سی ای او ایم ٹیک سسٹمز علی کے چشتی، اور بٹ ایڈورٹائزنگ اینڈ ایونٹ منیجمنٹ کے اویس صدیقی، اردو اکیڈمی سندھ کے ڈاکٹر سعد بن عزیز اور سی او او اوربٹ ایڈورٹائزنگ اینڈ ایونٹ منیجمنٹ ایس ایم سجاد نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا۔ ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی 2026میں تین روزہ کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر 2026 محض ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری ضوابط میں اہم تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت ایران نے بھارتی شہریوں کو ملنے والی یکطرفہ ویزا فری سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ان متعدد واقعات کے بعد کیا گیا ہے جن میں بھارتی شہریوں کو جعلی ملازمتوں یا دوسرے ممالک تک غیرقانونی طور پر پہنچانے (ڈنکی روٹ) کے جھانسے میں ایران بلایا گیا، جہاں پہنچنے پر کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا گیا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق ایسی شکایات سامنے آنے کے بعد ایران نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں...
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مزاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔ بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔ View this post on Instagram جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو...
ویب ڈیسک :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے جس کا استعمال کرکے کوئی جرم بھی ہوسکتا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔ سم چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری بلاک کروائیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی سم صرف اصلی فرنچائز...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین صورتحال فوری عالمی مداخلت کا تقاضا کرتی ہے اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین...
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ...
نائب ایرانی صدر کیساتھ ملاقات میں روسی وزیراعظم نے تاکید کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدہ گذشتہ ماہ سے باضابطہ طور پر نافذ ہو چکا ہے اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر اعظم میخائل میشوستین نے نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ماسکو "دوستی، اچھی ہمسائیگی، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے مفادات'' پر مبنی اصولوں پر، روس ایران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے مطابق، میخائل میشوستین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، وہ جاری سال اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ...
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے دی جارہی ون وے ویزا فری انٹری بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام ایسے متعدد واقعات سامنے آنےکے بعدکیا گیا ہے جن بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک آگے لے جانے (ڈنکی) کے بہانے ایران بلایا گیا اور ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی
دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو...
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی مشاورت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر بھی جامع گفتگو ہوئی۔مشترکہ اقتصادی کمیشن اور...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا، جس دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ مثبت انداز میں کھلی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں 163,602.15 کی انٹرا ڈے بلندی تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ تک بینچ مارک انڈیکس 162,348.94 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 413.75 پوائنٹس یا 0.26 فیصد کا اضافہ ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +902.47 points (+0.56%) at...
ایشین کرکٹ کونسل کے مردانہ ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے ٹرافی تنازعے کا سلسلہ ممکنہ طور پر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ رائزنگ اسٹارز کا فائنل 23 نومبر کو دوحہ میں ہونے والا ہے، جہاں ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ٹیم فائنل تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں بالکل ایشیا کپ کی طرح بھارت ‘A’ اور پاکستان شاہینز کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ ٹرافی سے متعلق کوئی تنازعہ پیدا ہو...
ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، ماجد تخت روانچی نے آج اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 13ویں پاکستان-ایران دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس (بی پی سی ) سے پہلے کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بی پی سی کی تیاریوں، خطے میں جاری اہم ترقیات اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے 13ویں پاکستان-ایران بی پی سی آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ...
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر تھا۔ میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار، پی ٹی آئی نہیں مان رہی تو نہ مانے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے پاکستان کے سافٹ امیج کو آگے لے کر جانا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا گاڑیوں پر ای ٹیگ اور ایم ٹیگ اور اسلام آباد کے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-15 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا ، بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔انیل چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں،...
منصوبے کے مطابق نمائش کے دوران ایران و افغانستان کے تاجروں کے درمیان B2B (بزنس ٹو بزنس) ملاقاتیں ہوں گی جن میں سرحدی تجارت کے فروغ، اشیا کی نقل و حمل میں سہولت، اور طویل المدتی اقتصادی تعاون پر مذاکرات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے چیمبر آف کامرس، صنعت، معدن اور زراعت کے وفد نے چوتھی افغانستان صنعت و تجارت نمائش میں شرکت کی ہے۔ کابل میں منعقد ہونیوالی نمائش میں ایران کے 100 تاجروں کیطرف سے 40 اسٹالز لگائے ہیں، اور اس نمائش کے سب سے بڑے ہال کا پورا حصہ اپنے لیے مختص کر لیا ہے۔ تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق ایران کا یہ اقتصادی وفد چیمبر آف کامرس کے مرکزی عہدیداران اور افغانستان کے ہم سرحد...
آئی ایس او جیکب آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئی ایس او میں شامل ہو کر اس الٰہی اور انقلابی تحریک کا حصہ بنیں، کیونکہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا اصل مستقبل ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تاریخ انسانیت کے ہر دور میں حق و باطل کے درمیان جنگ جاری رہی ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے مقابلے میں ابلیس، حضرت ہابیلؑ کے مقابلے میں قابیل، حضرت ابراہیمؑ کے مقابلے میں نمرود، حضرت موسٰیؑ کے مقابلے میں فرعون اور امام حسینؑ کے مقابلے میں یزید باطل کا پرچم اٹھا کر میدان میں...
