Islam Times:
2026-07-24@01:30:54 GMT

افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا

افغانستان کے ترجمان برائے وزارت تجارت عبد السلام جواد اخوندزادہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 6 ماہ سے ہماری تجارت ایران کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر تک ہو گئی یے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت سے 1.1 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کا یہ تجارتی روٹ اب ایران اور سنٹرل ایشیا کے ذریعے مکمل ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے سرحد کو حالیہ ہفتوں میں بند کرنے اور کشیدگی کی حالیہ صورتحال کے بعد کیا گیا ہے۔ افغان طالبان حکومت نے اپنی تجارت کو چابہار بندرگاہ سے جوڑ دیا ہے۔ افغانستان کے ترجمان برائے وزارت تجارت عبد السلام جواد اخوندزادہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 6 ماہ سے ہماری تجارت ایران کے ساتھ 1.

6 ارب ڈالر تک ہو گئی یے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت سے 1.1 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ چابہار میں تجارتی اشیاء کی آمد و رفت میں تاخیر کا بھی کوئی موقع نہیں ہے۔ افغانستان کےنائب وزیراعظم برائے تجارتی امور ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ ہم نے افغان تاجروں کو تین ماہ کا وقت دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاملات کو 3 ماہ کے دوران طے کر کے چابہار کے راستے تجارت سے منسلک کریں۔

ملا برادر نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ تجارتی و انسانی امور کو دباؤ کے لیے کام کرتا ہے۔ ہم تین ماہ کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور نہ ہی پاکستان سے آنے والی ادویات کو افغانستان میں داخل ہونے دیں گے۔ افغان حکام کے مطابق انہیں چابہار سے اشیائے تجارت کی نقل و حمل کے لیے کئی قسم کی ترغیبات مل رہی ہیں۔ ان میں اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے کرایوں میں کمی کے علاوہ کارگو کے اخراجات میں بھی کمی ہے۔ افغان وزارت تجارت کے ترجمان نے رائٹر کو مزید بتایا کہ ایران نے چابہار پر جدید ترین آلات کی تنصیب کی ہے اور افغانستان کو 30 فیصد کارگو میں رعایت بھی دی ہے۔ جبکہ ٹیرف میں بھی کمی کی ہے۔ اسی طرح سٹوریج کی فیس میں 75 فیصد کمی کی ہے۔ جبکہ 55 فیصد کمی بندرگاہ کے دیگر چارجز میں کی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کو افغان صنعت کاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے طالبان حکومت کے نائب وزیرِ اعظم ملا عبد الغنی برادر نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے بجائے دیگر ممالک سے تجارت کے راستے تلاش کریں اور اگر کوئی تاجر اس پر عمل درآمد نہیں کرتا تو پھر افغان حکومت ان کی کسی بھی قسم کی کوئی مدد نہیں کر سکے گی۔ اپنی تقریر میں طالبان حکومت کے نائب وزیرِ اعظم عبدالغنی برادر نے تاجر برادری کو تجارت کے متبادل راستے تلاش کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنے پڑوسی پاکستان کے ساتھ تجارتی لین دین بند کرے گا۔ ملا عبد الغنی برادر کے مطابق اس وقت پاکستان کے ساتھ تجارت کا بڑا حصہ ادویات کی درآمد پر مشتمل ہے اور ان کی جانب سے پاکستانی ادویات درآمد کرنے والے تاجروں کو مالی معاملات مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ ارب ڈالر

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی