2025-10-07@16:10:02 GMT
تلاش کی گنتی: 479

«پرندے ٹکرانے کے»:

    کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہوگیا۔ ذرائع  نے کہا کہ رواں سال جنوری سے ستمبرکے دوران ملکی وغیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے176واقعات رپورٹ ہوئے، سب سےزیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ائیرلائن کی پروازوں پرہوئے، پی آئی اے کی پروازوں پر9ماہ کے دوران 90کے لگ بھگ برڈ ہٹ  ہوئے۔ ذرائع  کے مطابق سب سےزیادہ لاہورمیں 16،اسلام آباد 15،ملتان 13جبکہ کراچی میں 09پرندے ٹکرانے واقعات ہوئے، صرف ستمبر کے مہینے میں قومی ائیرلائن کی پروازوں سے26پرندے ٹکرائے، پچھلے سال 2024میں ستمبرمیں پرندے ٹکرانے کے 10واقعات رپورٹ ہوئے۔ ذرائع  کے مطابق پرندے ٹکرانے کے زیادہ ترواقعات اپروچ اورلینڈنگ کے دوران پیش آئے، دیگرواقعات کلائمب،ڈیسنٹ،گراونڈ ٹیکسی،لینڈنگ رول،،ٹیک آف اورٹیک آف رول کے دورن رونما ہوئے۔...
    ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران ایسے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ متاثر قومی ایئرلائن (PIA) کی پروازیں ہوئیں۔ صرف پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ 90 مرتبہ پرندے ٹکرائے۔ لاہور سے سب سے زیادہ 16، اسلام آباد سے 15، ملتان سے 13، اور کراچی سے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ستمبر 2025 میں صرف ایک ماہ کے دوران 26 واقعات سامنے آئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، جو تشویشناک اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ زیادہ تر واقعات طیارے کی لینڈنگ یا اپروچ کے دوران پیش آئے، جن میں پی آئی...
    اسلام آباد اور راولپنڈی میں پلاسٹک سے تیار کردہ اشیا شاپنگ بیگز پلاسٹک کھانے پینے کے استعمال ہونے والے برتن اور ڈبے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تغیرات اور انسانی صحت کے لئے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ تفیصلات کے مطابق پلاسٹک سے ماحولیاتی تغیرات اور انسانی صحت کےلئے دیگر شہروں کی طرح جڑواں شہر بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے۔ راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے لیاقت باغ کے قریب کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے کے لیے پارک کے ایک بڑے حصہ کو کوڑا دان بنادیا گیا اس کے قریب پریس کلب راولپنڈی آر ڈی اے پی ایچ اے اور دیگر سرکاری دفاتر موجود ہیں جو کہ اس بڑے کوڑا دان کو شہر سے باہر منتقل کرنے میں ناکام دیکھائی دیتے...
    سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کے سبب عارضی طور پر گراؤنڈ سیرین ائیر کے طیارے کی مرمت مکمل ہوگئی۔ طیارے کے ونگ پر پرندہ ٹکرانے کے سبب جہاز آپریشن سے باہر ہوگیا تھا، پرواز کی جدہ سے پاکستان روانگی کے لیے گاکا(سعودی ایوی ایشن اتھارٹی)اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)کو درخواست کردی گئی۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرین و دیگر 1300 مسافروں کے لیے دیگر ائیرلائنوں کے متبادل جہازوں پر انتظامات کرلیے گئے، سعودی عرب سے 400 کے لگ بھگ مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں، آج 200 مزید مسافر پاکستانی سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے۔ مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچایا جارہا ہے، سیرین ائیر کے معطل ہونے والے ائیر آپریٹر...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسرا کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی یسرا کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسرا نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو بتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر...
    جماعت اسلامی کے پی جنوبی کے امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل فلسطینی کاز کے ساتھ غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے قائم مقام امیر محمد ظہور خٹک نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے پیش کیے گئے منصوبے اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس کی حمایت پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت آئینِ پاکستان اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے آئین میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، فلسطین کے...
    ایشیا کپ 2025 میں متحدہ عرب امارات میں بھارت اور پاکستان نے تین بار مد مقابل آ کر سب کو محظوظ کیا، جس میں بھارت نے ہر میچ میں فتح حاصل کی۔ اگلی ملاقات ممکنہ طور پر 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہوگی، جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو گا۔ ایشیا کپ میں بھارت کی بالادستی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آخری ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں تین بار مد مقابل آئیں، اور بھارت نے تمام مقابلوں میں فتح حاصل کی، بشمول فائنل کے، جس کے بعد بھارت نے اپنا ایشیا کپ کا تاج برقرار رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے...
    ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انہیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ ملاقات کے دوران وہاں دیگر افراد بھی موجود تھے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔ ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی...
    کراچی:  پی سی بی نے 6 اکتوبرسے شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔  پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئین سیالکوٹ،رنز اپ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان، شرکت کررہی ہیں۔ 9 راونڈز کے اختتام پرٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پہلے راونڈ میں 6 تا9 نومبرایبٹ آباد اوربہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب، لاہوروائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اختراسٹیڈیم راولپنڈی، پشاوراورسیالکوٹ کا عمران خان اسٹیڈیم پشاور، فاٹا اورملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی اور دلچسپ پیش رفت کرنے جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق کمپنی ٹک ٹاک کی طرز پر ایک خفیہ ایپلیکیشن ’سورا 2‘ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو مکمل طور پر اے آئی جنریٹڈ ویڈیو فیڈ فراہم کرنا ہے۔ ماہرین اس ایپ کو ٹک ٹاک کا ممکنہ متبادل قرار دے رہے ہیں۔رائٹرز اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سورا 2 ایپ عمودی ویڈیو فیڈ کے ساتھ swipe-to-scroll نیویگیشن فراہم کرے گی، یعنی صارفین بالکل سوشل میڈیا ایپس کی طرح ویڈیوز کو اسکرول کرکے دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم پر تیار ہونے والی تمام ویڈیوز صرف اور صرف اے آئی...
    یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں فاطمہ خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پوڈکاسٹرز جھوٹ بولنے والے افراد کو غیر ضروری طور پر اہمیت دے رہے ہیں۔ یاد ریے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا اکثر ان پر تشدد کیا اور رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 ستمبر 2025 کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشنٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی شخص یا ادارے کو فروخت کردیا جائے گا۔ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ٹک ٹاک کےامریکی آپریشنز کی فروخت کی قیمت 14 ارب ڈالر تک ہوگی۔ایگزیکٹو آرڈر کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ آرڈر ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کو فروخت کرنے کا منصوبہ 2024 کے قانون کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔دوسری جانب تاحال چینی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر...
    اسلام آباد: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اور خودکشی کرنے والے شخص کا تعلق افغانستان سے ہے۔ مقتولہ کی شناخت سونا جبکہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت امیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیر دو ماہ قبل پاکستان آیا تھا جبکہ مقتولہ دو سالہ بچے کی ماں تھی۔ دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوئی تھی، جس کے بعد وہ لڑکی سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آیا تھا۔ پولیس کے مطابق شادی کے وقت امیر نے مقتولہ کو زیورات دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہ ہونے پر دونوں کے درمیان جھگڑے...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے کہا کہ سرگودھا کے علاقے چک 37 ایس بی کے رہائشی ٹک ٹاکرز احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی نے ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ملزمان گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد پر موجود...
     ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔ فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائیگا، پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کیلئے پرجوش ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کر ڈالی، بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سٹیڈیم میں فین نے حارث رؤف سے کہا اس بار بھارت کو نہیں چھوڑنا ہار کا بدلہ لینا ہے۔
    کراچی:  نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔ کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کی فروخت کا منصوبہ امریکی قانون کی شرائط پوری کرتا ہے۔ اس قانون کے مطابق، اگر ایپ کے چینی مالکان اپنی ملکیت فروخت نہ کرتے تو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جاتی۔ نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق، نئی امریکی کمپنی کی مالیت قریباً 14 ارب ڈالر ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے قانون کے نفاذ کو 16 دسمبر تک مؤخر کر دیا ہے تاکہ ٹک ٹاک کے امریکی اثاثوں کو عالمی پلیٹ فارم سے علیحدہ کیا جا سکے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شامل کیا جا سکے اور اس منصوبے کے لیے چینی...