نیویارک(ویب ڈیسک)اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہونےکی توقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرار داد پر کل ووٹنگ ہو گی۔
سانتیاگو(ویب ڈیسک )جنوبی امریکا کے ملک چلی میں صدارتی اور عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سے خبر ایجنسی کے مطابق ووٹنگ 8 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر ابتدائی نتائج آنے کی توقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ صدارتی امیدوار بائیں بازو کی رہنما جینیٹ جارا کا دائیں بازو کے رہنما جوز انتونیو سے کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا شکایتی بیان، بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔ بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں۔ دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔ انیل...
45 سالہ ڈاکٹر رئیس اس وقت پٹھانکوٹ کے وائٹ میڈیکل کالج سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر رئیس نے 2020-2021ء کے دوران ہریانہ میں فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں کام کیا تھا اور وہ مبینہ طور پر یونیورسٹی میں تعینات عملے کے ارکان کے ساتھ باقاعدہ ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی بڑھتی ہوئی مہم کے دوران بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پنجاب میں ایک اور کشمیری ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد بٹ (ایم بی بی ایس، ایم ایس، ایف ایم جی) کو پٹھانکوٹ کے ایک نجی ہسپتال سے گرفتار کر لیا۔ 45 سالہ ڈاکٹر رئیس...
پی سی بی نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقاوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کے مالکانہ حقوق کے لئے باضابطہ ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی دلچسپی رکھنے والے ادارے اور گروپس اپنی بولیاں 15 دسمبر کو صبح 11 بجے تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ بڈز اسی روز کھولی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر اہل قرار دیے گئے بڈرز ہی اگلے مرحلے میں شامل...
ارجنٹائن کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا ہوا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔ میئر ایزیزا کے مطابق افسوسناک واقعہ اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر پیش آیا جہاں زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئیں جب کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ #BREAKING: Moment massive explosion erupts at ‘agrochemical factory’ in Ezeiza, Argentina — La Nacion https://t.co/2FTvVmnJ6s pic.twitter.com/bvIG28LLlm — Rapid Report (@RapidReport2025) November 15, 2025 میئر ایزیزا کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلوں کو علاقے میں پھیلتے دیکھا گیا جب کہ دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید نوعیت ہے۔ دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا...
بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ
بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔ سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ارجنٹینا کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں ہونے والے زور دار دھماکے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔حکام کے مطابق دھماکا اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں شدید متاثر ہوئیں اور دور دور تک گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔میئر ایزیزا نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں آگ کے بڑے بڑے شعلے بلند ہوتے نظر آئے جو تیزی سے مختلف سمتوں میں پھیلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ انتہائی شدید نوعیت کی ہے اور فیکٹریوں کے اندر لگی آگ کو قابو میں لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-24 پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔ نتائج کے مطابق حکمران بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی یو کے اتحاد این ڈی اے نے 243 میں سے 203 سیٹیں جیت لیں جبکہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو 6 نشستیں ملیں۔ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔بہار اسمبلی کے انتخابات کے 6 نومبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 65.08 فیصد اور 11 نومبر کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ 68.14 فیصد تھا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
افغانستان کے ترجمان برائے وزارت تجارت عبد السلام جواد اخوندزادہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 6 ماہ سے ہماری تجارت ایران کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر تک ہو گئی یے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت سے 1.1 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کا یہ تجارتی روٹ اب ایران اور سنٹرل ایشیا کے ذریعے مکمل ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے سرحد کو حالیہ ہفتوں میں بند کرنے اور کشیدگی کی حالیہ صورتحال کے بعد کیا...
فرید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ملی مشتبہ ماروتی بریزا کار کی جانچ جموں و کشمیر پولیس کررہی ہے، مشتبہ کار ملنے کے بعد اینٹی بم دستہ کو بلا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کے ملزم ڈاکٹر عمر محمد کے پلوامہ واقع گھر کو بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں نے آج "آئی ای ڈی" سے اڑا دیا۔ دہشت گردی کے خلاف کی جا رہی سخت کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر پورے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا۔ دھماکہ کی جانچ میں اب تک کئی بڑے انکشافات ہو چکے ہیں۔ دھماکہ سے جڑی مزید ایک کار جمعرات کو فرید آباد کی...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ 2025 جاری ہے، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا دوحہ میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں انڈیا اے بمقابلہ یو اے ای کے میچ میں بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی کھلاڑی نے صرف 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور 32 گیندوں پر ہی سینچری داغ ڈالی۔ آج کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قبل ازیں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ...
وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس نے ایشیا میں سیکیورٹی امور پر پہلی باضابطہ مشاورت اسلام آباد میں منعقد کی، جس میں علاقائی سلامتی، ابھرتے ہوئے اتحادوں اور باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان روس کے ساتھ مضبوط طویل المدتی تعلقات کا خواہاں ہے، ڈاکٹر عارف علوی روسی وزارتِ خارجہ کے ڈی جی برائے ایشیا و بحرالکاہل تعاون الیکسی اووچینیکوف نے اس موقع پر وزارتِ خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل فارن سیکریٹری (ACDIS) اور ترجمان امبیسیڈر طاہر اندرابی سے ملاقات کی۔ Pakistan and Russia held the inaugural consultations on Security Issues in Asia in Islamabad. Mr. Aleksei Ovchinnikov, DG for Asia & Pacific Cooperation (Russia MFA), met Amb. Tahir Andrabi, Additional Foreign...