2025-11-20@20:30:27 GMT
تلاش کی گنتی: 26496

«نورا کشتی»:

    کراچی: شہر قائد میں 3 روز کے دوران تاجروں اور شہریوں سے بھتہ طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔  آرام باغ پولیس نے ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتہ خور نے رقم کی منتقلی کے لیے نجی بینک کا اکاؤنٹ نمبر بھی دیا ہے۔  شہر میں بھتہ خوری کے واقعات سے متعلق سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 2 سالوں میں 139 بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں سال 2023 میں 50 جبکہ سال 2024 میں بھتہ طلب کرنے کے 89 واقعات رپورٹ ہوئے۔  سی پی ایل سی...
    بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو چائے...
    پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہونے والے میوزیک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔ اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار و میوزک کمپوزر بلال مقصود نے بھارت کے غزل گائیک اور کلاسیکل گلوکار کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا۔ یہ پیغام معروف بھارتی گلوکار و غزل گائیک ہری ہرن نے بلال مقصود کو واٹس ایپ پر کیا۔  بھارتی گلوکار نے بلال مقصود سے علیک سلیک کے بعد پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ بھی شو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بلال مقصود کو پیغام میں لکھا کہ ’تم اس...
    فوٹو: ایکس  بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف۔17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف۔17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف۔17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے، وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔ فوٹو/@Natsecjeff دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جسمانی بے وفائی اور جذبات سے کھیلنا بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ازدواجی زندگی اور محبت میں ملنے والی بے وفائی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اپنی 38 سالہ ازدواجی زندگی اور دباؤ پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ ’جب کسی شخص سے محبت کی جائے تو دھوکا نہیں دینا چاہیے یہ غلط ہے اور میں اس معاملے میں بہت جذباتی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ میں گوندا سے آخری سانس تک غیر مشروط محبت کروں گی اور اگر...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے نہ صرف باراتیوں کو بلکہ پورے علاقے کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں سنیل کمار گوتھم  نامی نوجوان باراتیوں کو لے کر اپنی دلہن لینے سسرال پہنچا تھا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے رومانوی نغمات پر دلہا دلہن نے اسٹیج پر رقص بھی کیا اور پھر دونوں نے شادی کی علاقائی رسومات بھی ادا کیں۔ شادی کی رسومات، گانے بجانے اور رقص و تفریح میں رات بیت گئی۔ علی الصبح جب رخصتی کی تیاریاں کرنے لگے تو دلہن کو غائب پایا۔ دلہن کے اہل خانہ نے گھر کا ایک ایک کونا ڈھونڈ مارا، محلے میں تلاش کیا گیا علاقے میں منادی کی گئی لیکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر حکومت کی حالیہ اقدامات کی تعریف کی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تحسین کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سرکاری سطح پر اظہارِ اعتراف کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے خط میں خاص طور پر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تعریف کی ہے اور اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور جبری...
    پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم تھامنے کے واقعے پر آخرکار خاموشی توڑتے ہوئے معافی مانگ لی۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اس لمحے کا اثر کیا بنا۔ یہ بھی پڑھیں:’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں میڈیا رپورٹ کے مطابق طلحہ انجم ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک تھے، جہاں میزبانوں نے ان سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوالات کیے۔ ریپر نے کہا کہ اسٹیج پر ماحول بالکل مختلف تھا اور انہیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ My heart has no place for...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقی پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا انکشاف، مکتی باہنی کے نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ کے خونی منصوبے بے نقاب ہو گئے۔تاریخ ایک بار پھر اس حقیقت کی گواہی دے رہی ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، 1971 کی جنگ سے قبل بھارت اور اس کے سرپرست دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کی جانب سے مشرقی پاکستان میں باضابطہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جسے بعدازاں “آپریشن جیک پاٹ” کا نام دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فروری 1971 سے بھارت نے مشرقی پاکستان میں منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کیں جبکہ 15 اگست 1971 کو اس منصوبے کو...
    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں 186 پیجز کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت کبھی یہ رپورٹ جاری نہ کرتی اگر آئی ایم ایف یہ شرط نہ لگاتی کہ ہم اگلی قسط آپ کو جاری نہیں کریں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ رپورٹ جولائی میں حکومت کو دی تھی لیکن حکومت جاری نہیں کر رہی تھی اور جولائی کی رپورٹ حکومت نے جاکر نومبر میں رات کے اندھیرے میں شائع کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو یہ رپورٹ رات کے اندھیرے کے بجائے دن کے اجالے...