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کینیڈا میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا تاہم ٹک ٹاک نے کینیڈین بچوں کو اپنے پلیٹ فارم سے دور رکھنے اور پرائیویسی کے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا...
    کینیڈا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بچوں کو ایپ استعمال کرنے سے روکنے اور ان کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے اقدامات ناکافی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال کینیڈا میں لاکھوں بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، حالانکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلیٹ فارم 13 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہے۔ B.C.'s privacy commissioner said he and his colleagues were surprised by how deeply the app profiled its users and how that data was then used. TikTok collected sensitive data on Canadian children, broke privacy laws: report https://t.co/7untnCWWjC pic.twitter.com/CEa2SDfSiz — National Post (@nationalpost) September 24, 2025 تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکامیں 17کروڑ صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا،...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ امریکہ میں 170 ملین صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے چونیاں میں ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکیم شہزاد کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے...
    سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سامعہ حجاب اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں ہیں اور اپنے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا تھا کہ وہ اس شخص کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں گی جو انہیں ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث تھا۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے اس کیس میں صلح کر لی، مبینہ اغوا کار ان کے سابق منگیتر تھے اور دونوں کے درمیان عدالت سے باہر معاملہ طے پا گیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا...
    کئی برسوں تک امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک کی مجبوری فروخت کے مطالبے کو ’ڈاکوؤں کی منطق‘ قرار دینے والا چین اب اسی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایک ممکنہ سودے کا حصہ بنانے پر آمادہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی ٹک ٹاک کی چینی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) کے امریکی آپریشنز پر امریکا طویل عرصے سے اعتراض کرتا آیا ہے۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ یہ پلیٹ فارم بیجنگ کے اثر و رسوخ اور صارفین کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ تاہم اب چینی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل...
    ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔  ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔ اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ٹیکنالوجی اور میڈیا کے بڑے رہنما، بشمول اوریکل کے بانی لارے ایلیسن، ڈیل ٹیکنالوجیز کے سی ای او مائیکل ڈیل اور فاکس کارپوریشن کے سربراہ روپرٹ مرڈوک اور ان کے بیٹے لَکلن مرڈوک، ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز خریدنے کے لیے بنائے جانے والے کنسورشیم میں شامل ہوں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب بڑے معروف لوگ ہیں اور لارے ایلیسن ان میں شامل ہیں، جو ایک بہترین شخص ہیں،  مائیکل ڈیل بھی اس میں شریک ہیں ، ایک صاحب  اورہیں جن کا نام لَکلن ہے، وہ بھی اس کا حصہ ہیں، روپرٹ مرڈوک غالباً اس گروپ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔صدر...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے اہم مقابلے میں جہاں کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے، وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک خاص اشارہ میچ کے بعد مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میچ کے دوران، جب حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو بھارتی شائقین کی جانب سے کی جانے والی آوازوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں سے "0-6" کا اشارہ کیا۔ ایسے میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے فاسٹ باوٴلر کو مخاطب کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر کہا کہ "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔"کرکٹ میچ...
    احمد منصور: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرکوں اور ریفرز کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس توسیع کے تحت NLC کے بیڑے میں 500 نئے ٹرک شامل کیے جا رہے ہیں. حکام کے مطابق نئے ٹرک بہترین فیول ایفی شنسی، زیادہ لوڈنگ گنجائش اور لمبے فاصلے کی ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں بین الاقوامی تجارت کے لیے نہایت موزوں بناتے ہیں۔ یہ قدم حکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جس میں وسطی ایشیا، خاص طور پر ازبکستان اور قازقستان کو پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف شامل ہے۔ فخر آؤٹ...
