فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کو نئی کابینہ تشکیل دیدی، جس میں زیادہ تر پرانے چہرے شامل ہیں۔ یہ اعلان وزیرِاعظم سیباستیان لکورنو کی تقرری کے قریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا جو میکرون کے ساتویں وزیرِاعظم ہیں۔

نیا حکومتی ڈھانچہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس شدید سیاسی تعطل کا شکار ہے اور پارلیمان میں حکومت کو اکثریت حاصل نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے کابینہ کو ماضی کی سیاست کا تسلسل قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کی دھمکی دی ہے۔

سابق وزیرِ معیشت برونو لے میر کو وزیرِ دفاع بنایا گیا ہے، جبکہ رولان لیسکیور نے معیشت کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور آئندہ سال کے لیے سخت مالیاتی بجٹ تیار کرنا ان کا اہم چیلنج ہوگا۔

مزید پڑھیں: کیا فرانسیسی صدر کے بعد ٹرمپ کی بھی خاتونِ اول سے تلخ کلامی ہوئی؟ مبینہ تکرار کی ویڈیو وائرل

وزرائے خارجہ، داخلہ، انصاف اور ثقافت اپنے عہدوں پر برقرار رکھے گئے ہیں، جن میں رشیدہ داتی بھی شامل ہیں جو کرپشن کے مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں۔

دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین نے کابینہ کو قابلِ رحم قرار دیا، جبکہ جاں لوک میلانشوں نے اسے ماضی کے بھوتوں کی پریڈ کہا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر وزیرِاعظم لکورنو اپوزیشن کو راضی نہ کر سکے تو انہیں اگلے ہفتے تک برطرف کیا جا سکتا ہے۔

فرانس کی قومی قرضہ جات کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ صدر میکرون کی مقبولیت میں بھی تاریخی کمی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت گر گئی تو میکرون کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمانوئل میکرون فرانسیسی صدر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمانوئل میکرون

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے۔ 

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب سے اقتصادی مذاکرات کیلئے 18 رکنی کمیٹی تشکیل
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی
  • وزیر اعظم کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال
  • کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی
  • شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات
  • شافع حسین سے ملاقات، پی ٹی آئی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
  • حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی