نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب کا باقاعدہ شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
سٹی 42: نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
حلاف برداری کی تقریب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسپیکر آزاد جموں و کشمیر نو منتخب وزیر اعظم سے کل 11 بجے حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب کل جلال آباد صدر ہاؤس میں ہوگی۔حلف برداری کی تقریب کے مہمانوں کی آمد 10:30 بجے شروع ہوگی۔اسپیکر اور نو منتخب وزیراعظم کی آمد پر قومی ترانے بجائے جائیں گے۔تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد نوٹیفکیشن پڑھا جائے گا۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
فیصل ممتاز راٹھور 11:30 بجے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف نامے پر دستخط کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کا خطاب متوقع ہے ۔تقریب میں مہمانوں کی شرکت کیلئے داخلہ صرف دعوت نامے کے ذریعے ہوگا۔
حلف برداری کی تقریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حلف برداری کی تقریب
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