    اسلام آباد: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (ایل این سی) کے بیڑے میں توسیع کے بعد وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم ہوگئے۔ وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرک اور ریفرز شامل کیے گئے ہیں۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی ٹرانزٹ ٹریڈ میں بہتری کے لیے بیڑے میں 500 ٹرکوں کی توسیع کی گئی۔ نئے ٹرکوں کی شمولیت سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ نئے ٹرک بہترین مائلیج، ایندھن کی بچت اور زیادہ لوڈنگ گنجائش کے باعث طویل فاصلے کی ترسیل کے لیے موزوں قرار دیے گئے۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی یہ توسیع حکومتِ پاکستان...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔ فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر حارث روف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا۔ اس ہوٹ کے جواب میں حارث روف نے ہاتھ کے...
    ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔ فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘  انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر...
    مبصرین کے مطابق الگورتھم اس بات کا تعین کرتا ہے کہ صارفین ایپ پر کیا دیکھتے ہیں۔ امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ چینیوں کے ذریعے سوشل نیٹ ورک کے الگورتھم کو ان طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جن کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں ٹک ٹاک سوشل نیٹ ورک الگورتھم کا کنٹرول امریکی کمپنیوں کے کنٹرول میں ہوگا۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ منصوبہ بندی کے بورڈ میں سات میں سے چھ نشستیں امریکیوں کے پاس ہیں، فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اوریکل اس...
    وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کا کنٹرول امریکی شہریوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت چین کی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) سے الگ ہوکر ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو ایک علیحدہ کمپنی کی شکل دی جائے گی۔ امریکی بورڈ کی اکثریت وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولینا لیوٹ نے ہفتے کو فاکس نیوز پر گفتگو میں بتایا کہ نئی کمپنی کے بورڈ کے 7 میں سے 6 اراکین امریکی ہوں گے، جبکہ ایپ کا الگورتھم بھی چین کے بجائے امریکا کے کنٹرول میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ٹک ٹاک کو امریکا میں اکثریتی طور پر امریکیوں کی ملکیت بنا دے گا۔ سیکیورٹی اور پرائیویسی پر...
    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک...
    خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے  کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) پاکستان میں ایک سترہ سالہ ٹک ٹاک اسٹار کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ قتل کی یہ واردات اس وقت ہوئی تھی، جب مقتولہ نے بار بار ملزم کی پیش قدمیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ جون میں ہونے والے اس قتل کی ملک گیر مذمت کی گئی تھی اور اس کے بعد خواتین کی آن لائن پلیٹ فارمز پر سلامتی سے متعلق ایک بار پھر بحث چھڑ گئی، خاص طور پر اس وقت جب تعزیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ کچھ آن لائن تبصروں نے مقتولہ کو ہی اس کی موت کا ذمہ دار...
    چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کا ٹک ٹاک پر مؤقف واضح ہے۔ حکومت ادارے کی خواہشات کا احترام کرتی ہے اور اسے مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق تجارتی مذاکرات کرنے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ ایسا حل نکالا جاسکے جو چین کے قوانین سے مطابقت رکھتا ہو اور تمام فریقین کے مفادات کا توازن قائم کرے۔‘ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک کو امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کا معاہدہ آگے بڑھ رہا ہے، یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ-شی فون کال: تعلقات میں بہتری کا اشارہ، مگر ٹک ٹاک ڈیل...
    اسلام آباد : پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، برطانوی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ورجن اٹلانٹک اکتوبر سے لندن سے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے لیے فلائٹس بحال کرے گی. ایئرلائن اپنے فضائی آپریشن کو سعودی عرب کے شہر ریاض کے ذریعے پاکستان سے منسلک کرے گی۔ یاد رہے کہ ورجن اٹلانٹک نے 2023 میں پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جمعے کو ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل اور چین امریکا تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی اور خبر رساں ایجنسی شنہوا نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک کا معاملہ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ وہ شی جن پنگ سے ٹک ٹاک اور تجارت دونوں معاملات پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام معاملات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان ٹِک ٹاک فریم ورک پر معاہدہ ہوگیا،جس کے تحت ٹک ٹاک کا کنٹرول امریکا کو منتقل ہو جائے گا۔ 17کروڑ امریکی صارفین والی مقبول ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکا اور چین کے درمیان کئی ماہ کی مذاکراتی کوششوں کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معاہدے کا مقصد امریکی سیکورٹی خدشات کو دور کرنا اور ساتھ ہی ایپ کی چینی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک پر جاری ایک سال سے زائد پرانا تنازع بالآخر ختم ہوگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک امریکا میں کام جاری رکھے گا۔ اس معاہدے کے مطابق ایپ کے امریکی اثاثے چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے لے کر امریکی مالکان کو منتقل کیے جائیں گے، جس سے یہ طویل تنازع ختم ہونے کی امید ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف ٹک ٹاک کے 170 ملین امریکی صارفین کے لیے اہم ہے بلکہ امریکا اور چین، دنیا کی دو بڑی معیشتوں، کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کو کم کرنے...
    لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔  والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔  انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں، والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں۔انہوں نے وکیل سے...
    لاہور: ہائی کورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔  والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔  انہوں نے...
    چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے بتایا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت سے ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل ، سرمایہ کاری کی رکاوٹوں میں کمی اور اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے ایک بنیادی فریم ورک پر اتفاق کیا گیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقچین اور امریکہ کے اقتصادی و تجاری وفود کے درمیان اسپین کے شہر میڈرڈ میں مذاکرات ہوئے ۔مذاکرات کے بعد چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں لی چھنگ گانگ نے...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ تاہم مدعیہ سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل موجود تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد موجود ہے تو وہ عدالت میں پیش ہو، بصورت دیگر مدعیہ کو خود آنا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج پیش...
    امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام نے اتوار کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں تجارتی تنازعات اور ٹک ٹاک کی ڈیڈلائن سمیت دیگر مسائل پر بات چیت شروع کردی۔ مذاکرات اسپین کی وزارتِ خارجہ کی عمارت ’پالاثیو دے سانتا کروز‘ میں ہوئے جہاں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر نے شرکت کی جبکہ چین کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم ہہ لی فینگ اور سینیئر مذاکرات کار لی چنگ گانگ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر یہ مذاکرات گزشتہ 4 ماہ میں یورپی شہروں میں ہونے والے چوتھے اجلاس ہیں جن کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عائد بھاری ٹیرف کے دباؤ تلے دبے پاک چین...
    سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان باہمی صلح ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت کیس میں، عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ملزم حسن زاہد کی جانب سے عدالت میں دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ تاہم، مدعیہ سامعہ حجاب آج عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس کے باعث درخواستوں پر باقاعدہ سماعت نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔  عدالت نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل  مبینہ اغواء کے مقدمے میں بھی ملزم جوڈیشل ہوچکا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔  حسن زاہد نے نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ان کے گھر کے...
    کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مبینہ فحش، قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے اور 7 ایف آئی آر درج کرکے خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لڑکی کا روپ دھارنے والا صوابی کا نوجوان ٹک ٹاکر گرفتار، حقیقت بے نقاب ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے پولیس کریک ڈاؤن کی تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر فحاشی کے حوالے سے شکایات مل رہی تھیں جس کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز میں پشاور کے تھانوں میں 7 ایف آئی آر درج کرکے اب...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا و دھمکیوں کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں نامزد ملزم حسن زاہد کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے اغوا کے مقدمے میں پولیس کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تاہم دھمکیاں دینے اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل فون، وی...
    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوئے کی پروموشن کے الزام میں مزید 2 ٹک ٹاکرز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ادارے کی طرف سے نوٹس ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد ہریرہ کو جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں کو 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ میں توسیع ایجنسی کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث ہیں، نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکساتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ایپس کو فروغ دیتے ہیں۔...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔  حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔  سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔  یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد...
    اسلام آباد پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اُسے گرفتار کیا اور اُس سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ A post common by Samiya Hijab jafari (@_samiyashianz_) سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون سامعہ حجاب کی درخواست پر ملزم حسن زاہد کے خلاف ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کئی روز سے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ 31 اگست کو شام ساڑھے 6 بجے ملزم نے خاتون کو ان کے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی...
