پی سی بی کا ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی:
پی سی بی نے 6 اکتوبرسے شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئین سیالکوٹ،رنز اپ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان، شرکت کررہی ہیں۔
9 راونڈز کے اختتام پرٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پہلے راونڈ میں 6 تا9 نومبرایبٹ آباد اوربہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب، لاہوروائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اختراسٹیڈیم راولپنڈی، پشاوراورسیالکوٹ کا عمران خان اسٹیڈیم پشاور، فاٹا اورملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد اور فیصل آباد کا کراچی بلوزسے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد پرمقابلہ طے ہے۔
واضح رہے کہ 6 ٹیموں فاٹا، پشاور،لاہوروائٹس، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اوربہاولپورنےبہتر کارکردگی کی بنیاد پررواں سال ایونٹ میں شرکت کا حق حاصل کررکھا تھا، بعدازاں پی سی بی کے چئیرمین محسن رضا کے فیصلے کی بدولت حنیف محمد ٹرافی میں 2 کی بجائے پوائنٹس کے لحاظ سے 4 ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی حقدار بن گئیں۔
فاٹا نے 108،کراچی بلوز نے 96، فیصل آباد نے 87 اورملتان نے 86 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا، قبل ازیں پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی میں 18 کی بجائے 8 ٹیمیں کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد 21 مرتبہ کی چیمپئین کراچی کی دونوں ٹیموں کو ٹرافی میں جگہ بنانے کے لیے حنیف محمد ٹرافی میں شرکت کاموقعہ دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قائد اعظم ٹرافی ٹرافی میں پی سی بی
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کریں گےشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 17اور18 نومبر کوماسکو میں ہوگا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوگی، ۔ سی ایچ جی میں بیلاروس، چین، قازقستان، قرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے سربراہان حکومت اور بین الاقوامی / علاقائی تنظیموں کے سربراہان بشمول آزاد ریاستوں کی مشترکہ کمیونٹی (سی آئی ایس)، یوریشین اقتصادی اتحاد (ای اے ای یو)، اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او)، اور امریکہ کے جمہوری سوشلسٹ (ڈی ایس اے) بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیراعظم ایس سی او سی ایچ جی کو پاکستان کے نقطہ نظر کو اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر اظہار خیال کریں گےسی ایچ جی ایس سی او میں دوسرا اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ ہے۔