---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر سے ایک شخص کا دھڑ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق سر کٹی لاش گلستان جوہر کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ سے ملی ہے، لاش برآمدگی کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نارتھ ناظم آباد سے ایک انسانی دھڑ ملا تھا جسے بوری میں بند کر کے نالے کے قریب پھینکا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا تھا۔

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش، گلستان جوہر سے انسانی سر برآمد

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دھڑ اور گلستانِ جوہر کے پہلوان گوٹھ سے ملنے والے سر کی شناخت ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے مقتول کی شناخت 35 برس کے محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے، محمد یوسف تندور پر محنت مزدوری کرتا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گلستان جوہر نارتھ ناظم سر کٹی لاش کے علاقے سے ایک

پڑھیں:

نارتھ کراچی، خوفناک آتشزدگی، 20 سے زاید جھگیاں خاکستر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث 20 سے زاید جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کر رہے ہیں
  • نارتھ ناظم آباد ٹاؤن: ریٹائرڈ ملازمین کو 8 کروڑ کے واجبات ادا
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • نارتھ کراچی، خوفناک آتشزدگی، 20 سے زاید جھگیاں خاکستر
  • ناظم آباد اور جوہر سے ملنے والے دھڑوں کی شناخت ہو گئی
  • نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی لاقانونیت عروج پر
  • کراچی: مغل ہزارہ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی
  • کراچی: گلستانِ جوہر میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، شہریوں میں خوف و ہراس