آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان میں کرپشن ہے: تیمور سلیم جھگڑا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤمیں آ جاتی ہے، رپورٹ پر نومبر 2025ء کی تاریخ لکھی ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ہے کہ سرمایہ کار سرمایہ کاری سے اس لیے ڈرتا ہے کہ جوڈیشل ادارے کرپٹ ہیں، رپورٹ پر نومبر 2025ء کی تاریخ لکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر کا ہمارے سسٹم میں مقصد سزا دینا ہے، آئی ایم ایف ایس آئی ایف سی کے بارے میں براہ راست بات نہیں کرتا، احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کسی کو تاحیات استثنیٰ حاصل نہیں ہے، سسٹم میں تبادلے کا مطلب سزا دینا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا ا ئی ایم ایف کہنا ہے کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