مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوئی لڑائی نہیں یہ دکھاوے کی نورا کشتی کر رہی ہیں: مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیاہے کہ نہ سندھ میں مسلم لیگ نون کا کوئی ووٹ ہے نہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا اور دونوں ہی پارٹیاں تین سال سے مل کر وفاق میں حکومت کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک پارٹی کا صدر ہے اور دوسری کا وزیراعظم، ان کی اپس میں کوئی لڑائی نہیں یہ صرف دکھاوے کا تنازہ یعنی نورا کشتی ہے جس کے تحت مسلم لیگ نون پنجاب میں اپنے ووٹر کو یہ دکھانا چاہ رہی ہے کہ وہ پنجاب کے مفاد کا دفاع کر رہی ہے اور اسی طرح سندھ کے ووٹرز کو پیپلز پارٹی دکھانا چاہ رہی ہے کہ وہ سندھ کے مفاد کا دفاع کر رہی ہے۔ یہ صرف نورا کشتی اس کے علاوہ کچھ نہیں، دونوں پارٹیاں یہ نورا کشتی صرف اپنے مفاد کے لیے کر رہی ہیں ورنہ سندھ میں اب بھی سسٹم رواں دواں ہے اور پنجاب سے بھی اب کرپشن کی بہت بو ا رہی ہے۔
پہلی مرتبہ اماراتی نژاد فیشن سٹوڈنٹ اور ماڈل مریم مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نورا کشتی کر رہی رہی ہے
پڑھیں:
نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں: مفتاح اسماعیل
لاہور (نیٹ نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں۔ انڈس کونکلیو کے دوسرے روز سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پر پینل ڈسکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں چہرے بدلے لیکن ترقی نہیں ہوئی، لاہور کے مال روڈ پر ہر جگہ تصاویر ہی نظر آتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانی پڑے گی، پاکستان بہت عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہا، حکومت نے کبھی ڈلیور نہیں کیا، حکومت نے کبھی اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں دیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا گزشتہ 6 برسوں میں ٹیکس اتنا ہوگیا انکم کم ہوگئی، دو کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، پنجاب کے اندر ایک کروڑ 10 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سندھ میں 70 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد پاکستان کے ہیومن انڈیکس میں 6 پوائنٹ کم ہوئے، حکومت ٹیکس تو لیتی ہے لیکن سہولیات نہیں دے رہی، ہم تعلیم، صحت میں فیل ہو گئے ہیں، بھارت، بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے، پاکستان میں قوت خرید تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ گزشتہ تین سال سے یہ قوم غریب ہو رہی ہے، ہم ہر ملک سے پیچھے کی طرف جا رہے ہیں، پولیس کا نظام ٹھیک نہیں، خطے میں سب سے مہنگی بجلی، گیس کا ریٹ ہے، ملک سے بڑی کمپنیاں بزنس چھوڑ کر جا رہی ہیں۔