    واشنگٹن: امریکا کے مشہور میگزین نے بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ نیویارکر نے بیرون ملک سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل پر تفصیلی رپورٹ شائع کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر نے ہلاکت سے ایک رات پہلے گرپتونت سنگھ پنن کو خطرے کی اطلاع دی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 جون 2023 کو نجر کو وینکوور کے ایک گوردوارے کے باہر دو مسلح افراد نے 50 گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا جبکہ کینیڈا کے حکام نے پہلے ہی نجر کو بھارت سے درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کے لیے طویل المدتی فوائد ثابت ہوگی، اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے۔ یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد پاکستان زیادہ مضبوط اور محفوظ ریاست بن گیا ہے؟ اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقدام کے فوری اثرات نہیں آتے، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ 28ویں ترمیم کی ضرورت کیوں؟ وزیر دفاع نے کہا...
    حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے سات عناصر ہلاک کر دیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر، فتنہ الخوارج کے سات خارجی ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ کارروائیاں 18 اور 19 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئیں۔ ضلع مہمند میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ لکی مروت میں دوسری کارروائی میں دو عناصر مارے گئے جبکہ ضلع ٹانک میں تیسرے مقابلے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس موسم میں زیادہ تر افراد مونگ پھلی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر اکثر لوگ اس کے صحت پر مثبت اثرات سے واقف نہیں ہوتے، مونگ پھلی مہنگی گریوں کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور یہ قبض، توانائی میں کمی اور وزن کے انتظام کے لیے بھی مؤثر ہے۔مونگ پھلی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی شامل ہے۔ یہ چکنائی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی، مونگ پھلی میگنیشیم، فولیٹ، وٹامن ای، کاپر، کیلشیئم، آئرن، زنک، فاسفورس اور متعدد وٹامنز جیسے بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 6 فراہم کرتی ہے، جو مجموعی صحت کے...
    بھارتی میڈیا جھوٹ کا ماہر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر دیا:وزات اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) بھارتی میڈیا جھوٹ اور فریبی خبریں بنانے کا ماہر ، سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر دیا۔پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر گودی میڈیا کے جھوٹے دعوں اور پروپیگنڈا مہم کا پردہ فاش کر دیا، سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے دور حکومت کا احاطہ کیا جو تمام چینلز پر نشر ہوا۔ چودھری انوار الحق نے اپنی تقریر میں بھارت کی بلوچستان میں دہشتگرد پراکسیز...
    دہلی میں ہوئے دہشتگردانہ دھماکے نے بہار کے ووٹرز کے موڈ کو بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں سیاسی رجحان مضبوط کیا۔ قومی سلامتی کے خدشات اور خوف کے ماحول نے عوام کی توجہ مقامی مسائل سے ہٹ کر ایسے امیدواروں کی طرف مبذول کر دی جو استحکام اور مضبوط قیادت کا وعدہ کرتے ہیں، جس سے نتیش اور بی جے پی کو فائدہ پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں:دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا دہلی دھماکے نے بہار میں سیاسی ماحول بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں ووٹوں کا رجحان بڑھا دیا۔ دھماکے کے بعد عوام کی توجہ...
    سوشل میڈیا کی سنسنی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد مشہور ہوئی تھیں، ان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔ عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔ اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے ٹیسٹ کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دے دی۔ بیٹنگ کوچ سِتانشو کوٹک نے بتایا کہ شبھمن گِل کا جمعے کو فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ فزیو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹ ہوگئے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ جمعے کی شام فزیو اور ڈاکٹر کریں گے۔ اگر ان کی فٹنس میں زرا سا بھی شبہ ہوا تو وہ یقیناً ایک اور میچ میں آرام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبھمن گِل جیسے کھلاڑی...
    دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025:...
    امریکا میں بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 1 لاکھ 19 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جو توقعات سے زیادہ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ 3 اکتوبر کو جاری ہونا تھی مگر حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث مؤخر کردی گئی تھی۔ تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شٹ ڈاؤن سے پہلے معیشت میں ملازمتیں تو بڑھ رہی تھیں لیکن لیبر مارکیٹ مجموعی طور پر کمزور پڑ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ملازمتیں ہیلتھ کیئر, ریسٹورنٹس اور فوڈ سروسز, اور سوشل اسسٹنس کے شعبوں میں بڑھیں۔ البتہ مینوفیکچرنگ شعبے میں 6 ہزار ملازمتیں کم ہوئیں۔ یہ وہی شعبہ ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ اپنی معاشی پالیسیوں کا اہم حصہ بتاتی رہی ہے۔ اسی...
    دبئی ایئر شو میں پاکستان نے دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط کر دئیے۔ دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ جن میں اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی...
    نیپال (ویب ڈیسک)معروف گلوکار و ریپر طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری پرفارمنس کے دوران پرچم نہیں لہرایا تھا۔ چند دن قبل طلحہٰ انجم کی نیپال میں کیے گئے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ طلحہٰ انجم نے خود پر تنقید کے بعد ایکس پوسٹس میں اپنے عمل کا دفاع بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع کھڑا ہوا ہے تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی دہرائیں گے۔ لیکن اب انہوں نے اپنے عمل پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ...
    عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹیم نے تلاشی کے حصے کے طور پر دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات کی جانچ کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے آج جموں میں روزنامہ "کشمیر ٹائمز" کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے ان الزامات کے سلسلے میں کشمیر ٹائمز کی ایڈیٹر انورادھا بھسین کو نامزد کرتے ہوئے ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔ قبل ازیں آج صبح ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں کے ریذیڈنسی روڈ پر واقع کشمیر ٹائمز (اخبار) کے دفتر کی تلاشی لی، اس پیشرفت سے واقف اہلکاروں نے بتایا۔ ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام (کے ڈی...
    سوڈان میں جاری خانہ جنگی اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے اور ملکی فوج اور نیم فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان طاقت کی کشمکش نے ملک کو انسانی بحران کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں 7 لاکھ بچے بدترین غذائی قلت کا شکار، دسیوں ہزار کے ہلاک ہونے کا خدشہ ان جھڑپوں نے دنیا کا سب سے بڑا بے گھر افراد کا بحران پیدا کر دیا ہے جہاں 95 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔ وسیع زرعی اراضی، سونا اور تیل سمیت مختلف قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود لڑائی اور وسائل پر بدلتی ہوئی کنٹرول لائنز نے ملک کو ان سے...
    سال 2025 کے دبئی ایئر شو میں پاکستان کا جے ایف  17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا اور دنیا بھر کے شوقین اور فوجی اس کی کارکردگی دیکھ کر متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل اس موقعے پر بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ کے جدید طیارے کے فین نکلے۔ ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں اور طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی پائلٹس اور اہلکار ڈسپلے ایریا میں  جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور مستقبل کے بزنس منصوبے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نجکاری کے تمام مراحل کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نجکاری کے دوران پی آئی اے سمیت تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو براہِ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پہلی بار اسٹریٹ اکانومی سے متعلق تاریخی قانون سازی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025‘ کا مسودہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے ذریعے ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا مستقل اور مضبوط حصہ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا وزیراعلیٰ کے مطابق نئے قانون کے تحت صوبے کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بان ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل ہوں گے اور کسی کو بھی ان کی روزی پر ناجائز قبضہ یا دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان  ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر  کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور  جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر  پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارت کے گودی میڈیا گودی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈا مہم کا پردہ فاش کردیا، جھوٹ اور فریبی خبریں بنانے کا ماہر بھارتی میڈیا نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر دیا۔ پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر گودی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈا مہم کا پردہ فاش کر دیا اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے دور حکومت کا احاطہ کیا جو تمام چینلز پر نشر ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ چوہدری انوار الحق نے اپنی...
    دہلی بم دھماکوں کے ملزمین کا الفلاح یونیورسٹی سے تعلق سامنے آنے کے بعد ادارے کے چیئرمین جواد احمد صدیقی کے خلاف سلسلے وار چھاپے مارے گئے، بعد ازاں گذشتہ روز انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین جواد احمد صدیقی پر انتظامیہ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ مہو میں ان کے گھر کو گرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دہلی کار بم دھماکوں کے ملزمین کا الفلاح یونیورسٹی سے تعلق ہونے کی وجہ سے ادارے اور اس کے عہدیداروں کی گھیرا بندی جاری ہے۔ الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین محمد جواد احمد صدیقی مدھیہ پردیش میں مہو کے رہنے والے ہیں۔ جواد احمد صدیقی کا آبائی گھر مہو کے کایستھ محلہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی اور دو ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے تین اہم اجلاس 2 دسمبر کو طلب کر لیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 دسمبر کو شیڈول اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا، جس کے لیےعدالت عالیہ سندھ کے پہلے تین سینئر ججوں کے نام زیر غور لائے جائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک) سرفراز بگٹی کو ہٹانے کی خبر ذاتی عناد نکلی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر دوستین ڈومکی مبینہ طور پر ترقیاتی فنڈز نہ بڑھانے پر وزیر اعلیٰ سے ناراض ہیں، سینیٹر دوستین نے سرفراز بگٹی سے ترقیاتی اسکیم کے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے سینیٹر دوستین سے ترقیاتی فنڈز بڑھانے سے معذرت کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ڈومکی کا ترقیاتی فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ خلاف قواعد تھا، انہوں نے فنڈز کے معاملے پر وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شکایت کی تھی۔ وزیراعظم نے سینیٹر دوستین کے مطالبے پر سرفراز بگٹی کو پیغام بھیجوایا تھا جس...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا۔   وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اوپر کافی ذمہ داریاں ہیں، ہماری وزارتوں میں لوگ فیلڈ میں کم جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے کام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ہم نے جتنے پروگرام پیش کیئے ہیں ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں۔  نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند مصدق ملک نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں چیئرمین کی ضرورت ہے جس کے لیئے...
    نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے والے پاکستانی نوجوان ریپر طلحہ انجم نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرایا اور پھر اس کا دفاع بھی کیا تھا۔ بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانیوں کی جانب سے طلحہ انجم کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستانی مداحوں نے طلحہ انجم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، ہمارے اداکاروں اور گلوکاروں پر اپنے دروازے بند کیے تو اُن کے لیے کیسا جذبہ خیر سگالی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے کے...
    دبئی (ویب ڈیسک) ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر کی شاندار گرج، غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز۔معرکۂ حق میں پاکستان کی شان لڑاکا طیارہ جے ایف-17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025 میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوا اور غیر ملکی دفاعی وفود سمیت عام شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ (IAF) کے پائلٹس اور افسران نے بھی پاکستان ایئرفورس کے پویلین کا دورہ کیا۔ بھارتی پائلٹس کی بڑی تعداد جے ایف-17 تھنڈر کے قریب پہنچی اور طیارے سے متعلق تکنیکی معلومات بھی حاصل کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے افسران اور پائلٹس نے جے ایف-17 تھنڈر کو قریب سے دیکھا، اس کی...
    آپریشن سندور کی ناکامی، پاکستان کی جارحانہ جوابی حکمتِ عملی اور بھارتی فضائیہ کو مسلسل ہزیمت کے بعد بھارت کی عسکری بے چینی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فورسز کا کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، کلاشنکوف برآمدگی کا دعویٰ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ برتری نے نئی دہلی کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور اسی خوف کے سائے میں بھارت روس سے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر طیاروں کی ٹیکنالوجی خریدنے کے لیے بے تاب نظر آ رہا ہے۔ روس نے بھارت کو اپنے جدید ترین Su-57 ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی مکمل ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی پیشکش کردی ہے، جسے بھارتی میڈیا ’تاریخی موقع‘...
    پاکستانی معیشت کے بارے میں عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے بحال ہونے لگا ہے، جس کا واضح ثبوت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ہے جو ملکی قیادت کے ویژن، معاشی اصلاحات اور بہتر گورننس پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ۔ملکی استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 40 فیصد اضافہ کیا۔ 2025 میں 100 انڈیکس میں 40 فیصد اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ بناتا ہے۔برسوں کی سیاسی بے یقینی کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا یہ اعتماد پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کا...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بات ڈنمارک کی نائب مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے بدھ کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں بطور چیئر داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کی طالبان حکومت کی ’’لازمی اور خاطر خواہ‘‘ معاونت بھی حاصل ہے۔ ساندرا جینسن نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں جو پاکستانی سرزمین پر متعدد بڑے اور ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔ انھوں...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعظم کو اب کال نہیں کروں گا، اگر کسی کے پاس اختیار نہیں ہے تو اس سے بات کرنے کا کیافائدہ۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے روک رہا ہے؟ تین ججز کے احکامات موجود ہیں یہ کہتے ہیں ہم نے آرڈر نہیں دیکھے، عدالتی احکامات اتنے بے توقیر ہو چکے کہ ایک ایس ایچ او کہہ رہا ہے میں نے دیکھا ہی نہیں؟ اداروں کو اس پر فوری ایکشن لے کر اپنے احکامات...
    مقبوضہ کشمیر میں معروف اخبار کشمیر ٹائمز کے دفتر پر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے چھاپے اور اسلحہ برآمدگی کے دعووں نے نہ صرف بھارتی صحافتی حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے بلکہ پاکستان میں بھی اظہار رائے کی آزادی، میڈیا دباؤ اور کشمیر سے متعلق بیانیے کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ’وندے ماترم‘ تقریبات کے حکومتی حکم پر متحدہ مجلس علما کا اعتراض بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ کشمیر ٹائمز کے دفتر سے کلاشنکوف کارتوس، پستول راؤنڈز اور 3 گرینیڈ لیورز برآمد ہوئے جبکہ اخبار کی ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھسین سمیت ادارے کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ پاکستانی سیاسی و صحافتی ماہرین...
    اسلام ٹائمز: عراق کے صدام سے لے کر لیبیا کے معمر القذافی اور دیگر کئی ممالک کے رہنماء ہمارے سامنے امریکہ سے دوستی کا خمیازہ بھگتتے ہوئے نشانِ عبرت بنے ہیں۔ لہٰذا عقلمندی اسی میں ہے کہ ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنی امریکہ دوستی کی پالیسی پر نظرِثانی کریں اور ہمسایہ ممالک، بالخصوص چین، روس اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے پر توجہ دیں، کیونکہ اب طاقت کا توازن بھی مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ تحریر: جاوید اقبال غندوسی چھیاسی سالہ پیرِ جماران مگر بلند ہمت اور جوان مرد یعنی حضرت امام خمینی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ہمیں امریکہ کی دشمنی سے نہیں بلکہ اس کی دوستی...