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) تھانہ شالیمار پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کارروائی متاثرہ خاتون سامیعہ حجاب کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 31 اگست کو شام ساڑھے 6 بجے، ملزم نے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں...
    اسلام آباد (شوبزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے ایک اور ٹک ٹاکر کے مبینہ اغواء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ انسٹاگرام آئی ڈی samiyashianz سے جاری ویڈیو بیان میں متاثرہ لڑکی نے اپنی شناخت سامعہ حجاب جعفری کے نام سے کرائی اور الزام لگایا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا شخص حسن زاہد شادی سے انکار پر اسے گزشتہ تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ @sunodekhopakistan ‎اسلام آباد کی ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کو اغوا کرنے کوشش | چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی وڈیو ‎اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بلاگر اور ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب پر اس کے...
    معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ لاہور کا ایک نوجوان انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں پچھلے 2 سے 3 ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ‘میں ثناء یوسف نہیں بننا چاہتی’ ٹاک ٹاکر سامعہ حجاب کی اغواء کرنے کی کوشش اور قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس اور عوام سے ساتھ دینے کی اپیل۔ pic.twitter.com/51n5wNudTb — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 1, 2025 ٹک ٹاکر واقعے کی تفصیل بیان کرتے...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔...
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آئندہ ہفتوں میں صارفین کے لیے وائس میسجز اور امیج شیئرنگ فیچر شامل کر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا دائرہ کار بڑھانے جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ پلیٹ فارم کو مزید بہتر سوشل اسپیس بنانا ہے تاکہ صارفین شارٹ فارم ویڈیو کانٹنٹ کے ساتھ دوستوں اور کمیونیٹیز کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔ کمپنی کے ترجمان جاشیل جونز کے مطابق یہ نئے فیچرز ان تمام ٹک ٹاکرز کو دستیاب ہوں گے جن کو ڈی ایمز تک رسائی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تبدیلیاں کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ میسجنگ صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جن کی...
    لاہور: فرانسیسی یونیورسٹی آف تولوز کے محققین نے سہ ماہی تحقیق سے تشویش ناک انکشاف کیا ہے کہ فرانس میں لوگ روزانہ چلتے پھرتے بذریعہ سانس پلاسٹک کے 68 ہزار ذرات اندر لے جاتے ہیں۔ پاکستان میں یہ مقدار زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہاں کی فضا میں زیادہ پلاسٹک ذرات پائے جاتے ہیں۔صرف1 تا 10مائیکرومیٹر کے یہ انتہائی چھوٹے ذرے خون میں شامل ہوکر ہر جسمانی عضو تک پہنچ کر اسے نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ سائنسدان ان سے جنم لیتی بیماریوں کاسراغ لگانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انسان’’ 16 ہزار ‘‘اقسام کے پلاسٹک کیمیکل بنا رہا ہے جن میں سے بعض انسانی صحت کیلیے خطرناک ہیں جیسے بی پی اے، فتھالیٹ (phthalate)...
    نیویارک: مشہور ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نتاشا ایلن 28 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ تین برس سے سائنوویئل سارکوما جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں۔ نتاشا کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے لکھا کہ “نتاشا ایک خوبصورت روح تھی جس نے اپنی محبت، خوشی اور ہمت سے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔ وہ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے ایک بڑی مثال تھی اور اس کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔” سال 2020 میں ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے میں مہلک رسولی کی تشخیص کی تھی جو بعد ازاں بڑھتے بڑھتے اسٹیج فور کینسر میں بدل گئی۔ اس مرض...
     سوشل میڈیا پر مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر خرم گجر کو اوورسیز پاکستانی کے ساتھ مبینہ مالی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، خرم گجر پر الزام ہے کہ انہوں نے رانا ارسلان نامی اوورسیز پاکستانی سے ایک کمرشل پلاٹ کی خریداری کے بہانے 2 لاکھ یورو (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ روپے) لیے، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی خریدار کو کچھ حوالے کیا گیا۔ رانا ارسلان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو خرم گجر نے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس...
    لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔  خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کےلیے دو لاکھ یورو لیے تھے لیکن ایک سال بعد بھی اسے دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر نہ دیا۔ رانا ارسلان کی جانب سے رقم کی واپسی کے مطالبے پر خرم گجر انکار ہوگیا اور دھمیاں بھی دیں۔ رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے...
    سوشل میڈیا کو بے راہ روی اور منفی رجحانات پھیلانے کا ذریعہ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس نے فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کر دیا، اور اس ضمن میں پہلی بڑی کارروائی ضلع مردان میں عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور ’غیر اخلاقی گروپ‘ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروپ میں شامل 6 افراد — حارث عرف باچاجی، پہلوان مردانی، ذیشان، زاہد ارمان، پرنس عبداللہ اور عالمگیر — سوشل میڈیا پر مسلسل غیر اخلاقی ویڈیوز، فحش زبان اور گالی گلوچ کے ذریعے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے تھے۔ یہ بھی...
    اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اہم نکات: میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کرکٹ پر شرط لگانے پر ایک سے پانچ سال پابندی ٹیم کی اندرونی معلومات دینے پر ایک سے پانچ سال پابندی کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال پابندی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا عدم تعاون پر دو سے پانچ سال پابندی اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑی معطل رہے گا کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق، گرفتار ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی خلاف ورزی اور معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کارروائی میں دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او مردان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو مثبت کے بجائے منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار بھی کر لیا۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق ٹک ٹاکرز پر سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالم گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں منفی رجحانات فروغ پا رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی نے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرادی۔ سیشن عدالت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف اندراج مقدمہ کی متعدد درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے کہا کہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر توہین آمیز کلمات ادا...
    مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
    فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ذہن میں کئی خدشات ابھرتے ہیں لیکن طیارے سے پرندوں کے ٹکرا جانے کا خطرہ اکثر نظرانداز رہتا ہے، تاہم یہ پرندے جب رن وے کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہوں تو سنگین حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 198 جبکہ ملک بھر میں 622 واقعات پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے۔ صرف 2022 میں پی آئی اے کی 57 پروازیں اس مسئلے سے متاثر ہوئیں جن میں سب سے زیادہ لاہور سے رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ جہازوں کو نقصان پہنچا۔ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے...
    —تصویر: این این آئی ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک کا کہنا ہے کہ کے پی میں زیادہ تر ہلاکتیں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلاب سے ہوئیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ریسکیو اور ریلیف کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ایڈوئزری کے بعد ریسکیو ٹیمیں الرٹ تھیں۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے کہا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کرنے کے معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی جبکہ رکن ممالک نے اس مقصد کے لیے مستقبل میں دوبارہ جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی پیچیدگیوں، معاشی مسائل اور کثیرالفریقی تناؤ کے تناظر میں 10 یوم تک کڑی گفت و شنید بدقسمتی سے معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی۔ تاہم، یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر پیچیدہ صورتحال کے باوجود رکن ممالک اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھتے اور معاہدے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے 185 ممالک کے درمیان جاری 11 روزہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے۔ اختلاف اس بات پر رہا کہ معاہدہ پلاسٹک کی پیداوار میں کمی اور خطرناک کیمیکلز پر قانونی پابندیوں پر مرکوز ہو یا ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور بہتر ڈیزائن پر۔ تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک اور پلاسٹک انڈسٹری نے پیداوار پر حد بندی کی مخالفت کی، جب کہ یورپی یونین اور اس کے اتحادی ممالک نے پیداوار میں کمی اور زہریلے اجزاء کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 40 کروڑ ٹن سالانہ عالمی پلاسٹک پیداوار 2040 تک 70 فیصد بڑھنے کا...
