سندھ پنجاب کشیدگی، صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کر لیا۔
صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلیفون کیا، جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اختلافات شروع ہوئے، جس پر دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطالبہ ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کی جائے تاہم پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد سے انکار کیا ہے۔
معاملے پر تاحال دونوں صوبائی حکومتوں کے وزراء کی جانب سے مسلسل پریس کانفرنس کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
کراچی میں بھتہ خوورں کے خلاف کارروائیاں؛ 4ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر میں بھتہ خوری کے پے در پے واقعات سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ مافیا کے خلاف 2 اہم چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
میڈیاذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے دو ملزمان وقار اور اعجاز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس سے اہم شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم اعجاز کے موبائل فون میں بھتہ کالر کا نمبر محفوظ تھا جس پر بھتے کی کال کرنے والے مرکزی ملزم جنید کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے کار شوروم کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور اسے خوفزدہ کرنے کے لیے شوروم پر فائرنگ کی تھی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ خوروں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایک ملزم سلمان حیدر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار بھتہ خور نے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، جس میں بین الاقوامی نمبر استعمال کیا گیا تھا۔ فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک پارسل بھی بھیجا گیا جس میں پرچی کے ساتھ 2 گولیاں بھی بھیجی گئی تھیں۔