پارٹی میں بیان بازی افسوسناک ،اتحاد کی ضرورت ہے،اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-19
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں بیان بازی افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے،کے پی میں دوبارہ وزارتیں آفر کی گئی،ہم نے وزارتیں لینے سے معذرت کرلی ۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں،بانی کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کررہی ہیں،ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے،اس وقت برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان اورخیبر پختونخوا سمیت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے، پی ٹی آئی قومی ایجنڈے پرحکومت سے مذاکرات کو تیار ہے،چاہتے ہیں وسیع تر قومی ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور شہرام کے بھائیوں کو کے پی میں دوبارہ وزارتیں آفر کی گئی،ہم نے وزارتیں لینے سے معذرت کرلی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر دی۔سلمان اکرم راجا نے عدالت عظمیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کے خلاف کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل عدولی کی جا رہی ہے۔