    عالمی یومِ اطفال پر خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی یومِ اطفال نہ صرف بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ یہ اُن کی بہبود کے لیے نئے عزم اور اجتماعی کوششوں کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کے حقوق، حفاظت اور تعلیم کا یقینی حصول ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،...
    پاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی حکومت کی پاک بھارت جنگ سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کیا۔عالمی جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں جھڑپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کا اعتراف کیا گیا۔ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی ، چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا: امریکی کانگریس کی...
    ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے غریب، مزدور، کسان اپنا پسینہ بہاکر شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، روزمرہ استعمال ہونی والی اشیاء پر ٹیکس ختم اور انہیں سستا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غریب عوام کا استحصال بند کیا جائے، مایوسیوں کو ختم کرنے کیلئے عوام کو روزگار فراہم کرنا ہوگا، عوام کے حقوق کا استحصال ہورہا ہے، روزگار ہے نہ ہی تعلیم و صحت غریب کو میسر ہے، جمہوری حکومت میں عوام کو ریلیف نہ ملنا جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے، جمہوریت اور ملک کا آئین عوام کو حقوق دینے یکساں تعلیم و صحت اور...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔  ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
    چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اور سندھ اوربلوچستان ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تین الگ، الگ اجلاس طلب کرلئے۔ تینوں اجلاس 2دسمبر کوسپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30،دوسرا اجلاس 2 بجے جبکہ تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر ہو گا۔ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 18اور19نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران4خوارج جہنم واصل ہوئے،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت 2اور ٹانک میں بھارتی سپانسرڈ ایک خارجی مارا گیا،تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،علاقوں میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری  ہے۔ کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار مزید :
    اپنے بیان میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اگر کسی بھی نوعیت کا فیصلہ درپیش ہو تو اسکا باقاعدہ اعلان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے نہیں، بلکہ حکومتی سطح پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء بخت محمد کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر دوستین ڈومکی کے حالیہ بیان کو بے بنیاد اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کے ریمارکس حقائق کے برعکس ہیں اور ایسے بیانات صرف سیاسی ابہام پیدا کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا درست سیاسی رویہ نہیں ہے۔ ایسے تبصروں...
    لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے  پنجاب میں خواتین پر تشدد  کے واقعات  کی فیکٹ شیٹ جاری کر دی  ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صوبے میں خواتین کے خلاف تشدد کے انتہائی تشویشناک رجحانات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق  جنوری تا جون 2025ء کے دوران 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی اوسطاً روزانہ 85 خواتین مختلف اقسام کے تشدد کا شکار ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار پنجاب پولیس سے حقِ معلومات(آرٹی آئی )کے تحت حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں خواتین کے خلاف 6 سنگین اقسام کے تشدد  سمیت زیادتی، گھریلو تشدد، اغوا، غیرت کے نام...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مثبت معاشی اشاریوں کے باعث خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔  ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا مثبت رجحان پورے کاروباری سیشن کے دوران برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 163,817.82 کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 162,870.24 کی سطح پر تھا، جو 643.97 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ Asian markets rallied in early trading Thursday, buoyed by Nvidia's strong earnings amid...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے بارے میں اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ کراچی کی غیر معمولی شہری وسعت کی طرف مبذول کرا دی۔’’ورلڈ اربنائزیشن پروسپیکٹس 2025‘‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے برسوں میں کراچی کا شمار نہ صرف دنیا کے بڑے شہروں میں ہوگا بلکہ آبادی کے اعتبار سے یہ کئی عالمی میگا سٹیز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔رپورٹ کے مطابق 2025 سے 2030 کے درمیان پاکستان کا یہ معاشی مرکز ٹاپ ٹین میگا سٹیز کی فہرست میں جگہ بنالے گا، جب کہ 2050 تک شہر کی آبادی بڑھ کر تقریباً تین کروڑ تیس لاکھ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ اس...
    سندھ کے وزیر برائےایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبہ بھر میں جاری روڈ چیکنگ مہم کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےترجمان کے مطابق مہم کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوا، جس کے دوران مجموعی طور پر 26 ہزار 716 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں اور موٹر وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 57 ہزار 997 روپے وصول کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن میں 9 ہزار 146 گاڑیاں چیک کی گئیں اور...
    محکمہ جنگلات چکوال اورجہلم ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ چند روز قبل بھیرہ موٹروے کے مقام پر ایک کنٹینر کو روک کر اس میں موجود 906.25 مکعب فٹ قیمتی لکڑی برآمد کی گئی، جس میں چیڑ، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔ مذکورہ لکڑی کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ کنزرویٹر فاریسٹ پوٹھوہار سرکل شوکت علی کے مطابق یہ کارروائی دونوں ڈویژنز کے ڈی ایف اوز کی مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت رسپانس کا نتیجہ ہے۔ محکمہ جنگلات نے غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگل کرنے والے ملزم محمد بلال پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا...
    ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین  لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد  کنکشن دیے جاچکے ہیں۔ درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی،  سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔...
    فائل فوٹو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ اور ڈنمارک کی مندوب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے۔بریفنگ میں کمیٹی سربراہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں، جنہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔کمیٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
    کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ہوسٹ مشی خان نے نیپال کنسرٹ کے دوران گلوکار طلحہ انجم کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے اور اسے جواز دینے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا کہ لگتا ہے شہرت آپ (طلحہ انجم) کے دماغ پر چڑھ گئی ہے، ہمارے لوگوں میں عزت نفس کی کمی ہے جو ہم اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار محبت اور امن کی بات تو کرتے ہیں مگر بھارتی پرچم تھام کر لہرانا کسی طور مناسب نہیں خاص طور پر اُس وقت جب بھارت کی طرف سے پاکستان کی مسلسل توہین کی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے...
    بھارت میں فوجی قیادت کی سیکولر اور غیرجانبدارانہ روایات پر خدشات بڑھ رہے ہیں، کیونکہ حالیہ برسوں میں بھارتی فوج میں ہندو قوم پرستی کے اثرات واضح طور پر نمودار ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی مسلح افواج کی موجودہ قیادت حکومت کی سیاسی اور مذہبی ایجنڈا کے لیے ’ہاں میں ہاں‘ ملانے والی پوزیشن میں آ چکی ہے، جس سے فوج کی پیشہ ورانہ غیرجانبداری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حالیہ مشاہدات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہان ملکی سیاسی بیانیوں اور مذہبی رسم و رواج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کے ’دھرم یُدھ‘ والے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، فوج میں مذہبی...
    پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث چمن میں باب دوستی، خیبر میں طورخم، شمالی وزیرستان میں غلام خان، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور کرم میں خرلاچی بارڈر بند ہوئے 40 روز ہوگئے ہیں۔ چمن میں باب دوستی سے ہر قسم کی تجارت اور ویزا ٹریولنگ آج بھی معطل ہے۔ لیویز حکام کے مطابق سندھ پنجاب اور بلوچستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کا باب دوستی سے انخلا جاری ہے۔ حکام کے مطابق طورخم میں تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی کے بھی بند ہونے سے مال بردار گاڑیوں سمیت تمام...
    تیلگو فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار مہیش بابو ناصرف اپنی جاندار اداکاری بلکہ فٹنس اور جوان دکھائی دینے کے سبب بھی خوب جانے جاتے ہیں۔ 50 سال کی عمر میں بھی اداکار کی فٹنس برقرار رہنے کا راز اِن کی سخت ڈائٹ اور باقاعدہ ورزش ہے۔ 5 سے 6 کھانوں پر مشتمل سادہ ڈائیٹ بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بابو دن میں 5 سے 6 مرتبہ متوازن غذا لیتے ہیں۔ اِن کے روزمرہ کی غذا میں دو سپلیمنٹ شیکس بھی شامل ہوتے ہیں تاکہ جسم کو مسلسل غذائی توانائی ملتی رہے۔ مہیش بابو کا دن ناشتے سے شروع ہوتا ہے جس میں پروسیسڈ دلیہ (اوٹس)، انڈے، میوہ جات اور پھل شامل ہوتے ہیں، جم کے بعد وہ...
    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویویدی کے حالیہ بیان نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ  آپریشن سندور محض ایک عسکری کارروائی نہیں تھا بلکہ ایک دھرم یُدھ (مذہبی جنگ) تھا۔ اس بیان کو ملک کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں میں فوج کو ’مذہبی رنگ میں رنگنے‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بیان نے بھارتی فوج کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھا دیے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی کو’دھرم یُدھ ‘ قرار دینا بھارت کی طویل عرصے سے قائم غیر سیاسی اور غیر مذہبی فوجی روایت سے انحراف ہے۔رپورٹس کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ مذہبی الفاظ کا استعمال فوج کے اندر نظریاتی...
    رپورٹ میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیری بچوں کی حالت زار کی طرف توجہ دے اور بچوں کے عالمی دن پر مقبوضہ علاقے کے کمسنوں کے مصائب و مشکلات کو ہرگز نظر انداز نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ 37برسوں کے دوران 936  بچوں کو شہید کیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے آج ”بچوں کے عالمی دن“ کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور فوجی جبر کا سب سے زیادہ شکار بچے ہیں۔ رپورٹ میں...
    پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے مزید 3 عالمی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی راشد نسیم کو پاکستان کے لیے سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کی بیٹی فاطمہ نسیم فیمیل کیٹیگری میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکی ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر نئی کیٹیگری کو متعارف کروا کر راشد نسیم اور ان کی بیٹی فاطمہ نسیم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ہدف بھیجا۔ فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ گنیز...
    کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
    وفاقی آئینی عدالت نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی عدالت نے ’الجزیرہ‘ کی دستاویزی فلم نشر کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔ 2016 میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا، حالانکہ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت چینلز کو 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 2017...
    ویب ڈیسک :افغانستان میں طالبان کی قیادت کو شدید اندرونی بحران کا سامنا ہے، 10 نومبر 2025 کو طالبان حکومت کے سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ پر قندھار کے مرکزی جہادی مدرسہ میں قتل کی ایک ناکام کوشش کی گئی، یہ مدرسہ تمام 34 صوبائی جہادی مدرسہ نیٹ ورکس کا مرکزی انتظامی مرکز ہے جہاں ہبت اللہ کی حفاظت کو انتہائی سخت سمجھا جاتا تھا۔  حملہ آور کون تھا؟  حملہ آور کی شناخت لیفٹیننٹ حفيظ صدیق اللہ کے طور پر ہوئی ہے جو مولوی عبد النبی (ہلمند صوبے کے موسیٰ قلعہ ضلع کے رہائشی) کا بیٹا ہے، صدیق اللہ عزم 215 آرمی کور (طالبان وزارت دفاع کی انسداد جاسوسی ڈائریکٹوریٹ کے تحت) کا حصہ تھا، 2024 میں اسے ہلمند کے کیمپ...
    اسلام آ باد: پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2016ء میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد کو پاکستان میں ایئر نہیں کیا جائے گا۔ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بعد ازاں جسٹس منصور علی شاہ نے 2017ء میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل قرار دے دیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
    دہشت گردوں کی سرپرستی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے طالبان رجیم نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔ دنیا کے  بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار  کیا ہے۔ عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانےاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر  گریز کررہی ہے۔ افغان جریدے  طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو  ایک بار  پھر مدعو نہیں کیا گیا ، جس  کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی  اجلاس میں افغانستان  کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ طلوع نیوز کے مطابق  روسی سربراہی میں ایس سی او...
    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا۔ دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ موجود وزیراعلیٰ نے پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو مایوس کیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، دوستین ڈومکی کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، معاملہ پارٹی قیادت کے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک کیے گئے، کرم میں ہی خفیہ اطلاع پر دوسری...
    ذرائع کے مطابق ”چھٹے شیڈول کی دفعات اور ریاستی درجے کا مقدمہ” کے عنوان سے لداخ کے لیے فریم ورک کا مسودہ بھارتی وزارت داخلہ کو ای میل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کی نمائندہ تنظیموں لہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لداخ کے دیرینہ سیاسی مطالبات کو فوری طور پر پورا کرے جن میں 30رکنی قانون ساز اسمبلی کا قیام اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت خطے کے لئے ریاستی درجہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ”چھٹے شیڈول کی دفعات اور ریاستی درجے کا مقدمہ” کے عنوان سے لداخ کے لیے فریم ورک کا مسودہ بھارتی وزارت...
    بالی ووڈ اداکار وِویک اوبرائے نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کے مقبول گانے ’تیرے لیے‘ پر جھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو کے منظرِعام پر آتے ہی اداکار کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے شریا گھوشال سمیت گانے کی تیاری سے وابستہ دیگر تمام فنکاروں کا ذکر کیا، مگر اصل گلوکار عاطف اسلم کا نام لینا بھول گئے۔ یہ بات سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت اور ناگواری کا باعث بنی۔   View this post on Instagram   A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi) صارفین نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اوبرائے نے سب کو کریڈٹ دیا، سوائے اُس لیجنڈ کے...
    کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید...
    نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث اسے 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جب کہ طویل فضائی راستوں کے سبب اخراجات میں اضافہ اور پروازوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے نقصان کے ازالے کے لیے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد طلب کر لی ہے۔ کمپنی نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اسے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ اضافی سفر اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ رپورٹس میں کہا گیا...
    نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:      افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر...
    راولپنڈی: کرم ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 23 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب انٹیلی جنس رپورٹس میں علاقے میں دہشت گرد عناصر کی غیر معمولی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد فورسز نے مربوط اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی منصوبہ بندی کرکے علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پہلا آپریشن دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد کیا گیا جہاں مسلح خوارج نے سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی کے خلاف شدید مزاحمت دکھائی،  تاہم فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گرد گروہ کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔   آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد...
    پاک ایران سرحد پر واقع سوراب مند تجارتی پوائنٹ تقریباً 10 سال مسلسل بند رہنے کے بعد دوبارہ کھلنے والا ہے جس سے خطے میں معاشی بحالی اور دو طرفہ تجارت کو نئی جہت ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے حالیہ دنوں ایرانی حکام سے ملاقات کی جس میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں اس اہم سرحدی پوائنٹ کو دوبارہ فعال کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ سرحدی انتظامات کے جائزے کے لیے یکم دسمبر کو پلر نمبر 214 کا مشترکہ معائنہ بھی طے پایا ہے۔ سوراب مند بارڈر گیٹ...
    نیو دہلی: بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوئوں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں.  آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔  بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا۔  ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کیلیے بھارتی حکومت سے معاوضے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ ریپبلک نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے عالمی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی اور فوری عملدرآمد کا حکم دیا، اور کہا کہ وزارت موسمیاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے مسلم نسل کشی کے لیے نیا طریقہ ایجاد کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتی خاتون کو کچل دیا۔ شدید زخمی خاتون کو بھارتی فوج کے اہلکار موت کے منہ میں جاتا دیکھ کر بھی سڑک پر سسکتا چھوڑ گئے۔ عینی شاہدین کے بقول جائے حادثہ پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ خاتون کی شناخت 32 سالہ ثوبیہ جان کے نام سے ہوئی جو سری نگر کی رہائشی ہیں اور کسی کام سے بڈگام آئی تھیں۔ نماز جنازہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ’’ایم آئی فائیو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ چین برطانیہ میں ارکانِ پارلیمنٹ، ان کے عملے اور سیاسی حلقوں تک رسائی حاصل کرکے جاسوسی کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ارکانِ پارلیمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ایجنٹ مختلف جعلی شناختوں اور آن لائن نیٹ ورکنگ ویب سائٹس، خصوصاً ’’لنکڈ اِن‘‘ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایم آئی فائیو کے مطابق چینی وزارت برائے ریاستی سیکورٹی (ایم ایس ایس) کے ایجنٹ ریکروٹرز (نوکری دینے والے) بن کر سامنے آتے ہیں، پارلیمنٹ سے منسلک افراد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں مشکوک ملازمتوں کی پیشکش کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں، افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    غزہ میں امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہو گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے تمام ممبران نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ البتہ چین اور روس نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے ووٹ کا حق ہی استعمال نہیں کیا ہے۔ پاکستان میں کچھ دوستوں کی رائے ہے کہ پاکستان نے چین کا ساتھ نہ دے کر چین کے ساتھ غداری کی ہے۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ پہلی بات یہ سمجھنے کی ہے کہ سلامتی کونسل میں بڑے ممالک اپنا ووٹ اپنے اپنے ملکی مفاد میں استعمال کرتے ہیں۔ روس اور چین اگر چاہتے تو...
    بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے فضائی ناکامی سے زمین بوس ہوگئے تاریخی ہزیمت، بھاری مالی نقصان اور فضائی ناکامی سے بھارتی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے فضائی ناکامی سے زمین بوس ہوگئے جب کہ بھارتی ڈھکوسلے اور غرور کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے ائیر انڈیا کے چھکے چھڑا دئیے۔آپریشن سندور میں ہونے والی تاریخی ہزیمت، بھاری مالی نقصان اور فضائی ناکامی سے بھارتی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار حکمتِ عملی نے بھارت کو نہ صرف عسکری میدان بلکہ معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔فضائی راستوں کی بندش سے 4,000 کروڑ سے زائد کے نقصانات کے باجود افغانستان...
    ہر تیسرے سال جی ڈی پی کا بڑا حصہ موسمیاتی آفات پر خرچ کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف قیمتی اور محدود وسائل ریسکیو، بحالی اور نقصان سے بچاؤ کے کاموں پر صرف ہو جاتے ہیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون سیزن سے قبل ملک کو ممکنہ سیلابی صورتحال اور شدید موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ قیمتی اور محدود وسائل ترقیاتی منصوبوں کی بجائے ریسکیو، بحالی اور نقصان سے...
    پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے نورالدین عزیزی بھارتی وزیر خزانہ ،تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔افغان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مقصد علاقائی تجارت میں افغانستان کا...
    ریاض احمدچودھری بھارتی جریدے دی کوئنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کیخلاف تعصب، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کو باقاعدہ انتخابی ہتھکنڈا بنا رکھا ہے۔بہار سمیت مختلف ریاستوں میں بی جے پی رہنما جان بوجھ کر ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں۔ بی جے پی سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس اور نفرت انگیز تقاریر کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا رہی ہے۔ حال ہی میں پارٹی نے ایک گرافک پوسٹ کی جس میں مسلمانوں کو گھس بیٹھیے کے طور پر دکھایا گیا۔عام انتخابات میں مجموعی طور پر 373 نفرت انگیز تقاریر ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 354 کا ہدف مسلمان تھے۔ رپورٹ...