    بنگلہ دیش نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے تازہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ کمزور ہے، اس میں پلاسٹک کی پیداوار اور نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی جیسے اہم اقدامات شامل نہیں ہیں، اور یہ پلاسٹک کے پورے لائف سائیکل کو نہیں دیکھتا۔ یہ اعلان جنیوا میں بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے کہا کہ مسودہ صحت پر اثرات، کیمیکلز کے خطرات اور سرحد پار پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوئی مضبوط قانون نہیں بناتا۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جب وہ رن وے پر کھڑے ایک دوسرے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب سنگل انجن طیارہ چار مسافروں کے ساتھ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ لینڈنگ کے دوران پائلٹ طیارے پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں یہ کھڑے ہوئے جہاز سے جا ٹکرایا۔ ٹکر کے فوراً بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جو قریبی گھاس والے علاقے تک پھیل گئی، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرکے شعلوں پر قابو پا لیا۔ ???????????? BREAKING: MID-AIR...
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹکراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
    میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو ماسٹر شیف میکسیکو کی سابق امیدوار یانن کامپوس ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں 38 سالہ یانن کامپوس اپنی سیاہ لگژری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک انہوں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور تصادم کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ چند دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) معروف طبی محققین اور ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے، جب جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر نئی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، ''پلاسٹک بچپن سے بڑھاپے تک بیماریوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے، جس سے صحت سے متعلق سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میںپلاسٹک کے اثرات کا موازنہ ہوا کی آلودگی اور سیسے سے کیا گیا اور کہا گیا کہ قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے اس کے صحت پر...
    تازہ ترین تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہم يومِياً تقریباً 68,000  ایک سے 10 مائیکرو میٹر قطر والے مائیکروپلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تعداد پہلے کے اندازوں سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ فرانس کی ٹولوز یونیورسٹی کی ٹیم نے 16 اندرونی ہوا جیسے اپارٹمنٹس اور کاروں کے نمونوں کو جانچا تاکہ 1–10 مائیکرومیٹر قطر کے مائیکروپلاسٹک ذرات کو شمار کیا جاسکے۔ ماہرین نے پایا کہ گھروں میں تقریباً 528 اور گاڑیوں میں تقریباً 2238 particles/m³ مائیکروپلاسٹک موجود ہوتے ہیں۔ محققین نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ ہر انسان یومیہ 10–300 مائیکرومیٹر قطر کے 3,200 بڑے مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہا ہے۔ اس کے علاوہ 1 سے 10 مائیکرومیٹر قطر کے 68,000...
    دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )یمن کی مسلح افواج نے فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطین ٹو نامی ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے صیہونی حکومت کے سب سے اہم ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق یمنی افواج نے ایک بیان میں اس کارروائی کا اعلان کیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو فلسطین 2 پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی اور 40 لاکھ سے زائد صیہونی حملہ آوروں کو پناہ گاہوں میں فرار ہونے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں یہ حملہ اس...
    فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے...
    ---فائل فوٹو رحیم یار خان میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد آگ بھڑک اٹھنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سانگلہ روڈ پر موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رحیم یار خان: گڈو انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ملتان برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر پیٹرول کا...
    ماہرین ہمارے روز مرہ کے استعمال کی مشینوں کے سبب کینسر سے متعلقہ ممکنہ اموات سے خبردار کر دیا۔ ماہرین کے انتباہ کے مطابق اس کی وجہ ان اشیاء میں بڑی مقدار میں موجود کینسر کا سبب بنے والے کیمیلز اور آگ کو پھیلنے سے روکنے والے مرکبات ہیں۔ کچن کے برتن، برقی آلات اور کافی مشین ری سائیکل پلاسٹک سے بنائے جانتے ہیں جو رنگ برنگی اشیاء کو ایک ساتھ پگھلا کر بنائے جاتے ہیں، جس سے پلاسٹک کا رنگ بد نما ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پلاسٹک بنانے والے عموماً پلاسٹک میں مستقل کالا رنگ دینے کے لیے کاربن بلیک نامی ڈائی شامل کرتے ہیں۔ مختلف مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاربن بلیک پولی سائیکلک...
    ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ، مشل پاکستان نے چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ایک باقاعدہ خط کے ذریعے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے اور پاکستان کی بین الاقوامی درجہ بندی، خصوصاً کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI)، پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مشل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کی قیادت میں ادارے نے سینیٹر ابڑو پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سے متعلق...
    ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے...