وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سٹی 42: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی تعزیتی ملاقات ہوئی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ انہوں نے دعا و فاتحہ خوانی کی۔
محسن نقوی نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائے۔آپ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔آمین
ہری پور ؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ماں کائنات کا سب سے عظیم اور انمول رشتہ ہے۔اولاد کی ترقی اور کامیابی میں ہر قدم ماں کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے تعزیت میں کہا ماں کی گود وہ پہلی درسگاہ ہے جو زندگی کے سفر کو کامیاب اور کامران بناتی ہے۔ماں جیسا انمول رشتہ دنیا میں صرف ایک ہی بار ملتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد کی ملاقات
( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ دنیا میں کہیں بھی اگر کوئی پاکستانی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کا عمل قابلِ مذمت ہے، اور ایسے افراد کو واپس لینا پاکستان کی ذمہ داری ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افراد جو اپنی پاکستانی شہریت ترک کر چکے ہیں، ان پر یہ ذمہ داری لاگو نہیں ہوتی۔
شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی
لارڈ شفق محمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مزید بہتر بنانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